کامرس اور صنعت کی وزارتہ

او ڈی او پی کا مقصد ملک بھر میں متوازن علاقائی ترقی ہے

Posted On: 24 MAR 2023 9:54PM by PIB Delhi

تجارت وصنعت کی وزارت میں وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے آج ایک پارلیمانی سوال کے جواب میں بتایا کہ ملک بھر کے تمام اضلاع میں  ‘ ایک ضلع ایک شئے’ (او ڈی او پی) کی پہل کا مقصد متوازن علاقائی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اس پہل کا مقصد ملک کے ہر ضلع (ایک ضلع- ایک شئے) سے کم از کم ایک شئے کو منتخب کرنا، اس کی برانڈنگ کرنا اور اس کو فروغ دینا ہے، تاکہ تمام خطوں میں جامع سماجی اقتصادی ترقی کو ممکن بنایا جاسکے۔ او ڈی او پی پہل کے تحت ملک بھر کے 761 اضلاع سے مجموعی طور پر 1102 مصنوعات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

او ڈی او پی پہل کے تحت شناخت کی گئی مصنوعات کی تعداد بڑی ہے اور لنکس کے تحت ڈی پی آئی آئی ٹی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

https://dpiit.gov.in/sites/default/files/ls_3606_ODOP_21March2023.pdf .

تمام او ڈی او پی مصنوعات کے فروغ اور برآمدات کے لئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان اقدامات میں دیگر سرکاری / پرائیویٹ اداروں کے ساتھ مل کر مستقل صلاحیت سازی کے اقدامات شامل ہیں۔ اِس کام میں مدد کرنے والے ادارے ڈیزائن کا قومی ادارہ/ فیشن ٹکنالوجی کا قومی ادارہ ہیں اور اس کام میں سرکاری ای-مارکیٹ (جی ای ایم)  او ڈی او پی بازار کے لئے ای-کامرس آن بورڈنگ مہمات سرگرمیوں کو آگے بڑھانے میں مدد کرتی ہے، جو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ہندوستان کی بہترین او ڈی او پی مصنوعات کا جائزہ لیتے ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر او ڈی او پی پہل کو متعارف کرانے کے لئے ہندوستانی سفارتخانوں اور غیر ملکی مشنوں کے ساتھ ساتھ ورچوئل خریداروں اور فروخت کنندگان کی میٹنگ منعقد کی جاتی ہے۔ اس پہل کا مقصد دنیا بھر کے ممالک کی غیر ملکی شخصیات کو او ڈی او پی پہل کے تحت مصنوعات کی کثرت اور تنوع کے بارے میں واقف کرانا ہے۔ اس کے نتیجے میں مقامی مصنوعات کے لئے ایک برانڈنگ امیج کو فروغ ملے گا اور بین الاقوامی مارکیٹنگ میں ان کی رسائی بڑھے گی۔

امور خارجہ کی وزارت جی-20 سربراہ اجلاس کے معزز شخصیات کو ہندوستان کے مختلف حصےکی مختلف اور متنوع دستکاری کی مصنوعات کو تحفے کے طور پر پیش کرکے ایک ضلع- ایک شئے (او ڈی او پی) کو فروغ دے رہی ہے۔ہندوستان اس سال جی-20 اجلاس کی میزبانی کررہا ہے۔ یہ تحفے ایک اسٹوری کارڈ کے ساتھ احتیاطاً تیار کئے گئے ہیں، جو اس کی پیدوار میں شامل جغرافیائی، کمیونٹی اور مصنوعات کے بارے میں دیگر پیچیدہ تفصیلات کو نمایاں کرتا ہے۔

اہم اقدامات کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:

متعدد سفارتخانوں کے ساتھ برآمدات، بات چیت کو فروغ دینے کے لئے کامیابی سے پہل کی شروعات کی گئی ہیں، تاکہ بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی مالا مال اور متنوع مصنوعات کی رسائی کو بڑھایا جاسکے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندے ملک اور بین الاقوامی پروگراموں جیسے دبئی عالمی ایکسپو2020 اور نیویارک میں جون 2022 میں یوگا کے عالمی دن کے موقع پر خریداروں- فروخت  کنندگان کی میٹنگ میں شریک ہورہے ہیں۔  درج ذیل مصنوعات یعنی پشمینہ، سی بختوراً اور لداخ کی خوبانی، بانس کے فرنیچر اور تریپورہ کی دستکاری کے مصنوعات، راجستھان کے مولیلا کلے ورک، آسام کی کامروپ سلک مصنوعات کے مقامی کاریگروں/ بنکروں/ ایس ایچ جیز کے لئے صلاحیت سازی کے ورک شاپ منعقد کئے گئے ہیں۔ او ڈی او پی پہل کے تحت کی گئیں کچھ سرگرمیاں حسب ذیل ہیں:

لکادونگ ہلدی، مغربی جنیتیاہلس، میگھالیہ-  فروری 2022 میں شیلانگ ، میگھالیہ سے 30 ٹن لکادونگ ہلدی کی ایک کھیپ کی سہولت فراہم کی گئی۔

ہند-جاپان آم میلہ، ٹوکیو، جاپان- ہندوستان کے سفارتخانہ، ٹوکیو، جاپان اور زرعی اور تیارمصنوعات کی برآمدات کے فروغ کی اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) کی مستقل کوششوں کے نتیجے کے طور پر جاپان کے ٹوکیو میں ہندوستان کے آم میلے کے دوسرے ایڈیشن کے طور پر جاپان میں ہندوستانی آموں کی تجارتی فروغ کی سرگرمیاں انجام دی گئیں۔ اس طرح کی اہم حصولیابیاں لاؤسون (29 مارچ 2022) کے 127 سہولیاتی اسٹورس اورنشی کسائی  اور اکیتا پری فیکچر (28 مارچ 2022) کی تھوک بازاروں میں خوشبو دار، لذیذ اور غذائیت سے بھرپور ہندوستانی آمو ں کی شروعات ہے۔

گواہاٹی میں شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت (ڈی او این ای آر) کے تعاون سے شمال مشرقی خریداروں اور فروخت کنندگان کی میگا میٹنگ-شمال مشرقی ریاستوں کے ہر مختلف اضلاع کے 70 سے زائد فروخت کنندگان تاجران، ایگریگیٹرس (سنگ بستہ) کسانوں نے فروخت کنندگان کے لئے اپنی مصنوعات کی نمائش کی، جو گواہاٹی میں میٹنگ میں شرکت کے لئے پہنچے تھے۔

اخروٹ، بڈگام، جموں وکشمیر (26 ستمبر 2021)- 26جے کے ٹی پی او کی شراکت داری میں اس پہل کے تحت ستمبر 2021 کو کشمیر کے بڈگام سے 2000 کلو اخروٹ بھیج کر کرناٹک میں بنگلورو کے لئے  درآمدی متبادل کی سہولت فراہم کی گئی۔

سوئی ڈھاگہ: ٹیکسٹائل مصنوعات (22 ستمبر 2021) کے لئے ہند-روس خریدار فروخت کنندگان کی میٹنگ ماسکو میں ہندوستانی سفارتخانہ کی شراکت داری میں ایک پہل کے تحت مصنوعی ریشہ اور پالسٹر پر توجہ دیتے ہوئے ٹیکسٹائل مصنوعات پر خریدار- فروخت کنندگان کی میٹنگ منعقد ہوئی۔

او ڈی او پی  نے جون 2021 کو نیویارک میں ہندوستانی قونصلیٹ جنرل کے ساتھ ٹائمس اسکوائر میں  بین الاقوامی یوم یوگا (آئی ڈی وائی) کی تقریبات کی بھی نمائش کی اور مدد کی۔ سوئٹزرلینڈ کے داؤس میں 22 جنوری 2023 سے 26 جنوری 2023 تک عالمی اقتصادی فورم پر  متعدد او ڈی او پی کی  متعدد مصنوعات کی نمائش کی گئی۔

برآمدات اور او ڈی او پی مصنوعات کی سرکاری خریداری کو فروغ دینے کے لئے مختلف ہندوستانی سفارتخانوں کے ساتھ مل کر سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں۔ ارجنٹائنا، نائجیریا، کروشیا وغیرہ میں متعدد ہندوستانی سفارتخانوں کو او ڈی او پی کی مختلف مصنوعات فراہم کی گئی ہیں۔

او ڈی او پی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے کروشیا کے زگریب ایتھونوگرافک عجائب گھر اور کناڈا کے وانکوور میں او ڈی او پی کی نمائشوں کا اہتمام کیاگیا۔

او ڈی او پی  پہل کے تحت زمین پر موجودہ ماحولیاتی نظام کو دھیان میں رکھتے ہوئے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے منتخب کردہ تمام مصنوعات کو برآمداتی ہب  کے طور پر اضلاع (ڈی ای ایچ) اور جی آئی- ٹیگ شدہ مصنوعات کے تحت شناخت کی گئی ہے۔  متعلقہ ریاستی / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے محکمہ کی جانب سے ڈی پی آئی آئی ٹی کو حتمی فہرست بھیجی گئی ہے۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مشاورت اور تال میل قائم رکھتے ہوئے  ریاستی / مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ضلعی سطح  پر نمائش، صلاحیت سازی سمیت تمام سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں۔

او ڈی او پی پہل ملک کے تمام اضلاع میں متوازن علاقائی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام خطہ گھریلو اور بین الاقوامی بازاروں جیسے دبئی عالمی ایکسپو 2020 اور نیویارک میں جون 2022 میں یوگا کے عالمی دن کے موقع پر متعدد تجارتی سہولیات کی تقریبات میں حصہ لے رہے ہیں۔  اِس پہل کے تحت  مقامی کاریگروں، بنکروں، مینوفیکچرروغیرہ کے لئے علاقائی تجارت کو فروغ دینے کی خاطر نامیاتی تصدیق، ڈیزائن کی ترقی وغیرہ پر صلاحیت سازی کے ورکشاپ منعقد کئے جارہے ہیں۔  مثال کے طور پر گجرات کے کھمبات شہر میں عقیق پتھر، سی بختورن اور لداخ کی خوبانی ، بانس فرینچر اور تریپورہ کی دستکاری مصنوعات ، راجستھان کی مولیلا کلے- ورک، آسام کی کامروپ سلک مصنوعات جیسے اشیا کے مقامی کاریگروں/ بنکروں/ ایس ایچ جیز کے لئے صلاحیت سازی کے ورکشاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

او ڈی او پی پہل کے ذریعہ متعدد سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں، جو حسب ذیل ہیں۔

جموں وکشمیر اور آسام میں شمال مشرقی ریاستوں  کے ہر مختلف اضلاع سے 70 سے زائد فروخت کنندگان، تاجران، کسانوں،  ایگریگیٹرس کے ساتھ بڑے پیمانے پر خریدار- فروخت کنندگان کی میٹنگ منعقد ہوئی، جہاں ان ریاستوں نے اپنی مصنوعات کی نمائش کی۔  جموں وکشمیر میں خریداروں- فروخت کنندگان کی میٹنگ میں متعدد قومی اور بین الاقوامی برانڈوں کی موجودگی دیکھی گئی۔

جاپان میں ہندوستان کے آم میلہ میں مختلف ریاستوں جیسے آندھرا پردیش، گجرات، مہاراشٹر اور تلنگانہ نے جاپان کے ٹوکیو میں ہندوستانی سفارتخانہ کے تعاون سے مختلف آموں کی نمائش کی۔ اس طرح کی اہم حصولیابیاں لاؤسون (29 مارچ 2022) کے 127 سہولیاتی اسٹورس میں اور نشی کاسی اور اکیتا پری فیکچر (28 مارچ 2022) کے تھوک بازاروں میں 8 ریاستوں (46 اضلاع) کے خوشبودار، لذیذ اور غذائیت سے بھرپور ہندوستانی آموں کی ایک شروعات ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے داؤس میں ہندوستانی پویلین میں 22 جنوری 2023 سے 26 جنوری 2023 تک عالمی اقتصادی فورم پر  او ڈی او پی کی مختلف مصنوعات کی نمائش کی گئی۔

نیویارک کے قونصلیت جنرل آف انڈیا کے ساتھ مل کر 21 جون 2022 کو نیویارک میں ٹائمس اسکوائر میں یوگا کے عالمی دن (آئی ڈی وائی) کی تقریبات کی بھی نمائش کی گئی اور مدد کی گئی۔  اس نمائش کا مقصد او ڈی او پی پہل کے تحت مصنوعات کی کثرت اور تنوع کے بارے میں دنیا بھر کے ممالک کے غیر ملکی شخصیات کو واقف کرانا ہے۔ اس کے نتیجے میں مقامی مصنوعات کی برینڈ امیج کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی بازاروں میں ان مصنوعات کی رسائی حاصل ہوگی۔

 

************

 

ش ح ۔  ع ح۔ ع ر

                                                                                                                                                       U. No. 6265



(Release ID: 1933370) Visitor Counter : 76


Read this release in: English