سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے ہریانہ کے سونی پت، کرنال اور امبالہ میں 3 ہزار 835 کروڑ روپے کی لاگت سے 4 قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا
Posted On:
20 JUN 2023 8:43PM by PIB Delhi
سڑک، نقل وحمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ہریانہ کے سونی پت، کرنال اور امبالہ میں 3 ہزار 835 کروڑ روپے کی لاگت سے 4 قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے افتتاح کے وقت ہریانہ کے وزیر اعلیٰ جناب منوہر لال کھٹر، نائب وزیر اعلیٰ جناب دشنیت چوٹالہ اور دیگر اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اور افسران موجود تھے۔
دہلی سے سونی پت میں پانی پت کے لیے 24 کلو میٹر کی کل لمبائی کے ساتھ 890 کروڑ روپے کی لاگت سے 8 لین والے قومی شاہراہ 44 پر 11 فلائی اوورس کی تعمیر سے ہریانہ، پنجاب اور جموں وکشمیر کے اقتصادی علاقوں کو بہتر کنکٹویٹی فراہم ہوگی۔ دہلی سے پانی پت کے لیے یہ شاہراہ زرعی علاقوں کو صنعتی علاقوں سے جوڑے گی، جس سے اشیا اور تیار مصنوعات کے نقل وحمل میں سہولت حاصل ہوگی۔ دہلی- پانی پت کوریڈور سے ہریانہ، پنجاب، ہماچل پردیش اور جموں وکشمیر جانے والے سیاحوں کی آمد ورفت میں آسانی ہوگی۔
1690 کروڑ روپے کے قومی شاہراہوں، کرنال گرین فیلڈ 35 کلو میٹر 6 لین والے رنگ روڈ کی تعمیر نہ صرف ایک سڑک ہے بلکہ آنے والے وقتوں میں خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اہم ذریعہ بن جائے گا۔ یہ کرنال شہر کی ٹریفک کو بائی پاس کرے گا اور جموں، پنجاب، ہماچل پردیش، اترپردیش اور جنوبی ہریانہ تک جانے والے مسافروں کو ایک آسان اور پرسکون متبادل فراہم کرے گا۔ اس سے خطے میں آلودگی اور حادثات میں کمی آئے گی۔
جناب نتن گڈکری نے ہریانہ کے امبالہ میں 1255 کروڑ روپے کی لاگت سے 2 قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔
**********
(ش ح ۔ ع ح۔ ع ر)
U-6495
(Release ID: 1935295)
Visitor Counter : 76