ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی ریلویز نے نئی دلی میں دو روزہ چنتن شِور کا انعقاد کیا


جناب اشونی ویشنو نے پروگرام کی صدارت کی

ریلوے بورڈ ، زونل ریلویز  اور پی ایس یوز کے سینئیر افسران نے پروگرام میں شرکت کی

چنتن شِور کا مقصد  وزیر اعظم  جناب نریندر مودی  کے وژن  2047 کو نافذ کرنے کے لئے  عملی منصوبے کی تیاری  پر مرکوز ہے

Posted On: 02 JUN 2023 7:15PM by PIB Delhi

ریلویز کی وزارت نے  نئی دلی کے مانیکشا  سینٹر میں  دو روزہ طویل  چنتن شور کا انعقاد کیا۔ ریلویز کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج پروگرام کی صدارت کی ۔ ریلویز کے وزیر مملکت  جناب راؤ صاحب  پاٹل دانوے اورمحترمہ درشنا جردوش  کی شرکت  نے   تقریب  کو رونق بخشی ۔ریلوے  بورڈ کے  چیئر مین اور سی ای او   جناب انل کمار لاہوٹی  ،ریلوے بورڈ کے اراکین  اور دیگر افسران سمیت   ریلوے بورڈ اور  تمام  زونل ریلویز  کے نوجوان افسران بھی اس تقریب میں شامل ہوئے ۔زونل  ریلویز  ، پی یوز ،پی ایس یوز ،  سی ٹی آئز  ، آر ڈی ایس او وغیرہ سے  تقریباََ  400شرکاء نے اس عظیم الشان تقریب میں  حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HL9H.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AK0Y.jpg

چنتن شور کا مقصدہرسال مزید ٹریک ( نئی لائن ، جی سی اور ملٹی ٹرینکنگ ) کی تعمیر ، یومیہ زیادہ سے زیادہ  سامان  کی لوڈنگ   50 فیصد راستوں  پر 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرنے کے لئے  نئے طریقے اور تدابیر کی تلاش  پر غور کرنے   اور نئے خیالات   کو اپنا نا تھا۔ چنتن شور کے ذریعہ  ریل حادثوں کو صفر کرنے کا مقصد  اور سی آر او  اور ایم آر اومیں  90فیصدتک کمی لانے کا ہدف مقرر کیا گیاہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب اشونی  ویشنو نے   ریل کی حفاظت  اور  جدید ترین ٹکنالوجیوں    کے اپنانے پر زوردیا ۔ انہوں نے  افسران سے 30 ہزار آر کے ایم کے لئے  160 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ٹرین کی رفتار بڑھانے پر غور کرنے کی اپیل بھی کی ۔ انہوں نے ہندوستانی اقتصادی ترقی  میں ریلویز کے کردار  پر بھی زوردیا۔

جناب اشونی ویشنو  نے  افسران سے ایسے   طریقے  تلاش کرنے پر زور دیا جس سے ہرسال  1100 کروڑ  مسافروں کی ضرورت  پوری کرنے  اور بھیڑ بھاڑ سے نمٹنے   کی تدابیر کو  نافذ  کیا جاسکے ۔انہوں نے افسران سے نئی ٹکنالوجی کو اپنانے اور چل رہے بلٹ ٹرین سے حاصل  تجربات کو  اپنانے کی بھی اپیل کی ۔انہو ں نے مزید  کہا کہ وندے میٹرو کی ڈیزائن کو  حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ وزیرموصوف نے کہا کہ  غوروفکر سےنکلنے والے عملی  نکات   پر  طے وقت  میں عمل ہونا چاہئے۔مختلف  زونل ریلویز  کے جنرل  منیجرس کی سربراہی میں  چا ر سے پانچ ٹیموں نے ہر موضوع  پر اپنی پرزنٹیشن دی اور  نئے خیالات  پیش  کئے ۔ ہر ٹیم میں  پی یو ز ،ایس  پی یو ز ، آر ڈی ایس او   اور سٹی آئز  بھی شامل تھے ۔بورڈ کے نامزدرکن  / ڈائریکٹر جنرل نے  نفاذ کے لئے  موضوع کے لحاظ سے حتمی  پرزنٹیشن  - روڈ میپ کو حتمی شکل دی ہے۔ آخری سیشن کے دوران  مانیکشا سینٹر کے  زور آور  اڈیٹوریم میں   چار حتمی پرزنٹیشن دئے گئے۔

چنتن شور کا مقصد  ریلوے کی وزار ت کے کاموں کا جائزہ لینا ، وزیراعظم  جناب نریندر مودی کے  وژن  2047 کے نفاذ  کے لئے عملی منصوبے کی تیاری تھا۔ریلویز  ‘‘ پائی پائی سے غریب کی بھلائی ’’ کے اقدار کے ساتھ کام کررہی ہے  اور  ملک کے ہرشہری    کو  سب سے سستی قیمت  پر تحفظ  اور سکیورٹی   کے ساتھ  بہترین خدمات دینے کے لئے پُر عز م ہے۔دو روزہ چنتن شور میں مختلف موضوعات پر  غوروفکر کیا گیا اور نیو انڈیا بنانے میں   ریلوے کی رفتار کو مزید بڑھا یا گیا۔

*************

ش ح۔ع ح۔ رم

U-5826


(Release ID: 1929876) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi