وزارت دفاع
بھارتی فضائیہ نے دوسرے ’وارفیئر اینڈ ایرو اسپیس اسٹریٹجی پروگرام‘ کے لیے کیپسٹون سیمینار کا انعقاد کیا
Posted On:
28 JUN 2023 5:23PM by PIB Delhi
بھارتی فضائیہ نے آج دوسرے وارفیئر اینڈ ایرو اسپیس اسٹریٹجی پروگرام ( ڈبلیو اے ایس پی ) کے اختتام کے موقع پر نئی دلّی کے ائیر فورس آڈیٹوریم میں ایک کیپسٹون سیمینار کا انعقاد کیا ۔ یہ سیمینار کالج آف ایئر وارفیئر اور سینٹر فار ایئر پاور اسٹڈیز کے زیراہتمام منعقد کیا گیا ۔
ڈبلیو اے ایس پی 15 ہفتے کی مدت کا ایک اسٹریٹجک تعلیمی پروگرام ہے ، جو 2022 ء میں شروع کیا گیا تھا اور یہ پروگرام شرکاء کو حکمت عملی کی گہری سمجھ فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس کا وسیع تر مقصد تنقیدی مفکرین کی پرورش کرنا ہے ، جو اسٹریٹیجک سطح پر پالیسی سازی کے نظریات پیدا کرنے کے لیے مختلف ڈومین کے علم کو آپس میں مربوط کر سکتے ہیں ۔ دوسرے ڈبلیو اے ایس پی کے لیے، آٹھ افسران نے اسٹریٹیجی ، فوجی تاریخ ، شہری –فوجی تعلقات ، اعلیٰ دفاعی ادارے ، ایرو اسپیس کی قوت ، اطلاعاتی وار فیئر ، ٹیکنا لوجی اور ہائبرڈ وار فیئر کے شعبوں میں جامع تربیت حاصل کی ہے ۔
فضائیہ کے سربراہ ( سی اے ایس ) ، ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے سیمینار میں کلیدی خطبہ دیا ، جس میں تینوں افواج کے سینئر عہدیداروں ، دفاعی اتاشیوں ، سینئر بیوروکریٹس، ایرو اسپیس پاور کے اسکالروں ، تعلیمی اداروں اور سینئر دفاعی نامہ نگاروں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو اے ایس پی جیسے پروگراموں کے ذریعے کوشش کی جاتی ہے کہ پڑھنے کی عادت کو فروغ دے کر مستقبل کے لیے ذہین فوجی لیڈر تیار کیے جا سکیں۔ اس طرح حاصل کردہ علم انہیں 'کیا سوچنا ہے' کے بجائے ' کس طرح سوچنا ہے ' کے سوال کی طرف لے جاتا ہے ۔ یہ خود آموزشی آنے والے کل کے لیڈروں کو تخلیقی طور پر یہ سوچنے کے لیے تیار کرے گی کہ ان کے آس پاس ہونے والی تبدیلیوں کے اسٹریٹیجک ماحول میں کس طرح ایک عسکری حکمت عملی تیار کی جائے ۔
سی اے ایس نے کہا کہ انسانی سرمایہ ہمیشہ سب سے اعلیٰ رہے گا اور اس لیے اس کی پرورش کی جانی چاہیے۔ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز انسانی ذہانت کے ساتھ علامتی رہیں گی، اس طرح اسے مسلسل اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اُن افسران کی کار کردگی کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے، جنہوں نے پچھلے سال ڈبلیو اے ایس پی میں تربیت حاصل کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ موجودہ گریجویٹس اور اُن کے نقش قدم پر چلنے والوں کے منتظر ہیں ، جو بھارتی فضائیہ میں اہم عہدوں پر تعینات ہوں گے ۔
آخر میں، سی اے ایس نے ، ان سرپرستوں کو مبارکباد دی ، جنہوں نے پروگرام میں طلباء افسران کی رہنمائی کی اور یہ خواہش ظاہر کہ کہ وہ ڈبلیو اے ایس پی کے آئندہ ہونے والے ایڈیشنوں میں بھی ، اسی جوش و خروش سے کام کریں گے ۔
سیمینار کے پہلے اجلاس میں، شرکاء نے ' بھارت اور ابھرتا ہوا نیا عالمی نظام : بھارت کے علاقائی اور عالمی امنگوں کے تئیں آئی اے ایف کا مستقبل کا کردار' کے موضوع پر اپنے مقالے پیش کیے۔ اس کے بعد دوسرا سیشن ہوا، جس میں انہوں نے 'ایک مربوط بھارتی براعظمی اور بحری طریقۂ کار کی جانب فضائی قوت کے استعمال کے فوائد' پر تبادلہ خیال کیا۔
![](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo1OIHJ.jpeg)
![](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo2BT2A.jpeg)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) ( 28-06-2023 )
U. No. 6590
(Release ID: 1936145)
Visitor Counter : 105