وزارت دفاع
جنوبی بحری کمان میں عالمی یوم ماحولیات منایا گیا
Posted On:
05 JUN 2023 8:50PM by PIB Delhi
جنوبی بحری کمان نے 05 جون 2023 کو ’پلاسٹک آلودگی کو شکست دیں‘ کے موضوع کے ساتھ عالمی یوم ماحولیات منایا جس کے تحت کوڑا چھانٹنے، پلاسٹک فضلے کو ہٹانے، شجرکاری اور مینگرو کی بازبحالی پر توجہ مرکوز کی گئی۔
ساحلی پٹیوں کو صاف ستھرا رکھنے کی عالمی مہم کے تحت، تقریباً 3000 بحریہ کے اہلکاروں، دفاعی شہریوں اور جنوبی بحریہ کی کمان کے کنبوں نے کوچی شہر میں مہاتما گاندھی بیچ، بندرگاہوں، واٹر فرنٹ علاقوں، فورٹ کوچی بیچ، پوتوائپ بیچ، پوتین توڈ بیچ ، وائی پن بیچ، چیرائی بیچ، میرین ڈرائیو، کوئنس واک وے، بول گیٹی اور سی او پی ٹی واک وے پر بڑے پیمانے پر صفائی ستھرائی کی مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران تقریباً 4700 کلو گرام کے بقدر پلاسٹک اور حیاتیاتی طور پر نہ فنا ہونے والا کوڑا کرکٹ جمع کیا گیا۔ اس کے علاوہ، ویندروتی چینل کے 2 کلو میٹر طویل علاقے کی بھی صفائی کی گئی جبکہ چینل کے کناروں پر ایک لاکھ مربع میٹر مینگرو کی بازبحالی بھی انجام دی گئی۔
وائس ایڈمیرل ایم اے ہمپی ہولی، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، این ایم فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف، جنوبی بحری کمان کے ساتھ محترمہ مدھومتی ہمپی ہولی، صدر نول واوئز ویل نیس ایسو سی ایشن (جنوبی خطہ) نے ایس این سی پریوار کے ساتھ فورٹ کوچی بیچ پر صفائی ستھرائی مہم میں حصہ لیا۔ بیچ کی صفائی ستھرائی سے متعلق اس مہم میں حال ہی میں شامل کیے گئے اگنی ویروں، این سی سی کیڈٹ، اسکولی بچوں اور آئی سی آئی سی آئی فاؤنڈیشن کے کنبوں کی پرجوش شرکت بھی دیکھی گئی۔ محترم میئر اے ڈی وی ایم انل کمار، کوچی میونسپل کارپوریشن نے بھی اپنی موجودگی سے مہم کو رونق بخشی۔ بیچ پر موجود میڈیا کی ٹیم سے بات چیت کرتے ہوئے کمانڈنگ اِن چیف جنوب، نے ماحولیات کے تحفظ، سبز پہل قدمیوں اور توانائی اثرانگیزی کے طور طریقوں کے لیے بھارتی بحریہ کی عہد بندگی اور مسلسل کوششیں کرنے کا ازسر نو اعادہ کیا۔ انہوں نے مئی-جون 2023 کے دوران ماحولیات دوست مہینے کے جزو کے طور پر انجام دی گئیں مختلف پہل قدمیوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ہر کسی سے ، ایک ہمہ گیر اور صحت مند مستقبل کے لیے مشن لائف – طرز حیات برائے ماحولیات کا نقطہ نظر اپنانے کی اپیل کی۔
یوم ماحولیات کے جزو کے طور پر، کوچی میں بحریہ کی مختلف اکائیوں کے شرکاء کے ذریعہ 1600 سے زائد پودے لگائے گئے۔ علاوہ ازیں، سماجی بیداری/ عوامی رابطہ کاری پروگراموں، پینٹنگ اور ’بیسٹ آف ویسٹ‘ مقابلوں، لیکچرس، ورک شاپس/سمیناروں وغیرہ کا بھی اہتمام کیا گیا جو اسی موضوع اور مشن لائف پر مرتکز تھے۔ جام نگر، لوناوالا، چلکا، کوئمبٹور، گوا، ایزی مالا اور مالاڈ (ممبئی) میں واقع دیگر بحری اکائیوں میں بھی پرجوش انداز میں اسی طرح کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جن میں ماحولیاتی تحفظ اور صفائی ستھرائی میں مرئی اثرات لانے کے لیے بھرپور توجہ دی گئی۔
جنوبی بحری کمان میں نیوی چلڈرن اسکولوں اور کیندریہ ودیالیوں کے بچوں نے بھی خصوصی اسمبلی، تعلیمی خاکوں، ماحولیاتی کوئز، سمیناروں، نعرے لکھنے، پوسٹر بنانے اور پینٹنگ کے مقابلوں کے توسط سے اس تقریب میں حصہ لیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:5852
(Release ID: 1930110)
Visitor Counter : 180