وزارت خزانہ

نیلامی برائے فروخت (دوبارہ اجرا) (i) ’7.06 فیصد جی ایس 2028‘ (ii) ’7.26 فیصد جی ایس 2033‘، اور (iii) ’7.30 فیصد جی ایس 2053‘

Posted On: 26 JUN 2023 6:13PM by PIB Delhi

حکومت ہند(جی او آئی) نے(i) یکساں قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے8000کروڑ روپے (برائے نام) کی مشتہر کردہ رقم کے لیے7.06 فیصد سرکاری تمسکات 2028،  (ii) یکساں قیمت کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے14000کروڑ روپے(برائے نام )  کی مشتہر کردہ رقم کے لیے7.26 فیصد سرکاری تمسکات 2033، اور(iii) مختلف قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے11,000 کروڑ روپے (برائے نام)کی  مشتہرکردہ   رقم کے لیے ‘7.30 فیصدسرکاری تمسکات 2053 کی فروخت (از سر نو اجراء) کا اعلان کیا ہے۔بھارتی حکومت  کے پاس مذکورہ بالا ہر سیکیورٹی کے مقابل  2,000 کروڑ روپے تک کی اضافی سبسکرپشن برقرار رکھنے کا اختیار ہوگا۔ نیلامی 30 جون 2023 (جمعہ) کو ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی کے ذریعہ کی جائے گی۔

تمسکات کی فروخت کی مشتہر کردہ  رقم کا 5فیصد تک اہل افراد اور اداروں کو سرکاری تمسکات کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی کی سہولت کی اسکیم کے مطابق مختص کیا جائے گا۔

نیلامی کے لیے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں بولیاں30  جون 2023 کو ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سولیوشن (ای-کوبیر) سسٹم پر الیکٹرانک فارمیٹ میں جمع کرائی جانی چاہئے ۔غیر مسابقتی بولیاں صبح 10.30 بجے سے 11.00 بجے کے درمیان جمع کرائی جانی چاہئے اور مسابقتی بولیاں صبح 10.30 سے 11.30 کے درمیان جمع کرائی جانی چاہئے۔

نیلامی کے نتائج  کا اعلان 30 جون 2023(جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی دہندگان کو ادائیگی03 جولائی 2023 (پیر) کو ہوگی۔

یہ سکیورٹیز  ‘‘ جب جاری کی گئیں ’’ تجارت کے لئے اہل ہوں گی جوکہ ہندوستان کے ریزرو بینک کے ذریعہ  بذریعہ سرکلر  نمبر آر بی آئی /19-2018  / 25  مورخہ  24 جولائی  2018  جوکہ وقت بہ وقت ترمیم شدہ ، کے ذریعہ جاری کردہ ‘مرکزی حکومت کے تمسکات میں جب جاری کئے گئے لین  دین’ سے متعلق رہنما خطوط کے مطابق ہوگی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6516



(Release ID: 1935485) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Hindi