عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

’’بھارت کوچی میں آئی آئی اے ایس کی سالانہ کانفرنس 2025 کی میزبانی کرے گا جس کا موضوع ہے :دور جدیدسے ہم ا ٓہنگ انتظامی اصلاحات – شہریوں کی تفویض اختیارات  اور آخری میل تک  رسائی‘‘


ویڈیو کانفرنس کے ذریعے 14 جون 2023 کی میٹنگ میں آئی آئی اے ایس کی کونسل آف ایڈمنسٹریشن کو ہندوستان کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا

Posted On: 14 JUN 2023 4:05PM by PIB Delhi

ہندوستان نے فروری 2025 میں کوچی، کیرالہ میں 2025 آئی آئی اے ایس (انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز) کی سالانہ کانفرنس کی میزبانی کے لیے اپنی رضامندی ظاہر کی۔ 1930 میں قائم کردہ آئی آئی اے ایس، رکن ریاستوں، قومی تنظیموں اور علمی تحقیقی مراکز کا ایک فیڈریشن ہے جو دورحاضرمیں پالیسی سازی کے عمل میں پیش آنے والی مشکلات کے  عوامی انتظامیہ سے متعلق تدارک پیش کرتا ہے ۔  اس فیڈریشن کا صدر دفتربرسلز، بیلجیئم میں ہیڈ میں قائم ہے۔

حکومت ہند کے فیصلے سے آج انتظامیہ کی کونسل کی میٹنگ میں انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے سکریٹری وی سرینواس نے ایک ورچوئل میٹنگ میں آگاہ کیا۔ آئی آئی اے ایس کی 2025 کی سالانہ کانفرنس میں 30 رکن ممالک، 18 قومی تنظیمیں اور 50 سے زیادہ آئی آئی اے ایس یونیورسٹیز/ رکن ممالک میں عوامی انتظامیہ کے ادارے شرکت کریں گے۔

آئی آئی اے ایس کونسل آف ایڈمنسٹریشن  کے لئے جاری کئے گئے ہندوستانی  اعلانیہ میں ذکرکردہ باتیں درج ذیل  ہیں:

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ 1998 سے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز(آئی آئی اے ایس) کا ادارہ جاتی رکن ہے۔ کثیرالجہتی، جمہوریت، استحقاقی نظام حکومت اوربہتر طرز حکمرانی کے ساتھ گہری وابستگی رکھنے والے ایک ملک کے طور پر، ہندوستان نے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں، ’’زیادہ سے زیادہ گورننس – کم سے کم حکومت‘‘ پالیسی کے تحت دور رس انتظامی اصلاحات کی پیروی کی ہے ۔ آئی آئی اے ایس کے ادارہ جاتی رکن کے طور پر، ہندوستان نے کونسل آف ایڈمنسٹریشن اور فنانس کمیٹی کے ادارہ جاتی میکانزم کے ذریعے غور وخوض پر مبنی جمہوریت، تحقیقی اشاعتوں، بجٹ/آڈٹ کے مالیاتی عمل میں نمایاں تعاون کیا ہے۔

وزیر اعظم مودی کی دور اندیشانہ قیادت میں، ہندوستان کے طرز حکمرانی  میں پیمانے، دائرہ کار اورتعلیمی نظام میں یکسر تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ ہندوستان نے جدید دور کے ڈیجیٹل اداروں کی تعمیر میں کامیابی حاصل کی ہے جس سے لاکھوں ہندوستانیوں کو ای خدمات اور ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر سے فائدہ ہوتا ہے۔ آزادی کے 75 ویں سال میں،  جسے آزادی کا امرت مہوتسو کے طور پر منایا جا رہا ہے، وزیر اعظم مودی نے ’ ترقی یافتہ بھارت ‘تھیم کے تحت حکومت اور شہریوں کے درمیان خلیج کو ختم کرتے ہوئے  دورجدید سے ہم آہنگ اصلاحات کو اپنانے پر زور دیا ہے۔ وزیر اعظم مودی کی دورجدید کے انتظامی اصلاحات کے اس وژن کوڈی اے آرپی جی نے بڑی تندہی سے حقیقت میں بدل دیا ہے۔ سکریٹریٹ کی اصلاحات، طرز حکمرانی کی پیمانہ سازی ، عوامی شکایات کا ازالہ اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا، استحقاقی نظام حکومت کو تسلیم کرنا اور اچھی حکمرانی کے طریقوں پرعمل درآمد کرنا ہندوستان کے بہترطرز حکومت کے ماڈل کا بنیادی حصہ ہیں۔

پرسنل ایڈمنسٹریشن میں اہم اصلاحات کے ساتھ تنظیمی اصلاحات ہندوستان کے گورننس ماڈلز میں ایک مثالی تبدیلی کی نمائندگی کرتی ہیں۔ نئے ہندوستان کے مضبوط ادارے ای-گورننس کے طریقوں کو اپنانے سے بہتر طور پرپہچانے جارہے ہیں ۔ ’’زیادہ سے زیادہ حکمرانی - کم سے کم حکومت‘‘ پالیسی کا بہترین مظہر ایک ’’ڈیجیٹل طور پر بااختیار شہری‘‘ اور ’’ڈیجیٹل طور پر تبدیل شدہ ادارہ‘‘ ہے۔ ہندوستان کے گورننس ماڈل کے مطابق، کوچی میں 2025 آئی اے ایس کی سالانہ کانفرنس کا تھیم ’’ جدید ترین انتظامی اصلاحات - شہریوں کی تفویض اختیارات اور آخری میل تک  رسائی ‘‘کے طور پر تجویز کیا گیا ہے۔

2023 میں، ہندوستان جی۔20  رہنماؤں کی  چوٹی کانفرنس اور ایس سی او رہنماؤں کی سربراہ ملاقات کی میزبانی کرے گا۔ جی20 رابطہ کاری گروپس/ ورکنگ گروپس/ وزارتی میٹنگز کی 200 سے زیادہ میٹنگیں 56 شہروں میں ’’واسودھیو کٹمبکم – ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل‘‘ کے موضوع کے تحت منعقد کی جا رہی ہیں۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر اور دنیا میں سب سے زیادہ ڈیجیٹل طور پر ترقی یافتہ اقوام میں، ہندوستان نے اہم دو طرفہ/کثیرالطرفہ سربراہی اجلاسوں کی میزبانی کا اپنا منفرد تجربہ پیش کیا ہے جس کی حمایت غیرارتکازی/فعال حکمرانی کے ماڈلز کے ذریعے کی گئی ہے۔ ہندوستان نے ہمیشہ عوامی انتظامیہ میں بین الاقوامی تعلقات کے لیے آئی اے ایس کو ایک اہم ادارے کے طور پر دیکھا ہے۔ کوچی میں آئی آئی اے ایس 2025 کانفرنس ہندوستان کی دورجدید سے ہم آہنگ انتظامی اصلاحات کے حصول کے لیے ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرے گی۔

ہندوستان کوچی کا دورہ کرنے والے آئی آئی اےایس  2025 سالانہ کانفرنس کے تمام مندوبین کا پرتپاک اور دل سے خیر مقدم کرتا ہے۔ کانفرنس کی تاریخیں اور ایجنڈا آئی آئی اے ایس سکرٹریٹ کی مشاورت سے طے کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اور آئی آئی اے ایس کی ریسرچ ایڈوائزری کمیٹی کے ممبر کوچی میں 2025 آئی آئی اے ایس کانفرنس کے لیے تحقیقی ایجنڈا تیار کرنے میں ڈی اے آر پی جی کی مدد کریں گے۔ ہندوستان ایک جامع اور کامیاب کانفرنس کی میزبانی کا منتظر ہے اور 2025 تک آئی آئی اے ایس کے ساتھ خوشگوار اور تعمیری تعاون کا تصور کرتا ہے۔

*******

ش ح ۔ س ب ۔ ف ر

U. No.6165



(Release ID: 1932515) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi , Tamil