وزارت دفاع
آئی این ایس سُنینا نے سی ایم ایف، ای ایکس ’او پی ساؤتھرن ریڈینیس – 2023‘ میں حصہ لیا
Posted On:
13 JUL 2023 4:49PM by PIB Delhi
آئی این ایس سُنینا 10 سے 12 جولائی 2023 تک کمبائنڈ میری ٹائم فورسیز (سی ایم ایف) کے ذریعے منعقدہ او پی ساؤتھرن ریڈینیس 2023 میں شرکت کے لیے سیشلز (Seychelles) میں تھی۔ اس دورے کا مقصد کثیر جہتی تعلقات کو مضبوط بنانا اور سی ایم ایف مشق کے ذریعے تعاون کو بڑھانا تھا۔ یہ ایک کثیر قومی اقدام ہے، جس کا مقصد سمندری سلامتی کو بڑھانا، سمندری قزاقی کا مقابلہ کرنا ہے، تاکہ خطے میں حفاظت اور نیوی گیشن کی آزادی کو یقینی بنایا جا سکے۔
دورے کے دوران، امریکہ، اٹلی، برطانیہ، سیشلز ڈیفنس فورسز اور میرین پولیس، ای یو این اے وی ایف او آر ( EUNAVFOR) کے رکن ممالک کی بحریہ کے اہلکار، پیشہ ورانہ بات چیت، موضوع کے ماہرین کے تبادلوں اور دوروں کے وسیع سلسلے میں مصروف رہے۔ جہاز نے نیوی گیشن، وی بی ایس ایس (بنیادی اور جدید تربیت)، میری ٹائم ڈومین اویئرنیس اور ماس کیجلوٹی ایویکویشن ڈرلس کے مختلف پہلوؤں پر لیکچر اور عملی مظاہرے کئے۔ بحرین سے سی ایم ایف کے ایک وفد نے سی ٹی ایف 56 کے کمانڈر سی ایم ڈی اولیور کی سربراہی میں تربیتی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔
جہاز پر ایک مشترکہ یوگا سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں سیشلز ڈیفنس فورسز کے عملے اور جہاز کے عملے کے ساتھ سی ایم ایف نے حصہ لیا۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 6995
(Release ID: 1939294)
Visitor Counter : 121