مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

سب کے لیے سستے مکانات

Posted On: 23 MAR 2023 7:51PM by PIB Delhi

مکانات اور شہری امور کے وزیرمملکت جناب کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ مکان فراہم کرنے سے متعلق اسکیمیں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں(یوٹیز) کے ذریعہ نافذ کی جاتی ہیں۔ تاہم، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کی تکمیل کے لیے، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت 25 جون 2015 سے پردھان منتری آواس یوجنا- شہری(پی ایم اے وائی۔یو) ’’سب کے لیے مکان‘‘ مشن کو نافذ کر رہی ہے تاکہ مجاز شہری استفادہ کنندگان بشمول ملک بھر میں کچی آبادیوں میں رہنے والے سب کو بنیادی سہولیات کے ساتھ پکے مکان فراہم کیے جا سکیں۔ اسکیم کو چار عمودی شکلوں کے ذریعے لاگو کیا گیا ہے، یعنی بینیفشری لیڈ کنسٹرکشن (بی ایل سی) ، شراکت میں سستے مکانات (اےایس پی)، ان سیتو سلم ری ڈیولپمنٹ (آئی ایس ایس آر) اور اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق(سی ایل ایس ایس) اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق اہلیت کے معیار پر مبنی کریڈ  ٹ لنک سبسڈی اسکیم ۔ 1.12 کروڑ مکانات کی جائز مانگ کے برخلاف، 13.03.2023 تک، 120.45 لاکھ مکانات کی منظوری دی گئی ہے، جن میں سے 109.23 لاکھ سے زیادہ مکانات کی بنیاد رکھی گئی ہے اور 72.56 لاکھ مکمل ہو چکے ہیں/مستحقین تک پہنچا دیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ، مرکزی حکومت مختلف مشنوں کے ذریعے شہروں میں عام غریب لوگوں کی زندگی کی آسانی کو بڑھانے کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کو پورا کرتی ہے، ان مشنوں میں اٹل مشن فار ریجووینیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن(امرت دوئم) ، سوچھ بھارت مشن – شہری (ایس بی ایم دوئم) ، اسمارٹ سٹیز مشن (ایس سی ایم) ، سبھاگیا - پردھان منتری سہج بجلی ہر گھر یوجنا، قومی صحت مشن، پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا آیوشمان بھارت (اے بی۔ پی ایم جے اے وائی) کے تحت، پردھان منتری اجولا یوجنا (پی ایم یو وائی) اوراجالا اسکیم  وغیرہ شامل ہیں۔

*******

ش ح ۔ ح ا ۔ ف ر

U. No.6533



(Release ID: 1935552) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Marathi