جل شکتی وزارت

زرعی سیکٹر میں پانی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنانا

Posted On: 23 MAR 2023 6:12PM by PIB Delhi

جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویسور ٹوڈو نے  آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سینٹرل گراؤنڈ واٹر بورڈ (سی جی ڈبلیو بی) اور ریاستی سرکاروں کی جانب سے مشترکہ طور پر ملک کے ڈائینمک زیر زمین پانی کے وسائل کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جارہا ہے ۔2022 کے تازہ ترین جائزے کے مطابق نکالنے کے  قابل  سالانہ زیر زمین پانی کے وسائل  398 بی سی ایم ہے ۔سبھی طرح کے استعمال کرنے کے لئے سالانہ  زیر زمین پانی کا اخراج 239.16 بی سی ایم ہے۔جس میں سے208.49 بی سی ایم (87فیصد) زرعی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہو اہے۔زیر زمین پانی کے وسائل کی دستیابی اور اس کا اخراج کئی عوامل پر منحصر ہے جیسے بارش کی شدت اور مدت، علاقے کا ارضیاتی ایریا،موجودہ ریچارج ڈھانچے کی تعداد، صارفین کی طرف سے مختلف مقاصد جیسے صنعتی استعمال، پینے/گھریلو مقاصد،آبپاشی کے طریقوں سمیت فصل کا پیٹرن اور فصل کی شدت وغیرہ۔

مرکزی حکومت نے فصل کے پیٹرن کو تبدیل کرنے کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں جو کم سے کم پانی کے ساتھ زیادہ سے زیادہ پیداوار کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں ۔

  1. پانی سے متعلق قومی پالیسی(این ڈبلیو پی)-2012 میں کہا گیا ہے آبپاشی کے استعمال کے لئے پانی کی بچت بہت ضروری ہے اس میں مزید طریقہ کار کا ذکر کیا گیا ہے جن میں قدرتی وسائل کو وقف کرنے کے ساتھ فصل کے پیٹرن کو ملانا بہت چھوٹی آبپاشی(ڈرپ،اسپرینکلر وغیرہ) آبپاشی کا خود بہ خود آپریشن۔ایوپریشن-ٹرانسپائیریشن رڈیکشن وغیرہ۔ان طریقہ کار کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے اور انہیں ترغیب دی جانی چاہئے۔ پانی کی قومی پالیسی 2012 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مشترک کی گئی ہے۔
  2. مرکزی حکومت ریاستوں کے اشتراک سے  6ہزار کروڑ روپے کے تخمینے کے ساتھ اٹل بھوجل یوجنا  نافذ کررہی ہےاور یہ اٹل بھوجل یوجنا گجرات ،ہریانہ ،کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر ،راجستھان اور اترپردیش کے پانی کی قلت سے دوچار کچھ علاقوں میں نافذ کررہی ہے ۔اس اسکیم کا اہم مقصد گاؤں سطح پر مقامی کمیونٹیز کو شامل کرکے فصل کےپیٹرن کی تبدیلی ،اسپرینکلر ز /ڈرپ آبپاشی کے استعمال کا نظام، فصل کی روٹیشن / تنوع کے نفاذ سمیت مانگ کی سائیڈ کا بندوبست ہے۔اس سے ہدف والے علاقوں میں ٹھوس زیر زمین پانی کے بندوبست کی راہ ہموار ہوگی۔
  3. سی جی ڈبلیو بی نیشنل ایکویفر میپنگ پروگرام نافذ کررہی ہے تاکہ آبی ذخائر کے تصرف اور ان کی خصوصیات کو بیان کیا جا سکے جس سے  کمیونٹی کی شرکت کے ساتھ ایکویفر/علاقہ مخصوص زیر زمین پانی کے بندوبست کے منصوبوں کی تیاری کی جا سکے۔تقریباً 25 لاکھ مربع میٹر کا پورا نقشہ قابل علاقہ کلومیٹر مکمل ہو چکاہے عمل آوری کے لیے مناسب اقدامات کرنے کے خاطر انتظامی منصوبے متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ  مشترک کیے جاتے ہیں۔انتظامی منصوبوں میں فصلوں کے پیٹرن میں تبدیلی،پانی کے استعمال کی کارکردگی کے طریقوں کو اپنانا جیسے چھڑکاؤ آبپاشی کے طریقے اور فصلوں تک آبپاشی کے پانی کو کھلی سطح پر تقسیم کرنے کے بجائے زیر زمین پائپ سسٹم کا استعمال شامل ہیں۔
  4. ساہی فصل مہم:14 نومبر 2019 کو آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کے احیا ء کے محکمے کے ذریعہ شروع کی گئی تھی تاکہ فصل اگانے کے لئے پانی کی قلت سے دوچار علاقوں میں مدد کی جاسکے۔ جو معاشی اعتبار سے اجرت والے صحت مند اور تغذیہ بخش ہیں ،علاقے کی زرعی ماحولیاتی – ہائیڈرو خصوصیات کےلئے سازگارہیں اور ماحول دوست ہیں اور انہیں پانی کی شدید ضرورت نہیں ہے۔ مناسب فصلوں کے بارے میں کسانوں میں بیداری پیدا کرنا، مائیکرو اریگیشن، مٹی میں نمی کا تحفظ، انہیں پانی کی ضرورت والی فصلوں سے کم پانی کی ضرورت والی فصلوں تک چھوڑنا، پالیسی سازوں کو پالیسی بنانے میں مدد کرنا وغیرہ مہم کے کچھ اہم عناصر ہیں۔
  5. زرعی مقاصد کے لئے زیر زمین پانی کے وسائل کے پائیدار بندوبست کے لئے زرعی تحقیق کی ہندوستان کی کونسل (آئی سی اے آر) بارش کے پانی کو جمع کرنے کے اقدامات کو فروغ دیتا ہے زیر زمین پانی کے ریچارج  اور سطح اور گراؤنڈ واٹر وسائل کے ملانے والے استعمال کے علاوہ بہت چھوٹی آبپاشی کے استعمال اور پانی کے تحفظ کی ٹیکنالوجیوں کے وسائل کو فروغ دیتا ہے۔کونسل نے پائیدار زرعی ترقی کے لئے فصل کےنظام کے تنوع کو بھی فروغ دیتا ہے اور پانی کے صحیح ڈھنگ سے استعمال کوبھی فروغ دیتا ہے۔اس کے مطابق آئی سی اے آر نے مختلف زرعی ماحولیاتی زونز کے لئے آمدنی کی فراہمی اور اعلیٰ پیداواری صلاحیت کے ساتھ زرعی –ایکو لوجیکل ، بایو فزیکل اور سماجی  اقتصافی عوامل پر غور کرتے ہوئے فعال متبادل فصل کےنظام کی نشاندہی کی ہے۔

***********

ش ح ۔  ح ا  - م ش

U. No.6506



(Release ID: 1935349) Visitor Counter : 45


Read this release in: English