ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

جناب اشونی کمار چوبے نے  جھیلوں کے تحفظ اور  ماحولیات کے لئے سازگار طرز زندگی  -لائف پر عمل کرنے کو کہا

Posted On: 09 JUN 2023 7:03PM by PIB Delhi

عالمی یوم ماحولیات (ڈبلیو ای ڈی) تقریبات کے سلسلے کو جاری کرتے ہوئے  ای آئی اے سی پی ڈویژن ایم او ای ایف اینڈ سی سی ، حکومت ہند، نے اے ڈی آر آئی ، پٹنہ میں اپنے پروگرام سنٹر کے ذریعے گوکل جلاشے، بکسر، بہار میں ‘‘ جھیلوں کو بچاؤ’’ مہم کا اہتمام کیا، جس کا مقصد مقامی نوجوانوں کو مشن لائف کے بارے میں      بیدار کرنا اور    جھیلوں کو بچانے کی جانب   تحریک دینا ہے۔ ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت  میں  وزیر مملکت    جناب اشونی کمار چوبے نے نوجوانوں، بچوں اور برادریوں کو جھیلوں کی    اہمیت اور     ان کے تحفظ کی ضرورت سے آگاہ کرنے کے لئے ایک عوامی پروگرام کی    سربراہی کی۔       ان سرگرمیوں میں شجرکاری مہم، سیڈ بال بنانے کے مقابلے،  مشن لائف   اور جھیلوں کے تحفظ کا عہد  اور گوکل جلاشے کے اردگرد کے مقامات کی سیر شامل ہیں۔ ‘بولتا جلاشے’ عنوان سے ایک نکڑ ناٹک کا طلبہ نے اہتمام کیا، جس میں     وہاں   اکٹھا لوگوں کو   آبی ذخیروں  کی اہمیت  سے روشناس کرایا گیا۔   ایک واٹر لینڈ واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UHLG.png

‘‘ امرت دھروہرز’’ کے طور پر  جھیلوں کے اہم رول کو جناب چوبے نے اجاگر کیا، جو وہ انسانی بہبود کے لئے ادا کرتی ہیں۔ ماحولیات کے تحفظ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب چوبے نے کہا کہ  گوکل جلاشے معاشرے کا اثاثہ ہے، جس نے کئی نسلوں  سے یہاں کے مقامی لوگوں  کو خوشحالی بخشی ہے۔گوکل جلاشے کے زبردست سیاحتی امکانات کو تسلیم کرتے ہوئے  اور یہ جھیلیں اس علاقے کے لوگوں کے روزگار  میں کس طرح اہمیت     رکھتی ہیں، اس کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ  ان     جھیلوں کو بچانا    ہماری ذمہ  داری ہے۔انہوں نے مشن لائف مہم کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا، جس  کا آغاز وزیراعظم نے کیوڑیا، ایکتا نگر، گجرات میں اکتوبر 2022 میں ماحولیات کے تحفظ کے لئے کیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002IFSR.png

وزیر مملکت نے  عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر منعقدہ لائف  آر ٹ مقابلے  میں حصہ لینے والے طلبہ کی عزت افزائی بھی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003AQL8.png

جھیلوں کے تحفظ کی مہم کاآغاز ماحولیات، جنگلات اور  آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے جھیلوں کے  عالمی دن کے موقع پر 2؍ فروری 2023 کو کیا تھا۔  

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004E47P.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005WV26.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006700U.png

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1931218) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi