وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

جے پور میں ڈی جی جی آئی کے  عہدیداروں  ایسے سنڈیکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے ، جو 569 جعلی فرموں کے ذریعے 14 ریاستوں میں   سرگرم تھا  اور دھوکہ دہی سے 1,047 کروڑ روپئے   کے  آئی ٹی سی   کا دعویٰ کیا  تھا  ، ایک شخص کو گرفتار کیا گیا

Posted On: 26 JUN 2023 8:02PM by PIB Delhi

جعلی فرموں کو چلانے اور ان کا  بندوبست کرنے والے سنڈیکیٹس کے خلاف جاری مہم میں،  جے پور کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف جی ایس ٹی انٹیلی جنس (ڈی جی جی آئی)  کے زونل یونٹ نے دلّی میں واقع ایک بڑے مجرمانہ سنڈیکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔

یہ سنڈیکیٹ 569 فرضی فرموں کو چلا رہا تھا اور  دھوکہ دہی کے ساتھ 1,047 کروڑ روپئے  کا آئی ٹی سی کا دعویٰ کیا تھا ۔  دلّی کا رہنے والا ماسٹر مائنڈ    30 سالہ رشبھ جین     ، 10 ملازمین کی خدمات  سے  ، ان فرضی فرموں کو چلا رہا تھا ۔ وسیع تحقیق اور ڈاٹا کے تجزیات کے بعد،  جے پور کے ڈی جی جی آئی، کے اہلکار دلّی میں اس ماسٹر مائنڈ کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوئے اور اسے  گرفتار کر لیا۔

طریقہ کار  سے اس بات کا اظہار ہوتا ہے کہ سنڈیکیٹ کا مختلف دلالوں کے ساتھ گٹھ جوڑ  تھا ، جو  ان  کے اور فائدہ اٹھانے والی فرموں کے ساتھ فرموں، بینک  کھاتوں ، سم کارڈز کی خریداری  ، آر ٹی جی ایس /  نقد رقم کی منتقلی  کا بندوبست   اور ان کے   درمیان ثالثی  میں مدد کرتے تھے ۔ ایسے  بروکرز/ دلال موجود ہیں  ، جو جی ایس ٹی این پر غریب، ضرورت مند اور حساس لوگوں کی آئی ڈی استعمال کرتے ہوئے فرموں کو رجسٹر کرنے میں مہارت رکھتے ہیں اور ان رجسٹرڈ فرموں کو سنڈیکیٹس کو فروخت کرتے ہیں، جو ان کے ذریعے مزید جعلی رسیدیں جاری کرتے ہیں۔ اس سنڈیکیٹ نے  569 فرضی فرموں کے ذریعے 2000 سے زیادہ فائدہ اٹھانے والی فرموں کے نام 6022 کروڑ روپئے سے زیادہ کے لین دین کی قابل ٹیکس  انوائسیں جاری کیں  ، جس میں  1047 کروڑ روپئے  کا آئی ٹی سی کا دعویٰ کیا گیا۔ ان فرضی فرموں کی اکثریت  دلّی میں واقع ہے ، جن  کی  13 دیگر ریاستوں  بشمول راجستھان، اتر پردیش، پنجاب، بہار، جھارکھنڈ، گجرات، مہاراشٹر، ہریانہ، مغربی بنگال، کرناٹک، گوا، آسام اور اتراکھنڈ میں   بھی موجود  گی تھی۔  اب تک، سنڈیکیٹ  اور  دلالوں کے  ذریعے استعمال کئے جانےوالے 73 بینک  کھاتوں کو منسلک کیا  گیا ہے۔

رشبھ جین کو 25 جون، 2023 ء  کو گرفتار کیا گیا تھا اور  جے پور کی اقتصادی جرائم کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا   ، جسے بعد میں 7 جولائی ، 2023 ء  تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا تھا۔

جے پور کے ڈی جی جی آئی کا  زونل یونٹ  راجستھان میں فرضی آئی ٹی سی معاملات کا پتہ لگانے میں سب سے آگے رہا ہے  کیونکہ اس نے پچھلے مالی سال ( 23-2022 ء ) کے دوران 1327 کروڑ روپئے کے فرضی آئی ٹی سی کے 142 معاملات کا پتہ لگایا ، جس میں 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ اس مالی سال  ( 24-2023 ء ) میں  تین ماہ سے بھی کم عرصے کے دوران فرضی آئی ٹی سی کے 5 معاملوں کا پتہ لگایا گیا ہے ، جس میں1531 کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی ہے اور پانچ ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کیا گیا ہے ۔  یہ یونٹ ایسے مزید سنڈیکیٹس اور ان کے ماسٹر مائنڈز کو تلاش کرنے کے لیے تمام احتیاطی اقدامات اٹھانے کے لیے  عہد بستہ ہے، جو جعلی بل جاری کرکے جی ایس ٹی کی انتظامیہ کو  نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اس یونٹ نے گزشتہ سات دنوں میں 2 بڑے سنڈیکیٹس کا پتہ لگانے میں کامیابی حاصل کی  ہے ۔ پچھلے ہفتے بھی 19 جون ، 2023 ء   کو جے پور سے دو ماسٹر مائنڈز کو  گرفتار کیا گیا تھا ، جو 320 کروڑ روپئے کے جعلی آئی ٹی سی  کا سنڈیکیٹ چلا رہے تھے  ۔ سرکاری مالیے کے حصول کے لیے مزید کارروائی کی جا رہی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 6524


(Release ID: 1935524) Visitor Counter : 145


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Manipuri