مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

شہرمیں رہنے وا لے غریب لوگ

Posted On: 23 MAR 2023 8:43PM by PIB Delhi

مکانات اور شہری امور کے وزیرمملکت جناب کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ مکانات اور شہری امور کی وزارت(ایم او ایچ یو اے)  ’’دین دیال انتودیا یوجنا - قومی شہری ذریعہ معاش مشن (ڈی اے وائی ۔ این یو ایل ایم)‘‘ کو نافذ کر رہی ہے، تاکہ شہرمیں رہنےوالے غریب کنبوں کی غربت اور مفلسی کو کم کیا جا سکے جس سے انہیں فائدہ مند خود روزگار اور ہنر مندی  کےاجرتی روزگار کے مواقع تک رسائی حاصل ہو سکے۔ اور شہر میں رہنے والے غریبوں کے بنیادی سطح کے مضبوط اداروں کی تعمیر کرکے ان کے لئے ایک  پائیدار بنیاد پر ان کے ذریعہ معاش کو بہتر بنایا جائے۔ اس مشن کا مقصد شہرمیں رہنے وا لے بے گھر افراد کو ضروری خدمات سے آراستہ پناہ گاہیں فراہم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ، مشن مناسب جگہوں تک رسائی، ادارہ جاتی قرض، سماجی تحفظ وغیرہ کی سہولت فراہم کرکے شہر کی گلیوں کے دکانداروں کی روزی روٹی کے مسائل کو بھی دور کرتا ہے۔

مشن کے تحت اسکل ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ (ایس ایس ٹی اینڈ پی) جزو کے ذریعے روزگار کا مقصد شہر میں غریبوں کو مارکیٹ پر مبنی کورسز میں ہنر کی تربیت فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ خود روزگار کے منصوبے قائم کر سکیں یا تنخواہ دار روزگار کو محفوظ کر سکیں۔ مزید برآں، خود روزگار پروگرام (ایس ای پی ) کا جز شہری غریبوں /گروپوں/ایس ایچ جیز کو فائدہ مند خود روزگار کے منصوبوں یا مائیکرو انٹرپرائزز کے قیام کے لیے مالی امداد پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

گزشتہ تین سالوں کے دوران (یعنی 2019-20 سے 2021-22)، مشن کے نفاذ کے لیے ڈی اے وائی ۔این یو ایل ایم کے تحت ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  2,244.36 کروڑ کی رقم جاری کی گئی ہے۔

*******

ش ح ۔ ح ا ۔ ف ر

U. No.6532



(Release ID: 1935549) Visitor Counter : 60


Read this release in: English