الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر  نے ترواننت پورم میں روزگار میلے میں کہا سرکاری  ملازمتیں  طاقت،  اختیار یا کنٹرول کے لیے نہیں ہیں، بلکہ  سیوا ، اچھی حکمرانی اور غریب کلیان کے لیے ایک موقع ہے


ٹکنالوجی اور ہنرمندی دو اہم ستون ہیں جو ہندوستان کے مستقبل کو تبدیل کریں  گے اور اس کے انڈیا ٹیکڈ سفر کو متحرک کریں گے:  جناب راجیو چندر شیکھر

Posted On: 13 JUN 2023 7:39PM by PIB Delhi

ہنرمندی  اور انترپرینیورشپ اور الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹکنالوجی  کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج کہا کہ سرکاری ملازمتوں کے بارے میں بیانیہ بدل گیا ہے اور وہ اب اقتدار یا اختیار یا کنٹرول کے بارے میں نہیں ہے بلکہ سیوا، اچھی حکمرانی اور  غریب کلیان  کے بارے میں ہے۔

ترواننت پورم میں روزگار میلہ  کی تقریب میں نئے بھرتی ہونے والوں سے خطاب کرتے ہوئے، جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا، ’’ پہلے، ہمیں سرکاری ملازمتیں حاصل کرنے کے لیے کسی گاڈ فادر یا بااثر رابطے کی ضرورت  ہوتی تھی۔ اب یہ عمل بہت زیادہ شفاف  ہوگیا ہے۔ قومی روزگار میلوں کا تصور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دیا ہے، تاکہ سرکاری بھرتی کے عمل کو مزید بہتر، زیادہ موثر، زیادہ منصفانہ بنایا جا سکے۔‘‘

جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ آج سیوا کا تصور سرکاری ملازمتوں سے جڑا ہوا ہے۔ ’’یہ خدمت، اچھی حکمرانی اور غریب کلیان کے بارے میں ہے نہ کہ اتھارٹی، طاقت یا کنٹرول کے بارے میں۔‘‘

روزگار میلے ملک بھر میں 43 مقامات پر منعقد ہوئے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ قومی روزگار میلہ سے خطاب کیا اور مختلف سرکاری محکموں اوراداروں میں نئے بھرتی ہونے والے افراد کو تقریباً 70,000 تقرر نامے تقسیم کئے۔

تقریب کے بعد، جناب چندر شیکھر  بعد میں انٹیل کے تعاون سے قائم کی گئی آئی او ٹی لیب کا افتتاح کرنے کے لیے مار بسیلیوس کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی گئے۔

’’ نوجوان ہندوستان کے لئے نیا ہندوستان ‘‘  لیکچر سیریز کے حصے کے طور پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے، وزیرموصوف نے بتایا کہ کس طرح وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں نیا ہندوستان نوجوان ہندوستانیوں کے لیے زبردست مواقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے ہنر مندی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ خواہ سرکاری  ہو یا پرائیویٹ شعبے میں، رسمی یا غیر رسمی شعبے میں، ہنرمندی انتہائی اہم  ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ آپ کو سیکھنے کے عمل کو نہیں روکنا چاہیے اور اپنی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کرنا چاہیے تاکہ خود کو افرادی قوت میں بامعنی  رکھا جا سکے۔‘‘

یہ بتاتے ہوئے کہ کس طرح وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹیکنالوجی کی مدد سے ہندوستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور ہنرمندی  دو اہم ستون ہیں جو ہندوستان کے مستقبل کو تبدیل کریں گے اور اس کے انڈیا ٹیکڈ سفر کو متحرک کریں گے۔

’’نوجوان ہندوستان کے لئے نیا ہندوستان‘‘ جناب راجیو چندر شیکھر کے ذریعہ کالج کے طلباء کے ساتھ شروع کی گئی بات چیت کا ایک سلسلہ ہے جس میں ڈیجیٹل اور کاروباری حلقے میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بات چیت شامل ہے۔

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:6116)


(Release ID: 1932152) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Hindi