بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
ساگرمالا کے مختلف پروجیکٹوں پر عمل آوری کو تیز کرنے کے لیے جناب سربانند سونووال اور نائب وزیر اعلیٰ مہاراشٹر کے درمیان مشترکہ جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی
ساگرمالا پروگرام کے تحت ریاست مہاراشٹر میں 1,13,285 کروڑ روپے کی لاگت کے 126 پراجیکٹس ہیں
مہاراشٹر میں ساگرمالا پروجیکٹوں کی کامیابی سے تکمیل، اقتصادی ترقی کو فروغ دے گی اور بحری بنیادی ڈھانچے میں اضافہ کرے گی۔مرکزی وزیر، ایم او پی ایس ڈبلیو :جناب سربانند سونووال
جناب دیویندر فڑنویس، نائب وزیر اعلیٰ، مہاراشٹرا نے منصوبوں سے متعلق مختلف مسائل کو حل کرنے اور جلد از جلد ان پر عمل آوری کی یقین دہانی کرائی
Posted On:
19 JUN 2023 8:09PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج ممبئی میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی جناب دیویندر فڑنویس کے ساتھ مشترکہ جائزہ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ کے دوران سونووال اور جناب فڑنویس نے بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے ساگرمالا پروگرام کے تحت مہاراشٹر میں بندرگاہوں اور جہاز رانی کے شعبے سے متعلق مختلف پروجیکٹوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
میٹنگ میں ودادھاون اور ممبئی پورٹ سے متعلق مسائل اور لوتھل کے نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس میں مہاراشٹرا کوسٹل اسٹیٹ پویلین کے قیام سے متعلق معاملات پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔
ریاست مہاراشٹر میں ساگرمالا پروجیکٹس کی تکمیل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے جناب سونووال نے کہا، ‘‘مہاراشٹر میں تقریباً ایک سال سے تاخیر کا شکار 14 ساگرمالا پروجیکٹوں کی تکمیل میں تیزی لانے کے لیے فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان ایکشن پوائنٹس کو ترجیح دیتے ہوئے، ہم مہاراشٹر میں ساگرمالا پروجیکٹوں کی کامیاب تکمیل، اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور خطے میں سمندری بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے میں نمایاں طور پر تعاون کر سکتے ہیں’’۔
واضح رہے ساگرمالا پروگرام کے تحت 1,13,285 کروڑ روپے کی لاگت 126 پروجیکٹوں کی مہاراشٹر میں منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ ان 126 پراجیکٹس میں سے 46 پراجیکٹس کو جن کی مالیت 2333 کروڑ روپے ہے، جزوی طور پر ایم او پی ایس ڈبلیو کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی گئی ہے اور ان میں سے 1,387 کروڑ روپے کی لاگت کے 37 منصوبے مہاراشٹر ریاستی حکومت کے تحت ہیں۔ 279 کروڑ روپے کے 9 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ 777 کروڑ روپے کے 18 منصوبے زیر نفاذ ہیں اور 331 کروڑ روپے کے 10 منصوبے ترقیاتی مراحل میں ہیں۔
مہاراشٹر میں آر او آر او/ آر او پیکس مسافر فیری آپریشنز میں بنکر ایندھن کے لیے وی اے ٹی پر چھوٹ/ راحت جو فیری آپریشنز کے لیے ایندھن کی لاگت کا 20فیصد سے زیادہ ہے ،پربھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔
اس بحث میں مہاراشٹر میں آنے والے وادھون بندرگاہ کی ترقی بھی شامل تھی۔ وادھاون کے پاس 18 ایم سے زیادہ قدرتی ڈرافٹس ہیں جو انتہائی بڑے کنٹینر اور کارگو جہازوں کو بندرگاہ پر کال کرنے کے قابل بناتے ہیں جس سے ہندوستان کو بڑی شپنگ لائنوں کے لئے ایک نمایاں منزل بنانے کی کوششوں کو تقویت ملے گی اور مستقبل میں کارگو کی ترقی کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے اندرون ملک بندرگاہ کی طرف سےمطلوبہ صلاحیت فراہم کی جائے گی۔
جناب سونووال نے کہا ‘‘ہمارے وزیر اعظم کے عظیم وژن کے مطابق ملک کی ساحلی ریاستوں کی سمندری سرگرمیوں کو منانے کے لیے ‘کوسٹل اسٹیٹس پویلین’ کو نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس میں تیار کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ یہاں مہاراشٹر کے پاس اپنے بھرپور سمندری ورثے کو ظاہر کرنے کا ایک منفرد موقع ہے جسے ریاستی سرپرستی حاصل ہوگی جس میں مہاراشٹر حکومت نمایاں طور پر تعاون پیش کرسکتی ہے’’۔
جناب سربانند سونووال اور جناب دیویندر فڑنویس نے مہاراشٹر میں میری ٹائم سیکٹر میں ہنر مندی کے فروغ اور بندرگاہوں کے لیے میری ٹائم ماسٹر پلان کو حتمی شکل دینے پر ایک نتیجہ خیز بات چیت کی۔
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ نے مختلف مسائل کو حل کرنے اور منصوبوں کو جلد از جلد نافذ کرنے کا عہد کیا۔
بعد ازاں دن کے دوران جناب سربانند سونووال نے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز، مشیر کاروں اور ذیلی مشیر کاروں کے ساتھ لوتھل میں نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس (این ایم ایچ سی) پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس کے دوران مختلف چیلنجز اور پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ترقیاتی منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور شرکاء کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس منصوبے کے ذریعے ایک مثال قائم کریں جسے دنیا ایک تکنیکی عجوبہ کے طور پر دیکھے اور اس کی تعریف کرے ۔
میٹنگ میں ممبئی پورٹ کے چیئرمین جناب راجیو جلوٹا ، جناب سنجے سیٹھی، چیئرمین، جواہر لال نہرو پورٹ اتھارٹی (جے این پی اے)؛ جناب بھوشن کمار، جے ایس، ساگرمالا اور وزارت اور بندرگاہوں کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
*************
ش ح۔ ا ک ۔ رض
U. No.6289
(Release ID: 1933567)
Visitor Counter : 95