جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کو درپیش خطرے کو کم کرنے کے لیے اہم ادائیگی کے حفاظتی طریقہ کار: بجلی ،نئی اور قابل تجدیدتوانائی کے وزیر جناب آر کے سنگھ
Posted On:
23 MAR 2023 4:22PM by PIB Delhi
بجلی ، نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نےآج لوک سبھا میں بتایا کہ قابل تجدید توانائی کے درمیان سرمایہ کاری کو درپیش خطرے کو کم کے لیے اہم ادائیگی کے حفاظتی طریقہ کار میں درج ذیل نکات شامل ہیں:
- لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی)
- ادائیگی سیکورٹی فنڈز
- بجلی کی وزارت، آر بی آئی اور ریاستی حکومت کے درمیان سہ فریقی معاہدہ (ٹی پی اے) (اگر قابل اطلاق ہو)
ان آلات کو قابل تجدید توانائی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو ادائیگی میں تاخیر/ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں استعمال کیا جاتا ہے اور دیر سے ادائیگی کے سرچارج ضابطے ، 2022 کے نوٹیفکیشن کے ذریعے مزید مضبوط کیا گیا ہے۔
بھار ت کی شمسی توانائی سے متعلق کارپوریشن سولر انرجی آف انڈیا لمیٹڈنے جوایم این آر ای کے تحت سرکاری سیکٹر کا ایک ادارہ ہے سولر، ونڈ، ہائبرڈ اور خصوصی کنفیگریشن بولیوں کے تحت قابل تجدید توانائی پروجیکٹوں کے لئے مختلف مرحلوں میں بولیاں لگائی ہیں اور ٹینڈرز کو بڑے پیمانے پر سبسکرائب کیا گیا ہے۔
شمسی توانائی سے متعلق کارپوریشن ریاستوں کے ساتھ بجلی کی خریداری کے معاہدوں پر دستخط کرنے کی کوشش میں ہے ۔ اسی طرح، شامل کئے گئے پلانٹس کو بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں،جن میں بجلی کی وزارت،آر بی آئی اور ریاستی حکومتوں کے مابین لیٹ پیمنٹ سرچارج رولز، 2022 کا نوٹیفکیشن، لیٹر آف کریڈٹ کی شقیں اور معیاری بولی کے رہنما خطوط کے تحت ادائیگی کے سیکیورٹی فنڈز کی فراہمی، اور درمیان سہ فریقی معاہدے (ٹی پی اے) کی درخواست شامل ہے۔
بھارتی حکومت مختلف کارکردگی سے منسلک مختلف اور نتیجے پر مبنی اسکیمیں نافذ کررہی ہے، جس کا مقصد بجلی کے سیکٹر کو(بالخصوص تقسیم کے حصے کو)مالی طور پر محفوظ، قابل عمل اور پائیداربنانا ہے ۔ بجلی کی وزارت (ایم او پی) کی طرف سے کئے گئے مختلف اقدامات میں ری ویمپڈ ڈسٹری بیوشن سیکٹر سکیم (آر ڈی ایس ایس)، بجلی (دیر سے ادائیگی سرچارج اور متعلقہ معاملات) رولز 2022، پاور سیکٹر کی اصلاحات سے منسلک ریاستوں کو جی ایس ڈی پی کا 0.5 فیصد اضافی قرض لینے کی جگہ، کارپوریٹ گورننس شامل ہیں۔ گائیڈ لائنز، پاور فائنانس کارپوریشن (پی ایف سی) لمیٹڈ اور رورل الیکٹریفیکیشن کارپوریشن (آر ای سی) لمیٹڈ کے ذریعے قرض دینے کے لیے اضافی احتیاطی اصول مرتب کئے گئے ہیں جنہیں یوٹیلٹیز،لیکویڈیٹی انفیوژن اسکیم (ایل آئی ایس) اورپی ایم کُسم اسکیم کی کارکردگی کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے۔ان اقدامات کو مالی اور آپریشنل مسائل سے نمٹنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ ڈسکام اور ریاستی حکومتوں میں مطلوبہ مالیاتی نظم و ضبط لایا جا سکے۔
***********
ش ح ۔ ش م - م ش
U. No.6803
(Release ID: 1937683)
Visitor Counter : 77