وزارت دفاع

آئی این ایس وی تارینی کی آمد

Posted On: 23 MAY 2023 9:00PM by PIB Delhi

ہندوستان کی سمندری تاریخ میں ایک اہم پیش رفت اس وقت درج ہوئی جب  آئی این ایس وی  تارینی ہندوستانی ساحل پر پہنچا ۔ 188دن  اور 17000 سمندری  میل   کی بین  براعظم  ،ٹرانس سمندری سفر  کے کامیاب  اختتام پر آئی این ایس وی تارینی کو گوا  کی بندرگاہ پر آئی این ایس منڈووی   جٹی کے ساتھ  محفوظ  کھڑا کردیا گیا ہے۔ چھ رکنی عملے  کی قیادت کے لئے  جٹی پر   گوا کے وزیراعلیٰ  پرمودساونت  ،  خواتین واطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی   اور بحریہ   ایڈمرل  آر ہری کما ر موجود تھے۔ وائس ایڈمرل  ، ایم اے  ہمپی  ہولی ،  (فلیگ آفیسر  ، کمانڈنگ ان چیف جنوبی بحریائی کمان ) ، محترمہ رانی رام پال ، بھارتی خواتین  ہاکی ٹیم کی سابق  کپتان اور متعدد بحریہ کے سینئر افسران  ، بحریہ برادری کے اراکین اور معزز شہری بھی اس موقع  پر موجود تھے ۔

‘‘فلیگ ان’’ تقریب کی شروعات  نیوی بوائز اسپورٹ کمپنی کے نوجوان  او ر ہونہار  یارڈس  مین کے ذریعہ  ہنر مندی  کے شاندار مظاہرے کے ساتھ شروع  ہوئی ۔ اس کے بعد  چیتک  ،  کاموو تھری ون   ،  ہاکس  ،  آئی ایل  38 ، ڈونئیر  اور مگ -29 جیسے  ورسٹائل بحریائی پرواز  کے پلیٹ فارموں کے ذریعہ ایک شاندار فلائی پاسٹ کیا گیا۔

اس موقع  پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر پرمودساونت نے   عملے کے ذریعہ  بہادری  ،شجاعت اور عزم کے شاندار مظاہرے کی ستائش کی ۔ انہوں نے  سمندری  سفر  میں  ملک میں  ایک سرخیل کے طورپر ہندوستانی بحریہ کے کردار پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کیپٹن دلیپ ڈونڈے  (سبکدوش) کمانڈر ابھیلاش  ٹومی (سکبدوش ) اور چھ خواتین بحریہ کے افسروں کی   نویکا ساگر  پریکرما  ٹیم  جو کہ   ناری شکتی   کا حقیقی  مظاہرہ ہے ،  نے بھی   بین الاقوامی تعریف  حاصل  کی۔

 

 

تارینی عملے کی مشکل مہم کی ستائش کرتے ہوئے خاص طور پر دوخاتون افسران لیفٹیننٹ کمانڈر  ڈیلنا  کے اور لیفٹیننٹ کمانڈر روپا اے  ،  جو  پورے 128 دن تک 17 ہزار سمندری  سفر کا حصہ تھیں۔ محترمہ ایرانی نے کہا کہ ا س طرح کی کامیابیوں کو مستقبل کی نسلوں   کے لئے  درج کر، نوجوان لڑکے لڑکیوں کو  نہ صرف مسلح افواج میں شامل ہونے بلکہ فخر اور اعزاز کے ساتھ ملک کی خدمت کی حوصلہ افزائی اور تحریک دینے کے لئے پورے ملک کے ساتھ اشتراک کیا جانا چاہئے ۔

ایڈمرل آر ہری کمار نے اس مشکل  کوشش  کے کامیاب اختتام  پر  پورے عملے  کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ  خراب  موسم میں عملے کے کامیاب سفر اور ضرورت کے وقت داخلی مرمت آسانی  اور  جدت طرازی کی مثال ہے، جو ہمارے ملک کی خصوصیات ہیں۔  انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا  کہ یہ سفر خواتین کو بااختیار بنانے کی مہم جاری رکھنے اور خواتین عملے کو  زیادہ سے زیادہ مواقع دستیاب کرانے کی شروعات ہے تاکہ وہ ساتوں  سمندروں  پر فتح حاصل کرسکیں ۔

آئی  این ایس  وی  تارینی   کی گوا سے  کیپ ٹاؤن ہوتے ہوئے ریوو  ڈی  جنیریو   اور وہاں سے واپسی کا یہ تاریخی سفر  188 دن کی کامیابی ہے ۔

(https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1925885)

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)FLAGGINGINOFINSVTARINI1XDM.jpeg

Pix(4)FLAGGINGINOFINSVTARINIFSOL.jpg

 

*************

ش ح۔ع ح۔ رم

U-5831



(Release ID: 1929896) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Hindi