نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

ہم دوسروں کو خود کو پرکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے؛ ان کی پرکھ معروضی نہیں ہے: نائب صدر جمہوریہ


کچھ حلقے بھارت کی ترقی سے خوش نہیں ہیں: نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے کہا، پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں پورے ملک کی ثقافت جھلکتی ہے

نائب صدر جمہوریہ نے انڈین ڈفینس اسٹیٹس سروس (آئی ڈی ای ایس) کے تربیت فراہم کار افسران سے بات چیت کی

Posted On: 06 JUN 2023 7:14PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکڑ نے آج اس بات پر زور دیتے ہوئے کہاکہ، ’’ہم دوسروں کو خود کو پرکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے، کیونکہ ان کی پرکھ معروضی نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ ملک کے اندر اور باہر لوگ ہمیں پرکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی ترقی سے کچھ حلقے خوش نہیں ہیں کیونکہ ہمارا ملک دنیا میں امن، استحکام اور ہم آہنگی میں یقین رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے لوگ ہیں جن کا قوم کے تئیں اچھا برتاؤ نہیں ہے اور وہ ہمارے اداروں کی شبیہ مسخ  اور داغدار کرتے رہتے ہیں، اور زمینی حقیقت کو دیکھنے کے لیے یکطرفہ اور تنگ نظری پر مبنی نقطہ نظر اپناتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’یہ کہنا کہ بھارت ترقی حاصل نہیں کر رہا ہے، زمینی حقیقت کو نظر انداز کرنا ہے۔ ہماری ترقی اعداد و شمار میں، لوگوں کی تسلی اور ان کی بہتر زندگی میں واضح ہے۔‘‘

آج اُ پ راشٹرپتی نِواس میں انڈین ڈفینس اسٹیٹس سروس (آئی ڈی ای ایس) کے 2021 اور 2022 بیچ کے تربیت فراہم کار افسران  سے بات چیت کرتے ہوئے، جناب دھنکڑ نے ڈجیٹل لین دین، انٹرنیٹ کے استعمال، بنیادی ڈھانچے اور خوراک سلامتی جیسے مختلف شعبوں میں ملک کی متعدد حصولیابیاں گنوائیں۔ حال ہی میں افتتاح کی گئی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سہولتوں سے آراستہ یہ عظیم الشان عمارت محض ڈھائی برسوں کی ریکارڈ مدت میں بن کر تیار ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’یہ عمارت پوری طرح سے تیار ہے اور نئے پارلیمنٹ میں ملک کی پوری ثقافت جھلکتی ہے۔‘‘

یہ بتاتے ہوئے کہ انہیں 1.4 بلین افراد کی خدمت کرنے کا ایک نادر موقع حاصل ہوا ہے، نائب صدر جمہوریہ نے تربیت فراہم کار افسران سے کہا کہ وہ ہمیشہ ملک کو سب سے اوپر رکھیں، خواہ کوئی بھی چنوتی یا کچھ بھی لالچ ہو۔ انہوں نے کہا، ’’مادی فوائد صرف آپ کو زندہ رکھنے کی حد تک ضروری ہیں۔ اس کے آگے یہ مادرِ ارض کی خدمت کرنے اور دوسروں کی خدمت کرنے کا اطمینان ہے۔‘‘

آئی ڈی ای ایس کو ملک بھر میں ایک بڑے قطعہ اراضی کے نگہبان اور سرپرست کے طور پر بیان کرتے ہوئے،نائب صدر جمہوریہ نے سجھاؤ دیا کہ فطرت اور وہاں رہنے والے لوگوں کی بہتری کے لیے شجرکاری، باغبانی اور ادویہ/طبی خواص کے حامل پودوں کے توسط سے دفاعی زمین کا استعمال کیا جانا چاہئے۔ انہوں کہا کہ ’’اس عمل میں، آپ نہ صرف دفاعی زمین کے پھلنے پھولنے میں بڑا تعاون دیں گے، بلکہ فطرت کے تئیں محبت اور احترام کی ہماری صدیوں پرانی ثقافتی اقدار کو پروان چڑھاتے ہوئے ماں بھارتی کی خدمت بھی کریں گے۔ ‘‘

اس موقع پر ڈفینس اسٹیٹس کے ڈائرکٹر جنرل جناب جی ایس راجیشورن، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈفینس اسٹیٹس مینجمنٹ کے ڈائرکٹر جناب سنجیو کمار، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈفینس اسٹیٹس مینجمنٹ کے کورس ڈائرکٹر جناب ستیم موہن، آئی ڈی ای ایس کے تربیت فراہم کار افسران  نائب صدر جمہوریہ کے سکریٹریٹ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5890



(Release ID: 1930349) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi , Tamil