کامرس اور صنعت کی وزارتہ
حکومت کے ٹیکنالوجی اور پالیسی اقدامات تیز رفتار ترقی اور فروغ کے لیے کاروباریوں کو بااختیار بنانے کے لیے کام کرتے ہیں: جناب پیوش گوئل
جناب گوئل نے ہندوستان میں فیڈریشن آف فریٹ فارورڈرز ایسوسی ایشن کے ارکان کو مکمل طور پر شفاف طریقے سے کام کرنے کی تلقین کی
محروم رہ جانے والے لوگوں کے لیے مواقع پیدا کریں گے تاکہ ہر کوئی ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں حصہ لے سکے: جناب گوئل
بدعنوانی ایک دیمک ہے جس سے ملک کو بچانا ہے: جناب گوئل
آبادیاتی فائدہ اور معیشت کے مضبوط بنیادی اصول امرت کال میں ترقی کو آگے بڑھائیں گے: جناب گوئل
Posted On:
09 JUN 2023 11:10PM by PIB Delhi
کامرس اور صنعت، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم اور کپڑے کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ حکومت کی ٹیکنالوجی اور پالیسی اقدامات تیز رفتار ترقی اور ترقیاتی کاموں کے لیے کاروباریوں کو بااختیار بنانے کے لئے قابل یا اہل بنانے والوں کے طورپر کام کرتے ہیں۔
آج نئی دہلی میں فیڈریشن آف فریٹ فارورڈرز ایسوسی ایشن (ایف ایف ایف اے آئی) کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب میں اپنے خطاب کے دوران، انہوں نے ایف ایف ایف اے آئی کے اراکین کو مکمل شفاف طریقے سے کام کرنے کی تلقین کی۔
جناب گوئل نے کہا کہ بدعنوانی ایک دیمک ہے جس سے ملک کو بچانا ہے۔ جناب گوئل نے پنچ پران کی اہمیت پر زور دیا جیسا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تجویز کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پنچ پران اگلے 25 سالوں کے لئے ملک کے لئے ایک روڈ میپ کے طور پر کام کرتا ہے اور انہوں نے ذکر کیا کہ وزیر اعظم نے خواتین کی قیادت میں ترقی اور بدعنوانی کے خاتمے کے لئے خواتین کی طاقت کی وضاحت کی اور پنچ پران کی بات کی۔
جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کی پوری دنیا میں عزت کی جاتی ہے اور اس کی ایک شناخت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا ترقی یافتہ اور خوشحال ملک کی طرف اپنے سفر کو دیکھ رہی ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ دنیا توقع کر رہی ہے کہ ہندوستان اقتصادی ترقی کو آگے بڑھائے گا اور اس صدی کو ہندوستان کی صدی بنا دے گا۔
جناب گوئل نے کہا کہ اقتصادی ترقی اپنے آپ میں پیچیدہ ہے اور پچھلے 25 سالوں میں 10 گنا اقتصادی ترقی ہوئی ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ (آبادیاتی فائدہ) اور معیشت کے مضبوط بنیادی اصول امرت دور میں ترقی کو آگے بڑھائیں گے۔
جناب گوئل نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے جہاں مہنگائی گزشتہ 9 سالوں سے کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے ریزرو بینک آف انڈیا کو مہنگائی کی شرح کو کنٹرول میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے ایک مضبوط اور لچکدار بینکنگ سسٹم کا حوالہ دیا جو بڑے قرضوں کے ساتھ ساتھ مدرا لون، یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) سسٹم، مجموعی طور پر کریڈٹ کا حوالہ دیا تاکہ ترقی کے سفر کو ظاہر کیا جا سکے جس سے ہندوستان گزر رہا ہے۔ برآمدات میں قابل ذکر ترقی کی بات کی اور زیادہ ترسیلات زر، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں مسلسل اضافہ، مضبوط اسٹاک مارکیٹ، فوڈ سیکیورٹی وغیرہ جیسی مثالیں پیش کیں۔
جناب گوئل نے کہا کہ 2030 تک مجموعی برآمدات کو 2 ٹریلین ڈالر تک لے جانے کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے اور یہ ایف ایف ایف اے آئی کے اراکین کے لیے کاروباری موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کو بین الاقوامی بنانا ہو گا اور معیشت کو عالمی منڈیوں میں بڑا کردار ادا کرنا ہو گا۔
جناب گوئل نے خوشحال ترقی کے لیے موجودہ دور میں کام کرتے ہوئے نوآبادیاتی ذہنیت سے نکلنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور ثقافت، تاریخ، اقدار کے نظام، روایات ہمارے مستقبل کو تقویت دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کا اجتماعی ضمیر اور فرض کے احساس کے ساتھ کام کرنے کا ان کا عزم، نوجوانوں کی توانائی ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کی سمت لے جائے گی۔
جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ایف ایف ایف اے آئی کے 60 سال ماضی پر غور کرنے، کامیابیوں کا جشن منانے، حال پر فخر کرنے اور روشن مستقبل کی سمت کام کرنے کا وقت ہے۔ ایف ایف ایف اے آئی کی تاریخ کو یاد کرتے ہوئے، جناب گوئل نے اس بات پر زور دیا کہ نئے پلیٹ فارم اور ٹیکنالوجی کسٹمز اور لاجسٹکس کے شعبے کو آگے بڑھاتے ہیں۔ انہوں نے قوم کی خدمت کرنے پر ایف ایف ایف اے آئی کے ممبران اور ایوارڈ جیتنے والوں کی بھی ستائش کی۔
*****
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-6022
(Release ID: 1931355)
Visitor Counter : 126