مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

شہری بنیادی ڈھانچہ کی ترقی  کے لئےفنڈ

Posted On: 23 MAR 2023 8:41PM by PIB Delhi

مکانات اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع  دی ہے۔

مالی سال 24-2023 کے مرکزی بجٹ میں ترجیحی شعبے کے قرضے کی کمی کے استعمال کے ذریعے،شہری بنیادی ڈھانچہ کی ترقی سے متعلق فنڈ (یو آئی ڈی ایف) قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے 10,000 کروڑ سالانہ دستیاب  کئے جانے کی امید ہے۔ اس فنڈ کا بندوبست نیشنل ہاؤسنگ بینک کے ذریعے کیا جائے گا اور اسے سرکاری ایجنسیاں، طے شدہ رہنما خطوط کی بنیاد پر دوسرے درجے اور تیسرے درجے کےشہروں میں شہری بنیادی ڈھانچہ   تعمیر کرنے کے لیے استعمال کریں گی۔ بجٹ  میں کئے گئے اعلان کے مطابق،ریاستوں کو 15ویں مالیاتی کمیشن کی گرانٹ کے ساتھ ساتھ موجودہ اسکیموں سے وسائل کا فائدہ اٹھانے کے لیے حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ یو آئی ڈی ایف تک رسائی کے دوران مناسب یوزر چارجز کو اختیار کیا جاسکے۔ اس فنڈکو، موجودہ  دیہی بنیادی ڈھانچہ کی ترقی اور فروغ سے متعلق فنڈ کی طرز پر وسیع پیمانے پر بروئے کارلایا جائے گا۔

***********

ش ح ۔  ع م - م ش

U. No.6534



(Release ID: 1935553) Visitor Counter : 48


Read this release in: English