وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

چیف آف ڈفینس اسٹاف نے جے پور میں قائم جنوب مغربی کمان کا دورہ کیا

Posted On: 23 JUN 2023 5:13PM by PIB Delhi

چیف آف ڈفینس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انل چوہان  نے 23 جون 2023 کو جے پور میں قائم جنوب مغربی کمان کا دورہ کیا۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف، جنوب مغربی کمان لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو کے ذریعہ ان کا استقبال کیا گیا۔ دورے کے دوران، سی ڈی ایس نے بھارتی بری فوج اور بھارتی بحریہ کے سینئر افسران سے بات چیت کی۔ انہوں نے کمان سے متعلق آپریشنل پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

افسران سے خطاب کرتے ہوئے، سی ڈی ایس نے افواج کے اشتراک کو مضبوط بنانے، وسائل کی تخصیص میں اضافہ کرنے  اور مسلح افواج  کے درمیان تال میل اور جدید کاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے مقصد سے ایک ماحول تیار کرنے کے لیے مسلح افواج کی عہدبندگی پر زور دیا۔ انہوں نے سپاہیوں کو موجودہ دور میں تیار رہنے ، ازسر متحرک ہونے اور اپنی معنویت بنائے رکھنے کی تلقین کی اور دفاع کے شعبے میں آتم نربھرتا کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سپاہیوں کو اطلاعاتی تکنالوجی میں تازہ ترین رجحانات، ابھرتے ہوئے سائبر خطرات اور اس سے نمٹنے کے اقدامات سے خود کو باخبر رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کمان کی آپریشنل تیاری کے  لیے ستائش کی اور تمام رینکس کو عمدگی کے حصول کا سلسلہ جاری رکھنے کی نصیحت کی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6433


(Release ID: 1934853) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi