وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

درجہ بندی کے ضوابط اور جدید بحری  ٹیکنالوجیزکے موضوع  پر کانفرنس

Posted On: 01 JUL 2023 8:00PM by PIB Delhi

بحری جہازوں اور معاونین کے لیے درجہ بندی کے ضابطے اور جدید ٹیکنالوجیز کےموضوع پر کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن 27-28 جون کو منوہر پاریکر انسٹی ٹیوٹ فار ڈیفنس اسٹڈیز اینڈ اینالیسس، نئی دہلی میں ڈائریکٹوریٹ آف نیول آرکیٹیکچر، آئی ایچ کیو ایم او ڈی (بحریہ) نے منعقد کیا۔ مذکورہ کانفرنس،جس  کا افتتاح وائس ایڈمرل  سندیپ نیتھانی، چیف آف میٹریل نے کیااور اس کانفرنس  کے مختلف اجلاس میں 100 سے زائد مندوبین نے بھرپور شرکت کی جس میں بحری ہیڈ کوارٹرز، بحری کمان، فیلڈ یونٹس، ساحلی  گارڈز ہیڈ کوارٹرز کے سینئر افسران، چھ ڈی پی ایس یو شپ یارڈز کے مندوبین، ڈی آر ڈی او کے سائنس داں  اور ماہرین تعلیم شامل تھے۔

کانفرنس نے مقامی جنگی جہازوں کی تعمیر اور بین الاقوامی معیار کے مطابق اس کی دیکھ بھال کو فروغ دینے کے لیے طبقاتی معاشروں کے رول میں پیش رفت کو سمجھنے کے لیے ایک تکنیکی فورم فراہم کیا۔ کانفرنس میں درجہ بندی کے اعتبارسے  سات بڑی بین الاقوامی  سوسائٹیوں کے سینئر مندوبین/موضوعات کے ماہرین، یعنی اے بی ایس، بی وی ، کلاس –این کے ، ڈی این وی ، آئی آر ایس ،ایل آر اورآر آئی ایل اے  نے شرکت کی، جس میں اعلیٰ معیار کی  سوسائٹیز کی طرف سے بحریہ کے لئے ریگولیٹری فریم ورک سمیت  16 مقالے پیش کیے گئے۔ جوخود کار بحری جہازوں کے لیے کلاس نوٹیشنز، بغیر پائلٹ کے جہاز کے لیے ضابطے سے متعلق نوٹ، اضافی مینوفیکچرنگ، بحری آبدوز سے متعلق کوڈ، ہل انٹیگریٹی مینجمنٹ، ونڈ اسسٹڈ پروپلشن سسٹم اور ڈیجیٹل سسٹم کے تعلق سے ہیں۔ آر ایڈمرل کے سری نواس، اسسٹنٹ چیف آف میٹریل (ڈاکیارڈ اینڈ ریفٹ) نے کانفرنس  میں اپنےاختتامی کلمات کہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)Backdropandtheme6LMH.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(3)ReleasingofconferenceproceedingYPWV.JPG

 

*************

ش ح۔ش  م۔ رم

U-6695


(Release ID: 1937000) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Hindi