کارپوریٹ امور کی وزارتت

آئی بی بی آئی کے صدرروی متّل نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرس میں ‘ویک وِدھ دی لیجینڈ ’ کا افتتاح کیا

Posted On: 07 JUN 2023 9:18PM by PIB Delhi

کارپوریٹ امورکی وزارت کی ماتحتی میں کارپوریٹ امورکے ہندوستانی ادارے (آئی آئی سی اے )نے اپنے گریجویٹ انسالوینسی پروگرام (جی آئی پی ) کے لئے اپنے سالانہ ایک ہفتہ طویل کانفرنس ‘‘ویک ودھ دی لیجینڈ2023’’کی شروعات کی ، جس میں انسالوینسی پریکٹس کی  قدآورشخصیات ہیں ۔ ہندوستان میں دیوالیہ اور دیوالیہ پن کے مختلف پہلوؤں پربحث کرنے کے لئے جی آئی پی طلباء کے ساتھ ایک گول میز مباحثے میں حصہ لینے کے لئے مدعوکیاگیاہے ۔

آئی بی بی آئی کے صدرجناب روی متّل نے آئی بی بی آئی کے کل وقتی رکن جناب جینتی پرساد کے ساتھ مانیسر کے کیمپس میں کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر آئی بی بی آئی کے ایگزیکیٹیوڈائریکٹرجناب رتیش کاوڑیااور آئی بی بی آئی کے چیف جنرل منیجرجناب شیوآنند شنکر بھی موجود تھے ۔کانفرنس کے افتتاحی سیشن کا آغاز انسٹی ٹیوٹ کے ڈی جی اورسی اوجناب پروین کمارکے استقبالیہ خطاب سے شروع ہوا۔ اس کے ساتھ ہی دیوالیہ اوردیوالیہ پن سے متعلق سینٹرکے ہیڈ ڈاکٹرکے ایل ڈھینگرا نے انسالوینسی ایکوسسٹم کے لئے کانفرنس کی اہمیت پرروشنی ڈالی اور خصوصاً آئی پیز کے طورپر ان کے مستقبل کے لئے جی آئی پی کے طلباء اور شرکاء کو اب تک جی آئی پی کے سفرکے بارے میں بتایا۔اس کے بعد آئی بی بی آئی کے ذریعہ حالیہ مباحثہ پیپرمیں  مجوزہ تبدیلی اور دیگر حالیہ ترمیمات اور تمام شراکت داروں کے لئے مطلوبہ نتائج کے لئے دیوالیہ عمل پر ان کے مثبت اثرات جیسے مسئلے پر باہمی بات چیت  سیشن کا انعقاد کیاگیا۔ شراکت دار، آئی پی کے لئے اولین بندوبست ، آئی بی پی عمل میں ثالثی کی تلاش کے امکان ، دیوالیہ سے متعلق ضوابط حالیہ قانونی تبدیلی ، آئی پی اورسی اوسی  کے درمیان تعلق اوردیوالیہ  عمل کےمختلف پہلوؤں پربحث کی گئی ۔ صدرنے آئی پی پیشہ وروں کے لئے اقدار اور ایمانداری کی اہمیت پربھی زوردیااورکہا کہ ضابطے کے اقدار اورالتزامات پر عمل کرکے تادیبی کارروائیوں سے بچاجاسکتاہے ۔ ادارے کے ڈی جی جناب پروین کمارنے اس بات کا دوبارہ بھی اعادہ کیا ۔

افتتاحی سیشن کے بعد جناب شیواننت شنکر  اورجناب رتیش کاوڑیانے ملک میں کارپوریٹ قرض کے نظم وضبط میں اضافے پرآئی بی سی کے رجحان اور اثرات پر پریزنٹیشن دی اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ دیوالیہ کے قواعد کو بہتربنانے میں ٹیکنالوجی کاکردار بہت ہی اہم ہے ۔متعدد شخصیات نے آئی بی بی آئی کے ذریعہ آئی پیز کی نگرانی کے عمل اوراہمیت پربھی روشنی ڈالی اوربتایاکہ ضابطہ ٔاخلاق پر ایمانداری سےعمل کرنا کتنا ضروری ہے ۔ آخرمیں طلباء نے بھی اپنے خیالات پیش کئے ۔انھوں نے بتایاکہ قانون کے بہترنفاذ میں ٹکنالوجی کا کس طر ح استعما ل کیاجاسکتاہے ۔

کانفرنس کا پہلا دن جی آئی پی کے طالب علم جناب کرن سنگھوی کے شکریے کے ساتھ اختتام پذیرہوا ۔ کانفرنس 19جون 2023کو ہفتہ بھر جاری رہنے والے پروگرام کے تحت شروع ہوگا اوریہ 22جون 2023تک جاری رہے گا، جس میں ہندوستان اوربیرون ملک کے مختلف دیگرلیجینڈس اور انسالوینسی پریکٹس کی شخصیات بھی طلباء کے ساتھ بات چیت کریں گی۔

***********

 

 

 (ش ح ۔ ع ح ۔ ع آ)

U -5936



(Release ID: 1930670) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Hindi