ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندرپردھان نے سنگاپورکی ننیانگ ٹیکنولوجیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا؛ انھوں نے بھارتی یونیورسٹیوں کے ساتھ  اشتراک کے امکانات کو اجاگرکیا


جناب دھرمیندرپردھان نے سنگاپورکے خارجی امورکے وزیرسے ملاقات کی ، انھوں نے ہنرمندی کے فروغ اور تعلیم کے معیارکو اورزیادہ اونچائیوں تک لے جانے کی غرض سے کثیرجہتی اوردوطرفہ تعاون کے بارے میں بات چیت کی

جناب دھرمیندرپردھان نے سنگا پورکے اپنے دورے کے دوسرے دن سماجی پالیسیوں کے لئے سینئروزیراور رابطہ کاروزیرسے ملاقات کی

Posted On: 30 MAY 2023 8:55PM by PIB Delhi

تعلیم ، ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندرپردھان نے آج سنگاپورکی ننیانگ ٹیکنولوجیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ وزیرموصوف نے وہاں زیرتعلیم بھارتی طلباء سے بات چیت کی اور اعلیٰ تعلیم ، تحقیق، جدت طرازی ، صنعت کاری کے لئے ایک نقشہ راہ کے بارے میں مفید معلومات حاصل کیں ۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، جناب دھرمیندرپردھان نے قومی تعلیمی پالیسی این ای پی  اورعلم ودانش سے متعلق تال میل کے لئے اس پالیسی  میں موجود  زبردست مواقع کے بارے میں  ذکرکیا۔انھوں نے کہاکہ بھارتی یونیورسٹیاں اور ننیانگ ٹیکنولوجیکل یونیورسٹی ، مصنوعی ذہانت –اے آئی ، فن ٹیک ، پائیداری ، عالمی مواقع کو بروئے کارلانے کے لئے موسمیاتی اقدامات کے شعبوں میں ساجھیداربن سکتے ہیں ۔

 جناب پردھان نے اس بات پرزوردیاکہ اکیسویں صدی بھارت کی ہونے جارہی ہے ۔

جناب پردھان نے سنگاپورکے وزیرخارجہ عزت مآب جناب ویوین بالاکرشنن سے بھی ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران جناب پردھان نے کہاکہ بھارت اورسنگاپورکے درمیان مشترکہ مضبوط تاریخی ، ثقافتی اورتہذیبی روابط ہیں ۔ ہماری دوستی باہمی اعتماد اور احترام پرمبنی ہے ۔

دونوں ملکوں کے درمیان موجود  کلیدی ساجھیداری اورمستحکم دوستی کے پیش نظر ، دونوں وزراء نے باہمی مفاد کے ساتھ ساتھ دنیا کے عالمی مطالبات اورچنوتیوں کو حل کرنے کی خاطر تعلیم اورہنرمندی کے فروغ میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے سے اتفاق کیا۔

2023-05-30 20:28:54.950000

جناب پردھان نے سماجی پالیسیوں کے لئے سینیئروزیر اوررابطہ کاروزیر عزت مآب جناب تھرمن شنموگاراتنم سے بھی ملاقات کی ۔ جناب تھرمن شنموگاراتنم مئی 2019سے سنگاپورمیں سینیئر وزیرہیں ۔ اس سے پہلے انھوں نے نائب وزیراعظم اور وزیرخزانہ کے طورپر کئی سال تک خدمات انجام دیں ۔

بعد میں دن میں جناب پردھان نے سنگاپورکی تعلیم کی وزارت کے تحت ایک پوسٹ –ثانوی ادارے ،  انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل  ایجوکیشن- آئی ٹی ای  سنگاپور کا بھی دورہ کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب دھرمیندرپردھان نے کہاکہ عمل اورتجربات کے ذریعہ مجموعی آموزش اور تعلیم وتدریس پرتوجہ مرکوز کرنے کے سبب ، آئی ٹی ای ،  طلباء اوربالغ سیکھنے والے افراد کے لئے  ہنرمندی ، معلومات اور قابل ملازمت بننے  سے متعلق  اقدارحاصل کرنے کے مواقع پیداکررہاہے ۔صنعت سے متعلق لازمی انٹرن شپ ، کام اورمطالعہ کے درمیان موبلٹی اور صنعت اورماہرین تعلیم کے درمیان مضبوط روابط ، آئی ٹی ای کے بہت اہم پہلوہیں ۔

***********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -5876


(Release ID: 1930208) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi