وزارت خزانہ
جی ایس(1) 2030 کے 7.17 فیصد، (2) جی ایس 2036 کے 7.41 فیصد اور (3) جی ایس 2063 کا7.25 فیصد کی فروخت ( دوبارہ اجراء) کے لئے نیلامی
Posted On:
19 JUN 2023 8:49PM by PIB Delhi
حکومت ہند (جی او آئی) نے (1)گورنمنٹ سکیورٹی ( جی ایس) 2030 کے 7.17 فیصد کی مشہتر شدہ رقم 7000 کروڑ روپے (کم از کم) یکساں قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت کی بنیاد پر نیلامی کے ذریعہ فروخت (دوبارہ اجراء) کا اعلان کیا ہے۔ (2) گورنمنٹ سکیورٹی ( جی ایس) 2036 کے 7.41 فیصد کی مشہتر شدہ رقم 12000 کروڑ روپے (کم از کم) یکساں قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت کی بنیاد پر نیلامی کے ذریعہ فروخت (دوبارہ اجراء) کا اعلان کیا ہے۔ (3) گورنمنٹ سکیورٹی ( جی ایس) 2063 کے 7.25 فیصد کی مشہتر شدہ رقم 12000 کروڑ روپے (کم از کم) یکساں قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت کی بنیاد پر نیلامی کے ذریعہ فروخت (دوبارہ اجراء) کا اعلان کیا ہے۔ حکومت ہند کے پاس مذکورہ بالا ہر سکیورٹی کے لئے 2000 کروڑ روپے تک کے اضافی سبسکرپشن کو اپنے پاس رکھنے کا متبادلہ موجود ہے۔ یہ نیلامی 23 جون 2023 کو (بروز جمعہ) ممبئی میں ریزرو بینک آف انڈیا کے فورٹ ، ممبئی دفتر پر منعقد کی جائے گی۔
سرکاری سکیورٹیز کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی کی سہولت کے لئے اسکیم کے مطابق مشتہر شدہ رقم کی سکیورٹیز کی 5 فیصد فروخت کو اہل افراد کو الاٹ کیا جائے گا۔
نیلامی کے لئے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں طرح کی بولیوں کو 23 جون 2023 کو ریزرو بینک آف انڈیا کے کور بینکنگ سو لیوشن (ای - کوبیر) سسٹم پر الیکٹرانک فارمیٹ میں داخل کیا جانا چاہئے۔ غیر مسابقتی بولیاں صبح ساڑھے 10 بجے سے 11 بجے تک اور مسابقتی بولیاں صبح ساڑھے 10 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک داخل کی جاسکتی ہیں۔
نیلامی کے نتائج کا اعلان 23 جون 2023 ( بروز جمعہ) کیا جائے گا اور کامیاب بولی لگانے والوں کے ذریعہ ادائیگی 26 جون 2023 (بروز پیر) کی جائے گی۔
یہ سکیورٹیز ریزرو بینک آف انڈیا کے سرکلر نمبر آر بی آئی / 19- 2018 بتاریخ 24 جولائی 2018 کو جاری کردہ ‘مرکزی حکومت کی سکیورٹیز میں ، جب جاری کئے گئے لین دین’ سے متعلق رہنما خطوط کے مطابق ، جس میں وقتا فوقتا ترمیم کی جاتی رہی ہے، ‘جب جاری کئے گئے’ کے لئے اہل سکیورٹیز ٹریڈنگ کے لئے اہل ہوں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- وا - ق ر)
U-6291
(Release ID: 1933573)
Visitor Counter : 126