سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

وزارت نے سماعت سے محروم افراد کے لیے آئی ڈی سی اے ٹی آر –نیشن کے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف  سماعت سے محروم ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فاتحین کی عزت افزائی کی

Posted On: 01 JUN 2023 7:55PM by PIB Delhi

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کے  سکریٹری، جناب راجیش اگروال نے آج یکم جون، 2023 کو پنڈت دین دیال انتیودیا بھون ، سی جی او کامپلیکس نئی دہلی کےمحکمہ کے کانفرنس ہال میں سماعت سے محروم افراد کے لیے آئی ڈی سی اے ٹی آر –نیشن کے ایک روزہ میچ،2023 کی فاتح ٹیم کی عزت افزائی کی۔ یہ بین الاقوامی ٹورنامنٹ 29 اپریل اور 5 مئی کے درمیان منعقد ہوا  تھا اور مرلن رائز، اسپورٹ سٹی، کلب پویلین کرکٹ گراؤنڈز، راجرہاٹ، کولکتہ میں اس کا  کامیاب اختتام  ہوا۔ ہندوستانی ڈیف کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش ڈیف ٹیم کو ریکارڈ 166 رنز سے شکست دے کر آئی ڈی سی اے ٹی آر –نیشن ایک روزہ میچ 2023، اپنے نام کیا۔

  

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے سکریٹری  جناب راجیش اگروال، نے تمام ٹیم ممبران بشمول کوچز اور آئی ڈی سی اے کے صدر کو ان کی شاندار کوششوں کے لیے مبارکباد  پیش کی۔ انہوں نے ٹیم کے ہر رکن سے ان کے پس منظر، ملازمت کی حیثیت وغیرہ جاننے کے لیے بات چیت کی۔ انہوں نے قطر میں ہونے والے ڈیف آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں ٹیم کی جیت کے لئے نیک  خواہشات کا اظہارکیا۔

A group of people posing for a photoDescription automatically generated

آئی ڈی سی اے کی سرپرست محترمہ رینا جین ملہوترا نے بتایا ہے کہ آئی ڈی سی اے 2020 میں تشکیل دیا گیا تھا اور سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ 1860 کے تحت رجسٹر کیا گیا تھا جس کا واحد مقصد ملک کے سماعت سے محروم کھلاڑیوں میں کرکٹ کے کھیل کو فروغ دینا اور انہیں ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں اور قومی سطح پر اپنی متعلقہ ریاستوں اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کرسکیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انڈین ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی سی اے) ہندوستان میں ڈیف کرکٹ کے لیے ایک گورننگ باڈی ہے اور ڈی آئی سی سی (ڈیف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) کا  ایک رکن  ہے جو عالمی سطح پر سماعت سے محروم کرکٹ کھلاڑیوں کے درمیان کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے آئی سی سی کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے۔

************

ش ح۔ اک    ۔ م  ص

 (U: 5758 )



(Release ID: 1929286) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Marathi , Hindi