بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے کانسینٹرکس کارپوریشن کے ذریعےمارنکس لکس کے حصول اور  مارنکس لکس کے شیئر ہولڈرز کی مشترکہ کمپنی میں شیئر ہولڈنگ کی منظوری دی

Posted On: 04 JUL 2023 6:33PM by PIB Delhi

 بھارتی مسابقتی کمیشن(سی سی آئی)  نے  کانسینٹرکس کارپوریشن کے ذریعے  مارنکس لکس کے حصول اور مارنکس لکس کے شیئر ہولڈرز کی مشترکہ کمپنی میں شیئر ہولڈنگ کی منظوری دی۔

مجوزہ مجموعہ کانسینٹرکس کارپوریشن کے ذریعےمارنکس لکس ( ایس اے مارنکس لکس) کے بالواسطہ حصول، اور  مارنکس لکس کے شیئر ہولڈرز کے ذریعے مشترکہ کمپنی میں تقریباً 22فیصد شیئر ہولڈنگ کے حصول کا تصور کرتا ہے۔

کانسینٹرکس کارپوریشن امریکہ میں قائم  ایک  عوامی طور پر درج کمپنی ہے۔ اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ کسٹمر کے تجربے کی خدمات فراہم کرنے میں مصروف ہے، جو کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے چلنے والی خدمات کا ایک حصہ ہے۔

مارنکس لکس ویب  ہیلپ ایس اے ایس(ویب ہیلپ)   کی بنیادی کمپنی ہے۔ ویب ہیلپ  کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کاروباری  سرگرمیوں ،آؤٹ سورسنگ خدمات اور خصوصی خدمات کی فراہمی میں سرگرم ہے۔

سی سی آئی کا تفصیلی حکم  بعد میں آئے گا۔

*************

( ش ح ۔ س ب ۔ رض (

U. No.6766



(Release ID: 1937419) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Hindi