الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این آئی ایکس آئی نے ہندوستان کی ڈیجیٹل تبدیلی  کے مسلسل سفر کے 20 سال مکمل کیے


ڈیجیٹل تبدیلی ہندوستان اور دنیا کی ضرورت:الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سکریٹری جناب الکیش کمار شرما

Posted On: 19 JUN 2023 8:21PM by PIB Delhi

نیشنل انٹر نیٹ ایکسچینج آف انڈیا (این آئی ایکس آئی) نے اپنا 20واں یوم تاسیس منایا، جو ہندوستان کے انٹرنیٹ انفرااسٹرکچر کی تعمیر  کے تئیں اپنی اٹوٹ فرض شناسی کی تصدیق کرتا ہے۔ اس اہم موقعے نے انٹرنیٹ ایکسچینج ، ڈاٹ ان رجسٹری، آئی آر آئی این ایس اور این آئی ایکس آئی –سی ایس سی ڈیٹا سروسز لمیٹیڈ  کے کاروباری ڈویژن کے ذریعے ملک میں ایک مضبوط اور جامع ڈیجیٹل ایکوسسٹم بنانے کے لیے این آئی ایکس آئی کے غیرمعمولی تعاون کی دو دہائیوں کو نمایاں کیا۔ یہ پروگرام کمانی آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا، جس میں الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت، دیگر سرکاری محکموں، معزز شراکت داروں اور این آئی ایکس آئی کے عہدیداروں نے حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-06-19at8.21.17PM9U1H.jpeg

اس پروگرام میں ’ڈیجیٹل تبدیلی: ہندوستان اور دنیا کی ضرورت‘  موضوع پر الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری اور چیئرمین این آئی ایکس آئی جناب الکیش کمار شرما کے ذریعے این آ ئی ایکس آئی کے یوم تاسیس سے متعلق خطبے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ’’2003 سے این آئی ایکس آئی نے ہندوستان کو ملک کے انٹرنیٹ ایکو سسٹم ہنرکے مجموعہ کے طور پر بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ ہندوستان کے ڈیٹا کو ملک میں رکھنے کے لیے انٹرنیٹ ایکسچینج پوائنٹ کی تعمیر کے ابتدائی دور سے لے کر این آئی ایکس آئی ڈاٹ ان ڈومن کو اپنانے اور آئی پی وی4 اور آئی پی وی 6 ایڈریس کے استعمال کو پھیلانے سے ملک کی ڈیجیٹل شناخت قائم کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔ ڈیٹا سینٹر ورٹیکل ایک محفوظ، بلا مزاہم اور سائبرموافق ڈھانچے میں ہاؤسنگ ڈیٹا کے ذریعے ایکو سسٹم راؤنڈنگ اپ کرنے میں مدد کرتا ہے۔ وزیراعظم جناب نریندرمودی کے وژن کے مطابق ڈیجیٹل انڈیا کو نیشنل انٹرنیٹ ایکسچینج آف انڈیا (این آئی ایکس آئی) کے ذریعے مدد فراہم کی جارہی ہے۔ جناب الکیش کمار شرما نے ڈیجیٹل طریقے سے باصلاحیت اور مضبوط ہندوستان کے لیے اینوگیشن لانے، قومی منظرنامے میں جامعیت کو فروغ دینے اور ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانے میں این آئی  ایکس آئی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-06-19at8.21.18PMYL9N.jpeg

اس موقع پر الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے ایڈیشنل سکریٹری جناب بھونیش کمار نے این آئی ایکس آئی کے سب سے طویل عرصے تک برسرکار ملازمین کو اعزاز سے نوازا، جنہوں نے اپنے شاندار تعاون کے لیے 10 سال کی خدمات مکمل کی ہیں۔ این آئی ایکس آئی نے اس موقع پر اپنے سابق چیف ایگزیکیٹو آفیسر (سی ای او) کو ان کی قیادت، دوراندیشی اور ادارے کی ترقی میں تعاون کے لیے اعزاز سے نوازنے کے بعد ان کا شکریہ ادا کیا۔

این آئی ایکس آئی کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر جناب انل کمار جین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’مستقبل کے لیے ہندوستان کی تعمیر کرنے والے ادارے کی تعمیر میں قوم کی خدمت کرنا میرے لیے انتہائی فخر اور خوش قسمتی کی بات ہے۔ ہندوستان کی بڑی آبادی کو آج انٹرنیٹ کی صلاحیت کی  مانگ ہے اور وہ اس کی حقدار ہے۔این آئی ایکس آئی ان توقعات کو پورا کرنے کی کوشش کرے گا، جو این آئی ایکس آئی کے اختیارات کے مشن کے موافق ہیں۔ ‘‘

19 جون 2003 کو قائم کردہ این آئی ایکس آئی ، الیکٹرانکس انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت  کے ماتحت ایک غیرمنافع بخش (سیکشن 8) کمپنی ہے اور انٹرنیٹ ایکو سسٹم کو بہتر کرنے کےلیے مختلف بنیادی ڈھانچے کے پہلوؤں کو سہولت آمیز بنا کر ہندوستان میں انٹرنیٹ کو مضبوط بنانے اور اسے اپنانے کا کام سونپا گیا ہے۔ این آئی ایکس آئی کے تحت آنے والی چار خدمات میں    انٹرنیٹ ایکسچینج پوائنٹس کی تعمیر کے لیے آئی ایکس پی  کا قیام، ڈاٹ ان ڈومین ڈیجیٹل پہچان کی تعمیر کے لیے ڈاٹ ان رجسٹری، آئی  پی وی  4 اور آئی پی وی 6 ایڈریس اپنانے کےلیے آئی آر آئی این این اور ڈیٹا اسٹوریج سروسز کے لیے این آئی ایکس آئی –سی ایس سی کے تحت ڈیٹا سینٹر سروسز شامل ہیں۔

*****

ش ح۔ ق ت۔ ت ع

U NO:6288


(Release ID: 1933602) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Hindi , Telugu