مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

عالمی مواصلاتی معیارات اداروں میں ہندوستانی شرکت بڑھانے پر قومی ورکشاپ اختتام پذیر


معلومات کے تبادلے اور مواصلات اور متعلقہ آئی سی ٹی  ڈومینز میں معیار کاری میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک بنیادی  مرکز کے طور پر کام کرنے کے لیے اسٹینڈرڈز کوآرڈی نیشن پورٹل کا آغاز

مصنوعی ذہانت کے نظام کی منصفانہ تشخیص اور درجہ بندی پر سی ای ٹی کے معیار کی نقاب کشائی کی گئی

ٹیلی کام مصنوعات کی رضاکارانہ سرٹیفیکیشن کے لیے آن لائن ماڈیول متعارف کرایا گیا

Posted On: 07 JUL 2023 9:30PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ٹیکنالوجیز اور معیارات کی ترقی میں ہندوستان کو عالمی رہنما کے طور پر پیش کرنے  کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے، ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ سنٹر (ٹی ای سی) نےسی –ڈی او ٹی اور ٹی ایس ڈی ایس آئی  کے تعاون سے کامیابی کے ساتھ آج یہاں سی –ڈی او ٹی کیمپس میں 7 جولائی 2023 کو  ‘‘ عالمی مواصلاتی معیارات  اداروں  میں ہندوستانی شرکت کو بڑھانے سے متعلق قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔

سکریٹری (ٹیلی کام) جناب کے راجہ رمن نے ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ سینٹر (ٹی ای سی) کے ذریعہ تیار کردہ اسٹینڈرڈس کوآرڈینیشن پورٹل کا آغاز کیا۔ صنعت، تعلیمی اداروں، تحقیقی اداروں اور حکومت سمیت مختلف شعبوں کے ماہرین کو اکٹھا کرکے پورٹل کا مقصد عالمی معیارکاری  کی سرگرمیوں میں ہندوستان کی شمولیت کو بڑھانا ہے۔ یہ معلومات کے اشتراک اور ٹیلی کام اور متعلقہ آئی سی ٹی  ڈومینز کی معیاری کاری میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک بنیاری  مرکز کے طور پر بھی کام کرے گا۔

جنا ب رامہ رمن نے ‘‘مصنوعی ذہانت کے نظام کی منصفانہ تشخیص اور درجہ بندی’’کے بارے میں ٹی ای سی کے معیار کی بھی نقاب کشائی کی، جسے ٹی ای سی کی جانب سے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ وسیع مشاورت کے ذریعے نہایت احتیاط سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ معیاری مصنوعی ذہانت کے نظام کی منصفانہ جانچ اور درجہ بندی کے لیے جامع طریقہ کار کا خاکہ پیش کرتا ہےاور  اخلاقی اور ذمہ دار مصنوعی ذہانت   کی تعیناتی کو یقینی بناتا ہے۔

ٹیلی کام مصنوعات کے رضاکارانہ سرٹیفیکیشن کے لیے ایک آن لائن ماڈیول بھی متعارف کرایا گیا، جو سرٹیفیکیشن کے لیے ایک آسان عمل فراہم کرے گا۔

کنڈیشنل ایکسیس سسٹم کے لیے منظوری کا سرٹیفکیٹ اور ڈوئل بینڈ آؤٹ ڈور وائی فائی ایکسیس پوائنٹ کے لیے ٹیکنالوجی کی منظوری کا سرٹیفکیٹ سی –ڈی او ٹی کے حوالے کیا گیا، جو کہ معیار اور جدت کے لیے ان کے عزم کی علامت ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ٹیلی کام نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کو عالمی ٹیلی کام معیار کاری کی کوششوں میں قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس مقصد کے لیے انڈسٹری، اکیڈمی، سٹارٹ اپس اور سرکاری تنظیموں کو ساتھ لانے کے لیے سالانہ اس طرح کی تقریبات منعقد کرنے کی تجویز دی۔ ان کے خطاب نے معیشت میں تحقیق کے تعاون اور ہندوستان کو ٹیکنالوجی کے پروڈیوسر بننے پر توجہ مرکوز کی۔

ورکشاپ میں معزز مقررین اور صنعتوں، تعلیمی اداروں، سرکاری تنظیموں، اور معروف تحقیقی اور ترقیاتی مراکز کے ماہرین شامل تھے۔ پرکشش بات چیت ان موضوعات کے گرد گھومتی رہی، جیسے معیار سازی  کی کارروائیوں  کے لئے  مرحلہ وار عمل، پیٹنٹ کو معیاری ضروری پیٹنٹ (ایس ای پیز) میں تبدیل کرنا، اور ایک متحرک معیارات کی کمیونٹی کو فروغ دینے میں تعلیمی اداروں کا اہم کردار۔

شرکاء نے ان بین الاقوامی معیارکاری تنظیموں کے مطابق قومی ورکنگ گروپس کی ساخت اور اہمیت کے بارے میں بصیرت حاصل کی۔

اس تقریب نے بیداری پیدا کرنے اور بین الاقوامی معیار سازی کے اداروں جیسےآئی ڈی یو ،3 جی پی پی،آئی ای ای ای  وغیرہ میں فعال ہندوستانی شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ ورکشاپ نے کاروباروں اور اسٹارٹ اپس کے لیے معیار کاری   کے اہم کردار پر زور دیا، خاص طور پر معیاری ضروری پیٹنٹ (ایس ای پی) کے میکانزم کے  ذریعے۔

عالمی معیارات میں شراکت کی زبردست  اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، ورکشاپ کا مقصد نہ صرف ٹیلی کام ڈومین میں بلکہ پورے بین الاقوامی میدان میں ہندوستان کے موقف کو مضبوط کرنا تھا۔ اس تقریب نے تعاون، علم کے اشتراک اور اختراع کو فروغ دیا اور  ہندوستانی اسٹیک ہولڈرز کو عالمی معیارات کی تشکیل میں فعال طور پر تعاون کرنے کے لیے بااختیار بنایا ۔

عالمی مواصلاتی معیارات کے اداروں  میں ہندوستانی شرکت کو بڑھانے پر قومی ورکشاپ ٹیلی کام ٹیکنالوجیز اور معیارات میں عالمی سطح پرایک قائد بننے کی جانب ہندوستان کی پیشرفت کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کرے گی۔

*************

ش ح۔اک۔ رم

U-6888



(Release ID: 1938414) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi