وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس ترشول 19 جون، 2023 کو سیشلز کے قومی دن کی تقریب میں شامل ہونے کے لیے سیشلز پہنچا

Posted On: 28 JUN 2023 6:39PM by PIB Delhi

آئی این ایس ترشول  اپنی آپریشنل تعیناتی کے حصہ کے طور پر سیشلز کی ایک بندرگاہ پر پہنچا، جو کہ ہندوستان کے اپنے سمندری پڑوسیوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو ظاہر کرتا ہے۔ وہاں کے سفر کے دوران، کمانڈنگ آفیسر نے سیشلز کے وزیر خارجہ عزت مآب جناب سلویسٹر راڈے گونڈے اور وہاں کی مسلح افواج کے سینئر دفاعی عہدیداروں سے ایک خیر سگالی ملاقات کی۔ انہوں نے سیشلز میں ہندوستان کے ہائی کمشنر جناب کارتک پانڈے سے بھی ملاقات کی۔

بندرگاہ میں داخل ہونے سے پہلے آئی این ایس ترشول نے مشترکہ ای ای زیڈ نگرانی کی۔ سیشلز کے وزیر خارجہ عزت مآب جناب سلویسٹر راڈے گونڈے نے ہندوستانی بحریہ کے ساتھ مشترکہ ای ای زیڈ نگرانی کا استقبال کیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ سمندری تعاون کو فروغ دینے میں بہت مدد ملی ہے۔

بات چیت کے دوران، سیشلز سیکورٹی فورسز کے سی ڈی ایف بریگیڈیئر مائیکل روسیٹ نے ہندوستان اور سیشلز کے درمیان مضبوط تعلقات پر روشنی ڈالی۔ سیشلز سیکورٹی فورسز کے چیف آف اسٹاف، کرنل جین اتالا اور سیشلز سیکورٹی فورسز کے دفاعی صلاح کار، کرنل کنال شرما بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ جہاز 29 جون، 2023 کو سیشلز کے قومی دن کی تقریب میں حصہ لینے والا ہے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(3)INSTRISHUL(PORTCALLONATSEYCHELLES)TZ13.jpeg

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(4)INSTRISHUL(PORTCALLONATSEYCHELLES)LWKB.jpeg

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 6609


(Release ID: 1936284) Visitor Counter : 125


Read this release in: Telugu , English , Hindi