مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

شہری  بنیادی ڈھانچہ کی ترقی  اور فروغ کی اسکیم

Posted On: 23 MAR 2023 8:40PM by PIB Delhi

 یہ اطلاع مکانات اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ہے۔

حکومت ہند نے دسمبر 2005 میں ،جواہر لال نہرو قومی شہری تجدید مشن (جے این این یو آر ایم) کا آغاز کیا جس میں ذیلی  اسکیمیں یعنی چھوٹے اور درمیانے شہروں    کے لئے شہری بنیادی ڈھانچہ کی ترقی اور فروغ کی اسکیم (یو آئی ڈی ایس ایس ایم ٹی) اور شہری بنیادی ڈھانچہ  اورحکمرانی (یو آئی جی) نامی اسکیمیں  شامل ہیں۔اس کا آغاز  31 مارچ، 2012  کو کیا گیا تھا اور یہ  7 سال کی مدت یعنی 31 مارچ2012  تک کے لئے شروع کی گئی تھیں۔ اس مشن کے یو آئی ڈی ایس ایس ایم ٹی اور یو آئی جی پروگرام،  ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز) کے چھوٹے اور درمیانے شہروں میں مرکزی امداد (سی اے) کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے  شروع کئے گئے تھے، جبکہ یو آئی جی پروگرام بڑے شہروں میں مرکزی امداد کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مخصوص تھا۔جے این این یو آر ایم  میں دو سال کی مدت  یعنی 31 مارچ 2014 تک کی توسیع کی گئی تھی۔جے این این یو آر ایم کے یو آئی ڈی ایس ایس ایم ٹی اوریو آئی جی  پروگراموں کے تمام پروجیکٹس، جن میں سی اے یعنی مرکزی امداد  کا 50 فیصد یا اس سے زیادہ جاری کیا گیا تھا اور 31 مارچ، 2014  تک فزیکل  پیشرفت 50 فیصد یا اس سے زیادہ تھی،یا مشن کے تغیراتی مرحلے (1 اپریل، 2012 سے 31 مارچ، 2014تک) کے دوران منظور کیے گئے تھے، اٹل مشن فار ریجووینیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن یعنی  احیاء اور شہری کایا پلٹ سے متعلق اٹل مشن (امرت) کے تحت 31 مارچ، 2017 تک کے لئے فنڈ کی فراہمی کی منظوری دی گئی تھی۔ مشن کے اختتام کے بعد سبھی پروجیکٹ، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو سونپے گئے تھے۔

امرت کو 25 جون 2015 کو شروع کیا گیا تھا ،جس میں ملک بھر کے 500 منتخب شہروں میں پانی کی فراہمی، سیوریج اورگندے پانی کی نکاسی کے بندوبست ،طوفان کے پانی کی نکاسی، بغیر موٹروالی شہری ٹرانسپورٹ اور ہرے بھرے سرسبز علاقوں اور پارکس کی ترقی کے شعبوں میں شہری بنیادی   ڈھانچے کے فروغ اور  ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔اس کے علاوہ،امرت مشن ،کو ملک میں کچی آبادیوں اور سلم وغیرہ  کو ختم کرنے کا  اختیار نہیں دیا گیا ہے۔ تاہم، پردھان منتری آواس یوجنا - شہری (پی ایم اے وائی- یو) میں اس کے چار  پروگراموں میں سے ایک کے طور پر ان سیٹو سلم ری ڈیولپمنٹ (آئی ایس ایس آر) ہے جس کے تحت زمین کو وسائل کے طور پر استعمال کرتے ہوئے کچی آبادیوں  اور سلم  وغیرہ کی بازآبادکاری کی جا سکتی ہے۔

شہری بنیادی ڈھانچے کی ترقی ریاست کا معاملہ ہے۔ لہذا، یہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یوٹیز) کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہروں میں رہنے والے غریبوں اور پسماندہ لوگوں سمیت سبھی کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے پالیسیاں مرتب کریں اور اسکیموں کو نافذ کریں۔ تاہم، حکومت ہند، مختلف پروگراموں اوراقدامات کے ذریعے، شہری آبادی کواس کے  معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے درکار بنیادی سہولیات، جیسے کہ پناہ گاہ، پانی کی فراہمی، سیوریج اور بیت الخلاء کی سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کرتی ہے۔اس طرح کے پروگرام، جو اس وقت نافذ العمل ہیں،ان میں، پردھان منتری آواس یوجنا - شہری (پی ایم اے وائی- یو)، اٹل مشن فار ریجووینیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن یعنی احیاء اور شہری کایا پلٹ سے متعلق اٹل مشن  (امرت) اور سوچھ بھارت مشن - شہری (ایس بی ایم-یو) شامل ہیں۔

***********

ش ح ۔  ع م - م ش

U. No.6531 



(Release ID: 1935550) Visitor Counter : 61


Read this release in: English