خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
آنگن واڑی خدمات کا راشٹریہ مہیلا کوش اور گندم پر مبنی تغذیہ کا پروگرام
Posted On:
24 MAR 2023 6:02PM by PIB Delhi
اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ راشٹریہ مہیلا کوش کے قیام کے وقت سے یہ ایک مستقل حکومت کا ادارہ ہے، جو انٹر میڈیری تنظیم (آئی ایم او ز ) کے ذریعہ غریب خواتین کو بہت چھوٹے رعایتی مالی قرضے دینے کےشعبے میں کام کررہا ہے۔ البتہ ایک عرصے کے دوران یہ پردھان منتری مدر ا یوجنا اسٹینڈ اپ انڈیا جیسے حکومت کے مختلف اقدامات کے ذریعہ خواتین صنعت کاروں کے لئے خاطر خواہ متبادل قرض سہولت کا میکانز م بن گیا ہے۔ لہٰذا راشٹریہ مہیلا کوش اپنی اہمیت کھوچکا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے قائم کردہ ماہر مینجمنٹ کمیشن کی سفارشات او ر اقتصادی امور کے محکمے میں پرنسپل معاشی مشیر کی جانب سے پیش کی گئی سرکاری اداروں کی معقول پسندی پر مبنی رپورٹ کے مطابق حکومت نے راشٹریہ مہیلا کوش کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دستیاب وسائل کی فعالیت کو بہتر بنایا جاسکے اور اس کو ڈھنگ سے استعمال کیا جاسکے ۔
75 ویں یوم آزادی کے موقع پروزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ہدایت کی روشنی میں سال 2024 تک ہر سرکاری اسکیم کے ذریعہ تقویت بخش چاول فراہم کئے جانے ہیں۔اس لئے مالی سال 22-2021 کے دوسرے کوارٹر میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تقویت بخش چاول مختص کئے گئے اور معمول کے چاول کے بدلے صرف تقویت بخش چاول تمام ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے تیسرے کوارٹر سے مختص کئے گئے ، جو نقص تغذیہ سے لڑنے میں مدد کرے گا اور خواتین اور بچوں میں خون کی کمی کو پورا کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا، جو آئرین فولک ایسڈ اور وٹامن بی -12 جیسی بہت چھوٹی غذائیت کی کمی کی وجہ سے پیداہوتی ہے ۔ آنگن واڑی خدمات کے گندم پر مبنی تغذیہ کے پروگرام کے تحت اس وزارت نے اب تک مالی سال 22-2021 میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 731962 میٹرک ٹن تقویت بخش چاول تقسیم کئے اور مالی سال 23-2022 میں 1226115 میٹرک ٹن تقویت بخش چاول مختص کئے ۔
گندم پر مبنی تغذیہ بخش پروگرام کے تحت حاملہ خواتین ،دودھ پلانے والی ماؤں اور 6سال سے کم عمر کے بچوں کے لئے آنگن واڑیوں میں گرم پکا ہوا کھانا اور ٹیک ہوم راشن کی تیاری کے لئے موٹے چاول کی سپلائی پر زور دیا جارہا ہے جبکہ موٹے اناج انتہائی تغذیہ بخش ہوتے ہیں اور وہ تقویت سے بھرپور ہونے کے لئے جانے جاتے ہیں، جن میں پروٹین لازمی فیٹی ایسڈ ، ڈائٹری فائبر ، بی وٹامنس ، کیشیئم ،آئرن ، زنک ،فولک ایسڈ اور دیگر بہت چھوٹے تغذیہ سے پر دھاتیں ہوتی ہیں۔اس طرح خواتین اور بچوں میں خون کی کمی اور دیگر بہت چھوٹی تغذیہ سے پر کمیوں کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔مشن سکشم آنگن واڑی اور پوشن دوئم رہنما خطوط کے مطابق موٹا اناج ایک ہفتہ میں کم سے کم ایک بار ضرور سپلائی کیا جانا ہے ۔ مالی سال 23-2022 میں 1694.3 میٹرک ٹن باجرہ ، ہریانہ کی ریاستی سرکار کو مختص کیا گیا تھا۔
وزارت نے مورخہ 13 جنوری 2021 کو اسٹریم لائن ، گائیڈ لائن جاری کیں جہاں ریاستو ں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ خوراک کے تحفظ کے ساتھ ساتھ تغذیہ بخش غذا کے ضابطو ں کے حوالے کے ساتھ سپلیمنٹری تغذیہ بخش غذا کا معیار معیارات کے مطابق ہے، جس کا فوڈ سیفٹی اور معیارات کے قانون 2006 کے تحت ذکر کیا گیا ہے۔ مشن سکشم آنگن واڑی اور پوشم دوئم کے لئے اسکیم گائیڈ لائنس کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مجاز لیباریٹریوں کے تحت فوڈ سیفٹی اور اسٹینڈرڈ اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعہ کوالٹی ٹیسٹنگ کی جائے گی۔ ریاستی سرکاریں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ وقتاََ فوقتا ََ چیکنگ کیا کریں گی اور فوڈ سیفٹی اور اسٹینڈر ڈ اتھارٹی آف انڈیاایف ایس ایس اے آئی / رجسٹرڈ / ایمپینلڈ ، ایکریڈٹ لیباریٹریوں کے ذریعہ ٹیسٹ کئے گئے سپلیمنٹری تغذیہ حاصل کریں تاکہ خوراک کی کوالٹی کے معیارات کو برقراررکھا جاسکے ۔
*************
ش ح۔ح ا۔ رم
U-5982
(Release ID: 1930959)
Visitor Counter : 96