سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  اومی کرون مخصوص ایم آر این اے پر مبنی بوسٹر ویکسین، گیمکو وَیک – او ایم لانچ کیا


ہندوستان کی پہلی ایم آر این اے ویکسین، ڈی بی ٹی اور بی آئی آر اے سی کی مالی مدد کے ساتھ گینووا کے ذریعہ دیسی پلیٹ فارم ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کی گئی ہے

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہمیشہ ’مستقبل کے لیے تیار‘ ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کی تخلیق کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی حمایت کی ہے

’’اس ویکسین کو کولڈ اسٹوریج کی ضرورت نہیں ہے، اسے دور دراز کے علاقوں میں بھی بھیجنا آسان ہے اور بغیر سوئی والے انجکشن سے لگائی جا سکتی ہے‘‘

Posted On: 24 JUN 2023 3:37PM by PIB Delhi

سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، جوہری توانائی کے محکمہ اور خلائی محکمہ کے وزیر مملکت اور عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اومی کرون مخصوص ایم آر این اے پر مبنی بوسٹر ویکسین، گیمکو وَیک – او ایم لانچ کیا۔

ہندوستان کی پہلی ایم آر این اے ویکسین، محکمہ بائیو ٹیکنالوجی (ڈی بی ٹی) اور بائیو ٹیکنالوجی انڈسٹری ریسرچ اسسٹنس کاؤنسل (بی آئی آر اے سی) کے مالی تعاون کے ساتھ گینووا کے ذریعہ دیسی پلیٹ فارم ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔ کچھ دن پہلے اس ویکسین کو ڈرگ کنٹرول جنرل آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) کے دفتر برائے ہنگامی استعمال کی اجازت (ای یو اے) سے منظوری ملی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DVFI.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ’’مجھے ڈی بی ٹی کے اپنے مشن– اس دیسی ایم آر این اے –پلیٹ فارم ٹیکنالوجی کی تشکیل کرکے ٹیکنالوجی سے چلنے والی انٹرپرینیورشپ کو قابل بنانا– کو ایک بار پھر پورا کرنے پر بہت فخر ہے۔ ہم نے وزیر اعظم کے آتم نربھرتا کے وژن کے مطابق  ہمیشہ ایک ’مستقبل کے لیے تیار‘ ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کی تخلیق کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی حمایت کی ہے۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024XM0.jpg

گیمکو وَیک- او ایم پانچویں ویکسین ہے، جو  تیزی سے ہندوستانی کووڈ-19 ویکسین تیار کرنے کے لیے حکومت ہند کے آتم نربھر بھارت 3.0 پیکیج کے تحت ڈی بی ٹی اور بی آئی آر اے سی کے  ذریعے نافذ کردہ مشن کووڈ سرکشا کی مدد سے بنائی گئی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ’’عمل درآمد کے ایک سال کے اندر، مشن کووڈ سرکشا نے بڑی کامیابیاں حاصل کیں، جیسے کہ(i) کووڈ-19 کے لیے دنیا کی پہلی ڈی این اے ویکسین تیار کرنا، اور (ii) ملک کی پہلی ایم آر این اے ویکسین اور انٹراناسل ویکسین کے امیدواروں اور کووڈ-19 کے خلاف سب یونٹ ویکسین بنانے میں مدد کرنا۔‘‘

وزیر موصوف نے کہا کہ اس ’مستقبل کے لیے تیار‘ ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کو نسبتاً مختصر ٹائم لائن میں دیگر ویکسین بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا، ’’حکومت ہند کی طرف سے کی جانے والی مستقل سرمایہ کاری نے ایک مضبوط انٹرپرینیورشپ کے ساتھ ساتھ اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم بھی تشکیل دیا ہے جس نے دراصل کووڈ-19 وبائی امراض کے خاتمے کے خلاف ہمارے ردعمل میں سہولت فراہم کی ہے۔ میں ڈی بی ٹی اور بی آئی آر اے سی کو اس دیسی ایم آر این اے پلیٹ فارم ٹیکنالوجی کی تخلیق کے ذریعے ٹیکنالوجی سے چلنے والی انٹرپرینیورشپ کو فعال کر کے اپنے مشن کو ایک بار پھر پورا کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003PL57.jpg

گیمکو وَیک-او ایم ایک تھرمو اسٹیبل ویکسین ہے اور اس کے لیے الٹرا کولڈ چین انفراسٹرکچر کی ضرورت نہیں ہے جو دیگر منظور شدہ ایم آر این اے پر مبنی ویکسین کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا، ’’یہ اختراع ہمارے ملک میں آخری میل تک پہنچانے کو آسان بناتی ہے۔ موجودہ سپلائی چین انفراسٹرکچر اس ویکسین کو پہنچانے کے لیے کافی ہے۔ اس کی منفرد خصوصیت یہ ہے کہ یہ ویکسین سوئی کے انجکشن کے بغیر لگائی جا سکتی ہے۔‘‘

گیمکو –وَیک ویکسین سوئی سے پاک انجکشن ڈیوائس سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے انٹرا- ڈرملی طور پر فراہم کی جاتی ہے اور مطالعہ کے شرکاء میں اس نے نمایاں طور پر زیادہ مدافعتی ردعمل پیدا کیا۔ طبی نتیجہ مطلوبہ مدافعتی ردعمل کے لیے متغیر مخصوص ویکسین کی ضرورت کو ظاہر کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0044BXG.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں، ڈی بی ٹی اور بی آئی آر اے سی نے گزشتہ نو سالوں میں ہندوستانی ویکسین کی تحقیق و ترقی کو مضبوط بنانے کے لیے سخت کوششیں کی ہیں۔

بنیادی اور متغیر ویکسین کی تحقیق کو فروغ دینے کے لیے فی الحال متعدد کلیدی اقدامات نافذ کیے جا رہے ہیں، جن میں (i) ہند-امریکہ ویکسین ایکشن پروگرام، (ii) نیشنل بائیو فارما مشن،  (iii) آئی این ڈی-سی ای پی آئی مشن، اور (iv) مشن کووڈ سرکشا شامل ہیں، جسے آتم نربھر بھارت 3.0 کے ایک حصے کے طور پر شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد ملک کے شہریوں کو جلد از جلد محفوظ، موثر، سستی اور قابل رسائی دیسی کووڈ 19 ویکسین پہنچانا ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 6454


(Release ID: 1935014) Visitor Counter : 140