وزارت خزانہ

ڈی جی جی آئی گروگرام  کے افسران نے 539 فرضی اداروں اور 1124.66 کروڑ روپئے کے بقدر  کے آئی ٹی سی کا فرضی دعویٰ کرنے والے ایک ریکیٹ کا پردہ فاش کیا، ایک شخص گرفتار


ایک دیگر کاروائی کے تحت 19 فرضی اداروں کے ایک نیٹ ورک کے ذریعہ 97.44 کروڑ روپئے کے بقدر جی ایس ٹی چوری کا پردہ فاش کیا گیا

Posted On: 22 JUN 2023 8:20PM by PIB Delhi

ایک خفیہ آپریشن کے تحت، جی ایس ٹی انٹیلی جینس کے ڈائرکٹوریٹ جنرل (ڈی جی جی آئی)، گروگرام زونل یونٹ، نے ایک بڑے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) دھوکہ دہی ریکیٹ کا پردہ فاش کیا جس میں 539 فرضی ادارے ملوث ہیں، جنہوں نے 1124.66 کروڑ روپئے کے بقدر کے فرضی آئی ٹی سی منظور کیے ہیں۔ اب تک اس میں ملوث ایک اہم شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فارینسک جانچ کی بنیاد پر، بڑی تعداد میں فرضی/جعلی آدھار کارڈ، پین کارڈ، فرضی کمپنیوں کے بڑی تعداد میں رجسٹریشن اور نمونہ بیجک، وغیرہ کا پتہ چلا ہے۔ شروعاتی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ چوری کے سب سے زیادہ شکار دھات/لوہا اور فولاد کے شعبے میں دھوکہ دے کر جعلی بیجک کے ذریعہ ان پٹ ٹیکس کریڈٹ حاصل کیا گیا۔ اس سلسلے میں  ، 814.61 کروڑ روپئے کے آئی ٹی سی جو اِن دھوکہ دہی کرنے والے اداروں کے ذریعہ حاصل کیے گئے، کو منتقل کرنے کے مقصد سے، استعمال ہونے سے روک دیا گیا ہے، اس پیشگی قدم نے سرکاری خزانے کو مزید نقصان سے بچا لیا ہے۔

ڈی جی جی آئی گروگرام زونل یونٹ کے عہدیداروں نے موبائل فون کی سپلائی کی تجارت میں رائج ایک طریقہ کار کا بھی پتہ لگایا ہے جس میں موبائل فون گرے مارکیٹ سے بغیر کسی بنیادی بیجک یا آن لائن ای۔کامرس پلیٹ فارم سے مختلف غیر رجسٹرڈ افراد کے نام پر خریدے جاتے ہیں۔ کچھ بددیانت عناصر/افراد ان موبائل فونوں کو ذخیرہ کرتے ہیں اور مختلف تاجروں کو بڑی تعداد میں سپلائی کرتے ہیں۔ تاہم، چونکہ سامان آئی ٹی سی سے محروم ہے جس کا مزید استعمال کیا جا سکتا ہے، یہ افراد جعلی آئی ٹی سی بنانے کے  لیے جعلی فرموں کا نیٹ ورک بناتے ہیں اور پھر اپنی جی ایس ٹی ذمہ داری سے مزید بچنے کے لیے اس جعلی آئی ٹی سی کا استعمال کرتے ہیں۔

اب تک، تحقیقات کے دوران، 19 فرضی اداروں کے نیٹ ورک اور 97.44 کروڑ روپئے کی جی ایس ٹی چوری کا پتہ لگایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 18.35 کروڑ روپئے کی وصولی عمل میں آئی ہے۔ ایسے ہی ایک حالیہ سراغ میں جس میں دھوکہ دہی سے 9.58 کروڑ روپئے کی آئی ٹی سی حاصل کی گئی تھی، ایک اہم شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مالی برس 2023-24 کے دوران، گروگرام زونل یونٹ نے 1198 جعلی جی ایس ٹی آئی این کا پتہ لگایا ہے، جس میں 2762.30 کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی والے آئی ٹی سی کا پتہ لگانا شامل ہے، اور 900 کروڑ روپئے (تقریباً) کے محصول کے نقصان کو روکا ہے۔ان معاملات میں تمام 6 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6406



(Release ID: 1934661) Visitor Counter : 63


Read this release in: English , Hindi