اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خام، فولاد بنانے کی صلاحیت

Posted On: 23 MAR 2023 4:09PM by PIB Delhi

فولاد اور دیہی ترقیات کے مرکزی وزیر مملکت جناب پھگن سنگھ کلستے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ اسٹیل کی قومی پالیسی این ایس پی کمیشن 2017 یہ ہے کہ پالیسی کو حمایت فراہم کرکے اور فولاد پیدا کرنے والوں کی رہنمائی کرکے فولاد کی پیداوار کے لئے ایک سازگار ماحول کو آسان بنایا جائے ۔این ایس پی کا مقصد 2030 تک گھریلو کھپت میں 160 کلو کے جی کا اضافہ کرکے 2030 تک 300 میٹرک ٹن تک فولاد کی  پیداوارکی صلاحیت کو حاصل کرنا ہے اور اعلیٰ معیار کا فولاد تیار کرنا ہے اور عالمی سطح پر اس سیکٹر کو مقابلہ جاتی بنانا ہے اس سلسلے میں حکومت نے حسب ذیل اقدامات کئے ہیں ۔

  1.  ایک پروجیکٹ ڈویلپمنٹ سیل (پی ڈی سی) کا قیام جو نئی سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے کے لیے پروجیکٹوں کی نشاندہی کرتا ہے، پروجیکٹوں کی پائپ لائن کا جائزہ لیتا ہے اور ان کے نفاذ کو تیز کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرتا ہے۔
  2. خصوصی اسٹیل کے لیے پروڈکشن سے منسلک ترغیب (پی ایل آئی) اسکیم کا نوٹیفکیشن جس کی لاگت 6,322 کروڑ روپے ہے تاکہ  ملک کے اندر خصوصی اسٹیل کی تیاری کو فروغ دیا جاسکے۔
  3.  حال ہی میں دبئی میں منعقدہ ورلڈ ایکسپو جیسے پروگراموں میں شرکت، جاپان، کوریا، روس میں گھریلو اسٹیل کے صارفین کے ساتھ وزارتی وفد کی بات چیت تاکہ ہندوستان میں اسٹیل کے شعبے کی مہارت کو اجاگر کیا جا سکے اور سرمایہ کاری کے مواقع کی ایک صف کے ساتھ ساتھ کاروباری صلاحیت کو بھی ظاہر کیا جا سکے اور ساتھ ہی ساتھ  ہندوستان کے اسٹیل سیکٹر میں کاروباری صلاحیت کو بڑھایا جاسکے۔
  4. ملک میں اسٹیل کے شعبے میں سرمایہ کاری اور اسٹیل کے لئے مجموعی مانگ اور اسٹیل کے استعمال کو بڑھانے کے لئے ریلویز ، دفاع، پیٹرولیم اور قدرتی گیس، ہاؤسنگ، سول ایوی ایشن، روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز، زراعت اور دیہی ترقی کے شعبوں سمیت ممکنہ استعمال کرنے والوں کے ساتھ مزید وابستگی کے ساتھ میک ان انڈیا پہل اور پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان ۔
  5.  ہندوستان کےاسٹیل سیکٹر  کی مقابلہ آرائی کو بڑھانے کے لئے  کچھ اسٹیل مصنوعات پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی (اے ڈی ڈی)،کاؤنٹر ویلنگ ڈیوٹی (سی وی ڈی) جیسے تجارتی تدارتی اقدامات کے کیلیبریشن کے ساتھ اسٹیل مصنوعات اور خام میٹیرئل پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی پر ایڈجسٹ مینٹ ۔

مالی سال 2023-24 میں اسٹیل کی وزارت کی طرف سے سیل،این ایم ڈی سی اورکے آئی او سی ایل کے لیے کوئی بجٹ مختص نہیں کیا جا رہا ہے۔

***********

ش ح ۔  ح ا  - م ش

U. No.6498


(Release ID: 1935306)
Read this release in: English