ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
جناب دھرمیندر پردھان نے سوشل انٹرپرائز کنکلیو میں شرکت کی، کاروباریوں کے لیے سوشل ٹریل بلیزر پروگرام کا آغاز کیا
جناب دھرمیندر پردھان نے کاروباریوں سے عالمی سطح پر سوچنے اور منافع کے ساتھ بڑھنے کی اپیل کی
Posted On:
04 JUL 2023 7:30PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ جناب دھرمیندر پردھان نے آج نئی دہلی میں ایل آئی سی ہاؤسنگ فائنانس لمیٹڈ کے اشتراک سے انسٹی ٹیوٹ آف رورل مینجمنٹ، آنند کے زیر اہتمام ایک سماجی انٹرپرائز کنکلیو سے خطاب کیا۔ اس موقع پر جناب پردھان نے سوشل انٹرپرائزز اینڈ انٹرپرینیورز ڈیولپمنٹ،آئی آر ایم اے کے انکیوبیٹر کے ذریعے سوشل ٹریل بلیزر پروگرام کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز کیا۔ اس پروگرام کا مقصد نچلی سطح پر سماجی انٹرپرینیورشپ ایکو سسٹم کو مزید فروغ دینا اور ابتدائی مرحلے کے کاروباری افراد کو پروان چڑھانا ہے۔
جناب پردھان نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سماجی کاروباری اداروں کی مدد کے لیے آئی آر ایم اے اورایل آئی سی ایچ ایف ایل کی اجتماعی کوشش واقعی قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ نیا ہندوستان ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے جو ہماری یووا شکتی کی اختراع اور جذبے سے ہوا ہے اور اس طرح کے نئے اقدامات ہمارے نوجوانوں کی سماجی بھلائی کی طرف بڑا اثر ڈالنے کی کوششوں میں مزید مدد کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سماجی اداروں کو ترقی کی اس اگلی لہر کو متعین کرنے میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے تاجروں سے بڑے خواب دیکھنے، عالمی سطح پرسوچنے اور مقصد اور اخلاقیات کے ساتھ اپنے کاروبار کو بڑھانے پر زور دیا۔
اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ آف رورل مینجمنٹ ، آنند کے ڈائریکٹر جناب اوما کانت داش اورایل آئی سی ہاؤسنگ فائنانس لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او جناب وائی وشواناتھ گوڈ بھی موجود تھے۔
***********
ش ح ۔ ا ک - م ش
U. No.6770
(Release ID: 1937421)
Visitor Counter : 90