ٹیکسٹائلز کی وزارت

ٹیکسٹائل کی وزارت نے نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن کے تحت ’اسپورٹ ٹیک: ہندوستان میں کھیلوں کے ٹیکسٹائل اور لوازمات کی صنعت کے مستقبل سے متعلق قومی کانکلیو  کا انعقاد کیا


ہندوستان آنےوالے  برسوں میں ترقی کی زبردست گنجائش کے ساتھ  کھیلوں کے ٹیکسٹائل میں ایک ابھرتا ہوا ملک ہے: محترمہ درشنا وکرم جردوش

کھیلو انڈیا، فٹ انڈیا موومنٹ اور ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم جیسی اسکیمیں ملک میں کھیلوں کے ٹیکسٹائل کی رسائی کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گی

 ہندوستان میں ٹیکسٹائل اور تکنیکی ٹیکسٹائل کے پیمانے، سائز اور یکجا کرنے کے عمل کو بڑھانے کےلئے این ٹی ٹی ایم، پی ایل آئی اور پی ایم مترا جیسے حکومت کے اہم  طریقہ کار پر توجہ دی گئی ہے

پی ایم مترا  پلگ این پلے موڈ میں اپنے پلانٹس کے قیام کے لئے  تکنیکی ٹیکسٹائل کمپنیوں کے لیے  ایک بڑا موقع پیش کرتا ہے

ملک میں ہی تیار کردہ معیاری مصنوعات کے ساتھ پوری گھریلو ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اسپورٹ ٹیک سیکٹر کو فروغ دینے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے

اسپورٹ ٹیک سیکٹر میں مختلف شراکت داروں کے درمیان تال میل کو فروغ دینے کا بہترین  موقع  ہے

Posted On: 02 JUN 2023 9:26PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کی وزارت نے انڈین ٹیکنیکل ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن (آئی ٹی ٹی اے) اور اون ریسرچ ایسوسی ایشن (ڈبلیو آر اے) کے اشتراک سے  2 جون 2023 کو شنگری لا ایروس ہوٹل، نئی دہلی میں’’بھارت میں کھیلوں کے ٹیکسٹائل اور لوازمات کی صنعت کے مستقبل‘‘ کے موضوع پر اسپورٹٹیک پر ایک پورے دن کے قومی کانکلیو کا اہتمام کیا۔

 

کانکلیو میں تکنیکی اجلاس ہوئے جن میں مارکیٹ کے سائز، گیپ، تجربہ اور ہندوستانی کھیلوں کے ٹیکسٹائل، کھیلوں کے سامان اور لوازمات: لیپت کپڑے، نیٹ، چمڑے اور ربڑ کی مصنوعات، کمپوزٹ اور اسمارٹ ٹیکسٹائل میں اختراعات، ویلیو چین میں ڈیزائن، برانڈنگ اور معیار اور تحقیق کو اپنانے کے حوالے سے صارفین کی توقعات اور توقعات پر توجہ دی گئی۔

کنکلیو میں 300 سے زیادہ شرکاء نے شرکت کی جن میں مرکزی وزارتوں کے افسران اور نمائندے، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے صارف محکمے (اسپورٹٹیک)، اداروں، صنعت کے رہنما، سائنسی ماہرین، محققین، اور تکنیکی ٹیکسٹائل خاص طور پر اسپورٹٹیک سے متعلق پیشہ ور افراد اور تقریباً 16 نمائش کنندگان شامل ہیں۔

مہمان خصوصی، محترمہ درشنا وکرم جردوش، وزیر مملکت برائے ٹیکسٹائل اور ریلویز، حکومت ہند نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان کھیلوں کے ٹیکسٹائل میں ایک ابھرتا ہوا ملک ہے، جس میں آنے والے برسوں میں ترقی کی زبردست گنجائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے  اپنی اہم اسکیموں جیسے کہ کھیلو انڈیا، فٹ انڈیا موومنٹ، ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم وغیرہ کے ذریعے ہندوستان میں کھیلوں کی ثقافت قائم  کرنے پر خاص توجہ دی  ہے۔ اس سے ملک میں کھیلوں کے ٹیکسٹائل کی رسائی کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ مزید برآں، صحت سے  ا بھرتے ہوئے صحت کی بیداری اور بڑھتے ہوئے کھیلوں کی تقریبات جیسے عوامل کا ہندوستان میں اہتمام کیا جارہا ہے تاکہ کھیلوں کے سامان اور کھیلوں کے ٹیکسٹائل کی مانگ کو فروغ دیا جاسکے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستانی ملبوسات اور فٹ ویئر کھیلوں اور جوتے کی صنعت میں ایک اہم قدم جماچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ این ٹی ٹی ایم کے تحت ٹیکسٹائل کی وزارت متعلقہ وزارتوں کے ساتھ اپنے متعلقہ ڈومینز میں تکنیکی ٹیکسٹائل اشیاء کے استعمال کو بڑھانے کے سلسلے میں مسلسل بات چیت کر رہی ہے۔ حال ہی میں، وزارت ٹیکسٹائل نے اس سمت میں اہم نتائج حاصل کرنے کے لیے ریلوے کے شعبے میں تکنیکی ٹیکسٹائل کے استعمال میں اضافے کے امکانات کو تلاش کرنے کے لیے ایک میٹنگ بلائی۔

انہوں نے مختلف شراکت داروں  پر زور دیا کہ وہ اپنی قیمتی معلومات پیش کریں، جو ہندوستان میں اسپورٹ ٹیک انڈسٹری کے مستقبل کے لیے ایک ٹھوس روڈ میپ بنانے کی راہ ہموار کرے گا۔

ٹیکسٹائل کی وزارت، حکومت ہند  کی سکریٹری محترمہ رچنا شاہ  نے کہا کہ حکومت ہندوستان کو تکنیکی ٹیکسٹائل کا مرکز بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ ہ نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن (این ٹی ٹی ایم) ، پیداوار سے منسلک ترغیباتی اسکیم (پی ایل آئی ) اسکیم، پی ایم متر ا پارک پہل، جیسےاہم طریقہ کار کے علاوہ دیگر  باتوں پر توجہ دی گئی ہے تاکہ ہندوستان میں ٹیکسٹائل اور تکنیکی ٹیکسٹائل کے پیمانے، حجم اور یکجا کرنے کے عمل کو   بڑھایا جاسکے۔

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ دوسری چیزوں کے علاوہ  کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھتی ہوئی دلچسپی، لوگوں میں صحت کے بارے میں شعور، کھلاڑیوں کی بڑھتی ہوئی  مانگ نے  کھیلوں کے سامان، کھیلوں کے ٹیکسٹائل اور لوازمات کے لیے  ایک زبردست امکانات پیدا کردیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں  کھیلوں کی صنعت کی جانب سے پیش کردہ مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے کمپنیوں کو تحقیق، مصنوعات کی ترقی، جدت اور پائیداری پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ تمام شراکت داروں کو ایک سازگار ماحول بنانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے جو ہندوستان میں اسپورٹ ٹیک انڈسٹری کی ترقی میں معاون  ثابت ہو۔

ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ بورڈ کے سکریٹری جناب راجیش کر پاٹھک نے  اس بات کو اجاگر کیا کہ اسپورٹٹیک سمیت تکنیکی ٹیکسٹائل میں مصنوعات اور ٹیکنالوجی کی ترقی پر کام کرنے والے مختلف سائنسدانوں اور محققین کو سہولت فراہم کرنے اور ان پر اعتماد کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ ہندوستان میں تکنیکی ٹیکسٹائل کے پورے ماحولیاتی نظام کی ترقی کو متحرک کرے گا۔ ہندوستانی صنعت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ ان کے بڑے  کمپٹیٹرس ملکی نہیں بلکہ بین الاقوامی کمپنیاں ہیں اور اس طرح ان کی مصنوعات کا معیار اور استعمال اس سے بہتر ہونا چاہیے جو پہلے سے مارکیٹ میں موجود ہے۔ انہوں نے تذکرہ کیا کہ ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ ہندوستانی مارکیٹ میں اختراعی مصنوعات لانے کے لیے ڈیپ ٹیک کمپنیوں کی مدد کے لیے سب سے آگے ہے۔

حکومت ہند کی ٹیکسٹائل کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب راجیو سکسینہ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ہندوستان کی تکنیکی ٹیکسٹائل مارکیٹ میں 10 فیصد کی نمایاں شرح نمو، 9-10 فیصدکی رسائی کی سطح میں اضافہ اور دنیا کی مارکیٹ میں  5ویں سب سے بڑی تکنیکی ٹیکسٹائل کے طور پر جگہ کا تعین کرنے کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔ اس لمحے میں ٹیکسٹائل کی وزارت کا نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن (این ٹی ٹی ایم) تکنیکی ٹیکسٹائل کے استعمال/ مانگ کو بڑھانے، بیداری اور جانکاری کو بڑھانے، مصنوعات اور مشینری کی ترقی میں سہولت فراہم کرنے، اور ہندوستان میں تکنیکی ٹیکسٹائل کا مناسب ماحولیاتی نظام  پیدا کرنے کے مجموعی مقصد کے ساتھ سیگمنٹ مخصوص کانفرنسوں کے انعقاد کے لیے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ہندوستان کی اسپورٹ ٹیک مارکیٹ تقریباً 1.17 ملین امریکی ڈالر کی ہے جو ملک کی آبادی کے حجم کے مقابلے میں کم ہے۔ لہٰذا، مقامی طور پر تیار کردہ معیاری کھیلوں کی ٹیکسٹائل مصنوعات اور لوازمات کے ساتھ گھریلو ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اس شعبے کو ترقی دینے پر توجہ دینی چاہیے۔ پی ایم مترا اس سلسلے میں ایک بہترین موقع پیش کرتے ہیں جس میں تکنیکی ٹیکسٹائل کمپنیاں اپنے پلانٹ پلگ این پلے موڈ میں قائم کر سکتی ہیں۔

وزارت ٹیکسٹائل میں تجارتی مشیر محترمہ شبھرانے اس بات کو اجاگر کیا کہ حالیہ برسوں میں کھیلوں کے شعبے میں بہت سے ہندوستانی برانڈز سامنے آئے ہیں ، تاہم، ان میں سے زیادہ تر برانڈز ایتھلیزر مارکیٹ میں ہیں، اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ اعلی کارکردگی کے خصوصی اسپورٹس ٹیکسٹائل مواد کے لئے ان پر توجہ  بڑھانے کی وقت کی ضرورت ہے ۔

ٹیکسٹائل کی وزارت کی ٹیکسٹائل کمشنر محترمہ روپ راشی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اسپورٹ ٹیک سیکٹر ، بشمول وزارت ٹیکسٹائل، وزارت صحت اور خاندانی بہبود، وزارت برائے امور نوجوانان اور کھیل، کھیلوں کی صنعت سمیت دیگر میں مختلف شراکت داروں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔

جناب امت اگروال، چیرمین، آئی ٹی ٹی اے نے اس بات کو اجاگر کیاکہ صحت کے بارےمیں ابھرتی ہوئی بیداری ، 2036 کے اولمپکس گیمز کی ہندوستان کی میزبانی اور تکنیکی ٹیکسٹائل کے پورے ماحولیاتی نظام کو بڑھانے کی طرف حکومت کی خصوصی توجہ اور نقطہ نظر کی وجہ سے آنے والے برسوں میں ہندوستان میں اسپورٹ ٹیک مصنوعات  کے لئے  زبردست بڑھے گی ۔

*******

ش ح ۔ ح ا ۔ ف ر

U. No.5821



(Release ID: 1929855) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi