سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت نے بینائی سے محروم افراد کو بااختیار بنانے کے قومی ادارے کا تین روزہ دورہ مکمل کیا


یہ ادارہ نابینا افراد کی تربیت کے لیے تحقیق کرتا ہے اور معذور افراد کے لیے انسانی وسائل تیار کرتا ہے

Posted On: 01 JUN 2023 8:26PM by PIB Delhi

قومی ادارہ برائے   تفویض اختیارات برائے بصارت سے معذور افراد (دیویانگجن ) ، دہرادون کا تین روزہ دورہ آج اختتام پذیر ہوا۔  یہ ادارہ نابینا افراد کے لیے تعلیم اور مجموعی ترقی کے مختلف پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرتا ہے، بشمول کتابوں کی طباعت۔ معذور اور بصارت سے محروم افراد کی تعلیم کے لیے والدین اور اساتذہ کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کا کراس ڈس ایبلٹی ارلی انٹروینشن سینٹر 4 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کی دیکھ بھال کرتا ہے، جہاں اساتذہ انہیں ان کے اہل خانہ کی موجودگی میں تعلیم دیتے ہیں۔ ان نوجوان طالب علموں کو پڑھانے میں اہم چیلنجز کا سامنا ہے ۔ بصارت سے محروم بچوں میں بینائی کی صلاحیتیں محدود ہوتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AS7H.jpg

جدید دور کے مطابق ڈھالنے کے لیے، دیویانگجن کو بااختیار بنانے کے لیے قومی ادارہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سمیت نئے اور عصری کورسز متعارف کروا رہا ہے۔ اس سال سے، انسٹی ٹیوٹ نے دیویانگجن طلباء کے لیے خاص طور پر تیار کردہ ایک اے آئی  کورس پیش کرنے کی تیاری کی ہے۔ یہ انہیں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے آئی ٹی کے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل بنائے گا۔ انسٹی ٹیوٹ نے بصارت سے محروم طلباء کے لیے مصنوعی ذہانت کی مشینیں جیسے کمپیوٹر سسٹم، ماہرانہ نظام، کمپیوٹنگ ڈیوائسز، جملے کی شناخت کی ایپلی کیشنز، اور دیگر ضروری آلات فراہم کرکے ان کی نشوونما میں سہولت فراہم کی ہے۔

اس ادارے میں بصارت سے محروم بچوں کی تعلیم و تربیت کا کام عرصہ دراز سے جاری ہے۔ یہاں سے نکلنے والے بچے نہ صرف سماج کے مرکزی دھارے میں پوری طرح سے شامل ہو رہے ہیں بلکہ وہ یو پی ایس سی سول سروسز سے لے کر سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات میں بھی بہترین رینک حاصل کر رہے ہیں۔ اس ادارے میں بصارت سے محروم بچوں اور بڑوں کے علاوہ دیگر معذور افراد کی تربیت کے لیے روزانہ نت نئی تحقیقیں کی جا رہی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ایسے ہیومن ریسورس بھی تیار کیے جا رہے ہیں جو ملک کے دیگر حصوں میں اپنے علم سے دوسروں کی مدد کر سکیں۔

 

انسٹی ٹیوٹ میں میڈیکل سائیکالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سریندر ڈھلوال نے وضاحت کی کہ اس کی ابتداء برطانوی دور سے معلوم کی جا سکتی ہے جب اسے جنگ میں اپنی آنکھیں کھونے والے فوجیوں کی مدد کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ ہندوستان کی آزادی کے بعد، حکومت نے اسے ایک قومی ادارے میں تبدیل کر دیا، جس میں تمام قسم کے معذور افراد کے لیے تحقیق اور تربیت پر توجہ مرکوز کی گئی، خاص طور پر بصارت سے محروم بچوں پر زور دیا گیا۔ آج، یہ ادارہ نہ صرف تحقیق اور تربیت کا انعقاد کرتا ہے بلکہ سی بی ایس ای بورڈ سے منسلک ایک انٹرمیڈیٹ سطح کا کالج بھی رکھتا ہے۔ یہ کالج ملک بھر سے نابینا بچوں کو پرائمری سے انٹرمیڈیٹ تک تعلیم فراہم کرتا ہے۔

کالج کے وائس پرنسپل امت کمار شرما نے بتایا کہ کالج میں اس وقت مختلف کلاسوں میں 254 رجسٹرڈ طلباء ہیں۔ ان بچوں کا انتخاب چھوٹی عمر میں آن لائن درخواست کے عمل کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ وہ کالج کیمپس کے اندر واقع ہاسٹل میں رہتے ہیں۔ کووڈ وبا کے دوران، پہلی بار آن لائن تعلیم متعارف کرائی گئی، اور 2021 میں، کالج کے طلباء نے سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات میں شاندار نتائج حاصل کیے۔ ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں، سی بی ایس ای بورڈ نے کالج کو اے پلس زمرہ کا سرٹیفکیٹ دیا ہے۔

مسٹر شرما نے مزید کہا کہ کالج  سی بی ایس ای بورڈ کے نصاب کے مطابق مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا مطالعہ متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ عام مضامین کے علاوہ بصارت سے محروم طلبا کو انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے مضامین بھی پڑھائے جا رہے ہیں۔ کمپیوٹر کی تعلیم میں طلباء کی مہارت اتنی متاثر کن ہے کہ ان کی بصارت کی کمزوری غیر واضح ہو جاتی ہے۔

انسٹی ٹیوٹ اور کالج جدید تعلیم کے رجحانات کے مطابق ترقی اور موافقت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بصارت سے محروم افراد کو بااختیار بنانے کے مشن کے تحت، وہ ایک پرورش کا ماحول فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں جہاں طلباء تعلیمی لحاظ سے سبقت لے سکیں اور ایسی مہارتیں حاصل کر سکیں جو انہیں رکاوٹوں پر قابو پانے کے قابل بنا سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0068IZS.jpg

عام تعلیم کے علاوہ، قومی ادارہ برائے   تفویض اختیارات برائے بصارت سے معذور افراد (دیویانگجن )   ہنر کی نشوونما اور معاشی بااختیار بنانے پر بھی کام کرتا ہے اور اس کے پاس سنٹرل بریل پریس ہے۔ اس ادارے سے عام انتخابات میں بصارت سے محروم افراد کے لیے خصوصی بیلٹ بھی تیار کیے جاتے ہیں۔ اس ادارے میں  بی ایڈ  اور  ڈی ایڈ  جیسے کورسز کی تربیت بھی دی جاتی ہے تاکہ دیویانگجنوں کی تربیت کے لیے ضروری انسانی وسائل تیار کیے جا سکیں۔ یہاں سے بہت سے پاس آؤٹ ملک کے مختلف حصوں میں بصارت سے محروم بچوں کو پڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ بصارت سے محروم افراد کے لیے ضروری آلات بنانے کے ساتھ ساتھ اس پر تحقیق بھی کی جارہی ہے۔ ادارے نے بصارت سے محروم بچوں کے لیے شطرنج کا خصوصی بورڈ بھی تیار کیا ہے۔

ملک کی مختلف ریاستوں کے علاوہ دیگر کئی ممالک سے بھی بچے اس انسٹی ٹیوٹ میں پڑھنے آتے ہیں۔ آج یہ ادارہ عالمی سطح پر ایک مثال قائم کر رہا ہے۔

************

ش ح۔ اک    ۔ م  ص

 (U: 5761 )


(Release ID: 1929308) Visitor Counter : 217


Read this release in: English