سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئی تحقیق نے ہندوستان کے مغربی گھاٹوں میں 62 خشک سازی کو برداشت کرنے والے عروقی(نسیجوں والے) پودوں کی انواع دریافت کی ہیں، جن کا  زراعت اور تحفظ کے میدان میں  بڑے پیمانے پر استعمال کیاجاسکتا ہے

Posted On: 01 JUN 2023 2:34PM by PIB Delhi

ہندوستان کا حیاتیاتی تنوع کا ہاٹ اسپاٹ، مغربی گھاٹ، 62 خشکی کو برداشت کرنے والے عروقی(نسیجوں والے) پودوں کی انواع  کا علاقہ  ہے جن کا   زراعت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر استعمال کیاجاسکتا ہے، خاص طور پر پانی کی کمی والے علاقوں میں۔

تمازت کو برداشت کرنے والے، عروقی(ڈی ٹی) پودے انتہائی پانی کی کمی کو برداشت کرنے کے قابل ہوتے ہیں، اپنے پانی کی مقدار کا 95فیصد تک کھو دیتے ہیں، اور پانی دوبارہ دستیاب ہونے کے بعد وہ خود کو زندہ کرتے ہیں۔ یہ انوکھی صلاحیت انہیں سخت، خشک ماحول میں زندہ رہنے کی اجازت دیتی ہے جو زیادہ تر دوسرے پودوں کے لیے ناقابل رہائش ہوگا۔ ڈی ٹی پلانٹس کا زراعت میں ان کے ممکنہ استعمال کے لیے مطالعہ کیا گیا ہے، خاص طور پر پانی کے محدود وسائل والے علاقوں میں۔گرم ترین علاقوں میں، وہ  زمین سے اُبھری ہوئی  سپاٹ چٹانوں میں  وہ ہر طرف پائے جاتے ہیں ۔

ہندوستان میں، ڈی ٹی پلانٹس کا نسبتاً کم مطالعہ کیا گیا ہے۔ اگرچہ مغربی گھاٹ(ڈبلیو جی)  میں  اُبھری  ہوئی سپاٹ  چٹانیں عام  طور پر  ہر طرف پائی جاتی ہے ، لیکن اس خطے میں ڈی ٹی پلانٹس کی موجودگی  اور ان کی تفصیلات کا علم کم ہے۔

محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی(ڈی ایس ٹی) کے ایک خودمختار ادارہ،اگرکر ریسرچ انسٹیٹیوٹ(اے آر آئی) پونے کے سائنسدانوں کی ایک حالیہ تحقیق نے مغربی گھاٹوں میں  ڈی ٹی کی 62  انواع و اقسام  کی نشاندہی کی ہے، جو پہلے سے معلوم  انواع سے کہیں زیادہ ہیں۔

نورڈک جرنل آف باٹنی میں شائع ہونے والی تحقیق ڈبلیو جی پر خصوصی توجہ کے ساتھ، ہندوستانی ڈی ٹی  پودوں کا ایک جائزہ فراہم کرتی ہے، اور اس میں ان کے رہائش کی ترجیحات کے ساتھ انواع کی فہرست شامل ہے۔

 باسٹھ(62) انواع و اقسام  کی فہرست  میں، 16 ہندوستانی مقامی ہیں، اور 12 صرف مغربی گھاٹ  کی  ابھری ہوئی زمینی سطحوں کے لیے ہیں، جو عالمی ڈی ٹی ہاٹ اسپاٹ کے طور پر ڈبلیو جی کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں۔ مطالعہ کے مطابق ابھری ہوئی  سپاٹ چٹانوں کے علاوہ، جزوی طور پر سایہ دار جنگلات میں درختوں کے تنوں کو بھی ڈی ٹی انواع  کے لیے اہم مسکن پایا گیا۔

محققین کی ٹیم نے زمین سے  ابھری ہوئی سطحوں  کی انواع  کے عین موقع پر مشاہدات کے ذریعہ ان کی ڈی ٹی خصوصیات کے لئے زمین سے  ابھری ہوئی سطحوں  کی انواع  کی جانچ کی، اس کے بعد متعلقہ پانی کے مواد کے تخمینے کے پروٹوکولز کامشاہدہ کیا گیا۔ ڈی ٹی پلانٹس کی نو نسلوں کو نئے کے طور پر رپورٹ کیا گیا ہے، عالمی تناظر میں بھی،ٹرائی پوگان کیپیلٹس کے ساتھ ایپیفائٹک ڈی ٹی اینجیواسپرم  کے پہلے ریکارڈ کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ مطالعہ کورالو ڈسکس لینیو جینوسس کی  ڈی ٹی  خصوصیات کا پہلا فیلڈ مشاہدہ پر مبنی ثبوت بھی فراہم کرتا ہے۔ گزرے  وقت والی ویڈیو اس نوع کے ہائیڈریشن کے عمل کو ریکارڈ کرتی ہے۔

ڈاکٹر مندار داتار کی قیادت میں اور اسمرتی وجین، ابولی کلکرنی، اور بھوشن شگوان پر مشتمل ٹیم نے روسٹاک یونیورسٹی جرمنی کے ڈاکٹر اسٹیفن پورمبسکی کے ساتھ تعاون  کرتے ہوئے کام کیا، جنہیں مدارینی علاقوں میں  زمین سے  اُبھری ہوئی  سطح  کی سپاٹ چٹانوں  کے ماہر کے طور پر جانا جاتا ہے۔

مطالعہ کے نتائج مغربی گھاٹوں کی حیاتیاتی تنوع اور ماحولیات کے بارے میں قیمتی بصیرت فراہم کر سکتے ہیں اور ڈی ٹی پودوں کی انواع کے تحفظ میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ان طریقہ کار کو سمجھنا جن کے ذریعے ڈی ٹی پلانٹس پانی کی کمی کو برداشت کر سکتے ہیں ان فصلوں کی نشوونما کا باعث بن سکتے ہیں جو خشک سالی  کی مزاحمت کا  زیادہ  مادہ رکھتے ہیں  اور جن کو کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے، ڈاکٹر ایم این داتار mndatar@aripune.org) ) 020 25325057یا 9850057605 مطالعہ کے متعلقہ مصنف سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

تحقیقی مقالے کی تفصیلات:  اسمرتی، وی  کلکرنی، اے شگوان، بی کے پوریمبسکی اور داتارایم این ((2023۔ ہندوستان کے مغربی  گھاٹوں سے  خشک سازی  کی مزاحمت کرنے والے  عروقی پودے: جائزہ، تازہ ترین چیک لسٹ، مستقبل کے امکانات، اور نئی بصیرتیں۔ نورڈک جرنل آف باٹنی، e03939۔ https://onlinelibrary.wiley.com/doi/abs/10.1111/njb.03939

کورالو ڈسکس لینیو جینوسس نامی پودے کی خشک سازی کی مزاحمتی صلاحیت کو ظاہر کرنے والی ایک مختصر ویڈیو https://youtu.be/DmCf-op_yKo پر دستیاب ہے، جو اس کی دلچسپ وقفے وقفے سے لی جانے والی تصویروں  کے انعکاس سے ہونے والی  یکسر تبدیلیوں کو ظاہر کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IB5J.jpg

 تصویر:1کورالو ڈسکس لینیو جینوسس

*************

ش ح۔  س ب ۔ رض

U. No.5903


(Release ID: 1930387) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Marathi , Hindi