مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
اونچی عمارتوں کے لیے حفاظتی آڈٹ
Posted On:
23 MAR 2023 7:50PM by PIB Delhi
مکانات اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی ہے۔
شہری منصوبہ بندی اور پلاننگ ریاست کا معاملہ ہے اور بلند و بالا عمارتوں کا سیفٹی آڈٹ یعنی حفاظت سے متعلق آڈٹ کو، متعلقہ ریاست یا شہر کے عمارتوں سے متعلق مخصوص ذیلی قوانین /ڈیولپمنٹ کنٹرول ریگولیشنز یعنی تعمیر و ترقی کے کنٹرول سے متعلق ضوابط کے ذریعے منضبط کیا جاتا ہے۔ تاہم، ان کی رہنمائی کے لیے، مکانات اور شہری امور کی وزارت نے، عمارتوں سے متعلق ماڈل ذیلی قوانین مجریہ2016 جاری کیا ہے۔جس میں بلند و بالا عمارتوں کی ترقی اور ڈھانچہ جاتی تحفظ کے لیے دفعات شامل کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ، ایک رہنما دستاویز ، نیشنل بلڈنگ کوڈ، 2016، ، جو بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز کے ذریعہ پیش کیا گیا ہے، اس میں ڈھانچہ جاتی ڈیزائن اور تعمیرو ترقی سے متعلق بندوبست ، طرز عمل اور حفاظت کے ابواب بھی شامل ہیں۔
***********
ش ح ۔ ع م - م ش
U. No.6535
(Release ID: 1935555)
Visitor Counter : 73