بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
‘ویسٹ ٹو ویلتھ’ کے تصور کو فروغ دینے والے ڈریجڈ میٹریل کے فائدہ مند استعمال کو مناسب طریقے سے دریافت کرنے کے لیے ڈریجنگ(دریاکے تہہ کی مشینوں کے ذریعہ صفائی) رہنما خطوط کے لیے تتمہ جاری
‘‘ڈریجڈ مٹیریل کے فائدہ مند استعمال کے ساتھ ڈریجنگ پروجیکٹ کے نفاذ سے ڈریجنگ کی لاگت میں متوقع طورپرکمی آئے گی اور ‘ویسٹ ٹو ویلتھ’کے تصور اور وزیراعظم جناب نریندرمودی کے دیئے گئے تین آریعنی ریڈیوز، ری یوز اورری سائیکل (کمی ، دوبارہ استعمال اور دوبارہ قابل استعمال) کے منتر کے مطابق ماحول کی پائیداری کو یقینی بنانے کی امید ہے :جناب سربانندسونوال
Posted On:
24 MAR 2023 4:45PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے ڈریجنگ سیکٹر میں ‘ویسٹ ٹو ویلتھ’ کے تصور کو لانے کے لیے بڑی بندرگاہوں کے لیے ڈریجنگ رہنماخطوط 2021 میں تتمہ جاری کیا ہے۔یہ حکام طرف سے ضروری منظوری کے ساتھ بولی لگانے کے عمل میں مقاصد کے فائدے کی غرض سے ڈریجنگ مواد کے استعمال کے لئے گنجائش پیداکرے گا۔
2021 میں بڑے بندرگاہوں کے لیے ڈریجنگ گائیڈ لائنز کا اعلان کیا گیا تھا تاکہ پروجیکٹ لاگت کا تخمینہ لگایا جا سکے، میجر پورٹ کے قابل قبول بین الاقوامی معیارات یا اسٹیٹ میری ٹائم ایڈمنسٹریشن کے نرخوں کے شیڈول کی بنیاد پر، اس طرح کی لاگت کا تخمینہ ڈریجر کے لیے مخصوص اور ڈریجرز کی اصل تفصیلات پر مبنی ہوگا۔ رہنما خطوط میں کیپٹل ڈریجنگ پروجیکٹس کے لیے سفارش کردہ سروے اور تحقیقات سے متعلق جدید ترین تکنیکی نظام شامل ہیں۔
رہنما خطوط میں ڈریجر کی دیگر لاگت کے ساتھ آپریشن کی لاگت اور موبلائزیشن اور ڈی موبلائزیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے سائنسی طور پر ڈریجنگ لاگت کا تعین کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گائیڈ لائن میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ مفادات کے ٹکراؤ سے بچنے کے لیے پراجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنسی اور تھرڈ پارٹی سروے کے لیے دو مختلف ایجنسیوں کو مصروف کیا جائے۔
رہنما خطوط کا مقصد ڈریجنگ انڈسٹری میں کسی بھی نئے آنے والے کو منصفانہ اور مساوی مواقع فراہم کرنا تھا کیونکہ یہ یا تو مائنر پورٹس سروے آرگنائزیشن (MPSO) ڈریجنگ کارپوریشن آف انڈیا DCI پر مبنی نہیں ہوگا، سابقہ کمپنی کو بند کر دیا گیا تھا اور بعد میں اکثریت کے حصص کی تقسیم کی گئی تھی۔ ; ایشورڈ ڈیپتھ کنٹریکٹ، ای پی سی موڈ کنٹریکٹ، سالانہ ماڈل/ہائبرڈ اینوئٹی ماڈل وغیرہ کے تصورات کو ڈریجنگ آپشن کے طور پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔
سابقہ رہنما خطوط کے اس تتمہ کے ساتھ، ڈریج شدہ مواد کے فائدہ مند استعمال کو مناسب طریقے سے تلاش کرنا ہوگا اور اس کے مطابق ڈریجنگ سیکٹر میں ‘ویسٹ ٹو ویلتھ’ کے تصور کو اجاگر کیا گیا ہے، جو اب بڑی بندرگاہوں، ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا(آئی ڈبلیو اے آئی )کو اور ڈریجنگ کارپوریشن آف انڈیا (ڈی سی آئی ) جو بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے انتظامی کنٹرول میں ہیں، جاری کیا جا رہا ہے۔
ڈریجنگ گائیڈلائنز کا ضمیمہ ڈریجڈ مٹیریل کے فائدہ مند استعمال کی وسیع رینج کا خاکہ پیش کرتا ہے جس میں تعمیراتی مقاصد کے لیے انجینئرنگ کا استعمال، ماحولیاتی اضافہ بشمول ساحل کی پرورش وغیرہ شامل ہے۔ ڈریجنگ پروجیکٹ کے ڈریجنگ علاقے کے جیوٹیکنیکل ڈاٹا کے ساتھ ڈریجڈ مٹی کی خصوصیات کے وسیع ترمطالعہ کی ضرورت ہے ۔
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ‘ڈریجڈ مٹیریل کے فائدہ مند استعمال کے ساتھ ڈریجنگ پروجیکٹ کے نفاذ سے ڈریجنگ کی لاگت میں کمی آنے کی امید ہے اور ‘ویسٹ ٹوویلتھ’ کے تصور اور وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کے طرف سے دیئے گئے تین آر-ریڈیوز ، ری یوزاور ری سائیکل کے منتر کے مطابق ماحولیاتی استحکام کو بھی یقینی بنائے گا۔
رہنما خطوط کے اس ضمیمے نے ممکنہ بولی دہندگان کے لیے مٹی کی قسم اور خصوصیات، ڈریج شدہ مواد کی تخمینی مقدار، ٹھکانے لگانے کی جگہوں وغیرہ کے ڈیٹا کو پہلے سے ہی شامل کرنے کی ضرورت کو بھی سامنے لایا ہے۔ اس سلسلے میں، اضافی رہنما خطوط کے طور پر تجویز کیا گیا ہے کہ ممکنہ بولی دہندگان کو پہلے سے ہی مٹی کی قسم اور خصوصیات، ڈریج شدہ مواد کی تخمینی مقدار، ٹھکانے لگانے کی جگہیں وغیرہ کا ڈیٹا شامل کیا جائے۔ یہ ڈریجڈ میٹریل کو ٹھکانے لگانے کے لیے ماحولیات کی شرط اور مجاز ریاستی اتھارٹی کی اجازت سے مشروط ہے۔
بولی دہندہ کو یہ اختیار دیا جا سکتا ہے کہ وہ ڈریجنگ کے کام کے نفاذ کی لاگت کے ساتھ اور بولی کی تشخیص کے پیرامیٹر کے ساتھ ڈریج شدہ مواد کی تخمینہ قیمت کے ساتھ خالص لاگت (ڈریجنگ کی لاگت - ڈریجنگ میٹریل کی قیمت کے لیے درج قیمت) کے ساتھ بولی جمع کرائے ۔ ڈریجنگ کمپنیاں ویسٹ ٹو ویلتھ کے تصور کو فروغ دیتے ہوئے ڈریج شدہ مواد کو ٹھکانے لگانے کا کام کر سکتی ہیں۔
***********
(ش ح ۔ اک ۔ ع آ)
U -6060
(Release ID: 1931607)
Visitor Counter : 81