کوئلے کی وزارت

کوئلہ کی وزارت نے ’’بلیو ہائیڈروجن-انرجی سیکورٹی اینڈ  ہائیڈروجن اکانومی‘‘ پر سیمینار کا انعقاد کیا

Posted On: 09 JUN 2023 5:22PM by PIB Delhi

’’ملک میں کوئلے کی کثرت کے ساتھ دستیابی کو دیکھتے ہوئے، یہ وقت ہے کہ کوئلے کے متنوع استعمال پر عمل کیا جائے تاکہ حکومت کے ڈی کاربنائزنگ مشن میں تعاون کے لئے ملک کے توانائی کے تحفظ کو  یقینی بنایا جا سکے ‘‘ یہ بات کوئلہ   کی وزارت کے سکریٹری جناب امرت لال مینا نے آج یہاں وزارت کے ذریعہ منعقدہ ’’بلیو ہائیڈروجن-انرجی سیکورٹی اینڈ  ہائیڈروجن اکانومی‘‘ پر  سیمینار میں کلیدی  خطبہ دیتے ہوئے کہی۔  جناب امرت لال مینانے کہا کہ سیشن میں کوئلے سے ہائیڈروجن کے لئے دستیاب ٹیکنالوجیز، لاگت کی مسابقت، عالمی تجربہ اور آگے کی حکمت عملی پر غور کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرین ہائیڈروجن مشن کی مدد کے لیے  کوئلے کے شعبے کے واسطے قابل عمل نکات کی نشاندہی کی خاطر وزارت کوئلہ کے ذریعہ  تشکیل شدہ  کمیٹی کی سفارشات پر غور کیا جانا چاہیے اور ایکشن پلان کو حتمی شکل دی جانی چاہیے۔جناب مینا نے گیسی فکیشن کو فروغ دینے کے مقصد سے مستقبل بنیاد پر اس موضوع پر غور و خوض کے لئے  تمام ماہرین کے ساتھ وزارت میں ایک مشاورتی کمیٹی تشکیل دینے کا بھی مشورہ دیا۔

اپنے استقبالیہ خطاب میں، کوئلہ کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب ایم ناگ راجو نے ملک کی توانائی کی ضروریات کو پائیدار طریقے سے پورا کرنے کے لیے کوئلے کے گیسی فکیشن  کو فروغ دینے کے واسطے  وزارت کی طرف سے اٹھائے گئے پالیسی اقدامات کا خاکہ پیش کیا۔

ڈائریکٹر بی ڈی ، سی آئی ایل  اور کمیٹی کے چیئرمین  جناب دیباسیش نندانے گرین ہائیڈروجن مشن پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جس میں ملک میں گرین ہائیڈروجن کی پیداوار کی موجودہ صورتحال، چیلنجوں اور مستقبل کے امکانات کا جامع تجزیہ پیش کیا گیا۔

آئی آئی ٹی دہلی کے پروفیسر آر آر سونڈے، آئل انڈیا لمیٹڈ کے سی ایم ڈی، ڈاکٹر رنجیت رتھ سی  آئی آئی ٹی بامبے کے پروفیسر ارنب دتہ،؛ جےایس پی ایل کے سربراہ (سی سی یو ایس)  جناب نوین اہلاوت ؛  دیو انرجی کے ایم ڈی جناب ورون جندل اور نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے ڈپٹی سکریٹری جناب پرساد چاپیکھر  نے بھی  پریزینٹیشن پیش کی۔ نیتی آیوگ کے ایڈوائزر جناب راج ناتھ رام نے بھی کلین کول ٹیکنالوجیز کی فروغ  پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پینل ڈسکشن کی صدارت بھی جناب  دیباسیش نندا نے کی اور  کو آرڈی نیشن کے فرائض  وزارت کوئلہ  کے او ایس ڈی جناب پیوش کمارنے انجام دیئے۔ پریزنٹیشنز اور مباحثوں کے دوران، آگے کی حکمت عملی کے لیے بہت سے نئے خیالات پیش کئے گئے۔ یہ سیشن اسٹیل تیار کرنے کے عمل کو ڈی کاربونائز کرنے میں ہائیڈروجن کی  اور  زیادہ سرسبز اور زیادہ پائیدار  مستقبل میں تعاون کے لئے   اسٹیل کی صنعت میں کاربن کے اخراج کو کم کرنے   کے واسطے اختراعی  طریقوں اور ٹیکنالوجیز  پر مشترکہ نظریات  پر بات چیت کے لئے وقف تھا۔ ڈائریکٹ ڑیڈیوسڈ  آئرن (ڈی آر آئی) پروجیکٹس کی اسکیلنگ میں ہائیڈروجن کے ممکنہ استعمال کا پتہ لگانے پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس پروگرام میں نیتی آیوگ، سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے، فرٹیلائزر کے محکمے،  اسٹیل کی وزارت ،  بھاری صنعتوں کی وزارت، آئی آئی سی ٹی حیدرآباد، سی ایس آئی آر کےافسروں کے  علاوہ سی آئی ایل، سی ایم پی ڈی آئی، ڈبلیو سی ایل، ایس ای سی ایل، ایم سی ایل، ای آئی ایل، پی ڈی آئی ایل، بی ایچ ای ایل، ایس سی سی ایل، این ایل سی آئی ایل،سیل، آر آئی ایل، ٹاٹا اسٹیل، جے ایس پی ایل، دیو انرجی،سی جی اے آئی، سی اے پی ایس ای سی اورپی ایس یو واچ کے افسروں نے شرکت کی۔ کاربن کے اخراج کو  کم کرنے میں اہم رول ادا کرنے والی کاربن کیپچر یوٹیلائزیشن اینڈ اسٹوریج  (سی سی یو ایس)ٹیکنالوجی کے فروغ  سے متعلق بات چیت بھی کی گئی  اور پائیدار طریقوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

آدھے دن کے سیشن میں ہائیڈروجن کے مستقبل کے استعمال کے بارے میں خیالات اور معلومات کا نتیجہ خیز تبادلہ دیکھنے میں آیا۔ وزارت کوئلہ  صاف ستھری  اور پائیدار توانائی کے حل کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور یہ  ہائیڈروجن پر مبنی معیشت کی طرف ملک کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے اس طرح کے مباحثوں کی سہولت فراہم کراتی رہے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-6000



(Release ID: 1931114) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi