وزارت خزانہ

(i)’6.99 فیصد  جی ایس 2026‘، (ii)  ’7.17 فیصد  جی ایس 2030‘، (iii) ’7.41 فیصدجی ایس 2036‘ اور(iv) ’7.25 فیصد  جی ایس 2063 ‘ کے فروخت کے واسطے  نیلامی (ری ایشو)

Posted On: 03 JUL 2023 7:18PM by PIB Delhi

حکومت ہند  نے (i)  یکساں قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت  پر مبنی نیلامی کے ذریعے مطلع شدہ رقم 8,000 کروڑ  روپے (برائے نام) کے عوض ’’6.99 فیصڈ  گورنمنٹ سیکیورٹی 2026‘‘،(ii) ) یکساں قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت  پر مبنی نیلامی کے ذریعے  مطلع شدہ رقم  7,000 کروڑ  روپے  (برائے نام )  کے عوض ’’7.17 گورنمنٹ سیکیورٹی 2030‘‘، (iii) یکساں قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے  قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے مطلع شدہ رقم  12,000 کروڑ روپے  (برائے نام) کے عوض  ’’7.41 فیصد گورنمنٹ سیکیورٹی 2036‘‘ ،  اور (iv)  کثیر قیمتی  طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے  مطلع شدہ رقم  12,000 کروڑ روپے (برائے نام) کے عوض ’’7.25 فیصد گورنمنٹ سیکیورٹی 2063‘‘ کی فروخت   (ری ایشو) کا اعلان کیا ہے۔ حکومت ہند کے پاس مذکورہ بالا ہر ایک سیکیورٹی میں سے  2,000 کروڑ روپے تک کا اضافی سبسکرپشن برقرار رکھنے کا اختیار ہوگا۔  نیلامی کا اہتمام  7 جولائی  2023 (جمعہ) کو ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی کے ذریعہ کے ذریعے کیا جائے گا۔

سرکاری سکیورٹیز کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی کی سہولت کی اسکیم کے مطابق سیکیورٹیز کی فروخت کی مطلع شدہ رقم کا 5 فیصد تک کی رقم اہل افراد اور اداروں کو الاٹ کی جائے گی۔

نیلامی کے لیے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں بولیاں 7 جولائی  2023 کو ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سولیوشن (ای-کُبیر) سسٹم پر الیکٹرانک فارمیٹ میں جمع کرائی جانی چاہئیں۔ غیر مسابقتی بولیاں صبح 10:30 بجے سے 11:00 بجےتک جمع کرائی جاسکتی ہیں اور مسابقتی بولیاں صبح  10:30 بجے سے 11:30 بجے تک جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان 7 جولائی  2023 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی دہندگان کے ذریعے ادائیگی10 جولائی  2023 (پیر) کو کی جائے گی۔

یہ سکیورٹیز ریزرو بینک آف انڈیا کےذریعے  اپنے سرکلر نمبر   آر بی آئی /2018-19/25 مورخہ 24 جولائی 2018 کے ذریعے جاری کردہ ’سنٹرل گورنمنٹ سیکیورٹیز میں  وھین ایشوڈٹرانزیکشن‘ سے متعلق  وقتاً فوقتاً ترمیم شدہ  رہنما خطوط کے مطابق ’وھین ایشوڈ‘ ٹریڈنگ کے لئے  اہل ہوں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 6724



(Release ID: 1937128) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi