بجلی کی وزارت

این ایچ پی سی اور نیپال کی وی یو سی ایل نے، نیپال میں پھوکوٹ کرنالی ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ (480ایم ڈبلیو) کی ترقی کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 01 JUN 2023 5:50PM by PIB Delhi

این ایچ پی سی لمیٹڈ (حکومت ہند کی ایک کمپنی) اور نیپال کی ودھیوت اُتپادن کمپنی لمیٹڈ (وی یو سی ایل) نے نیپال میں پھوکوٹ کرنالی ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ (480 میگاواٹ) کی ترقی کے لیے، آج نئی دہلی میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ نئی دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں،اس مفاہمت نامے پرہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور نیپال کے وزیر اعظم جناب پشپا کمل دہل 'پرچنڈ' کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017PTG.jpg

این ایچ پی سی کےسی ایم ڈی جناب آر کے وشنوئیاور نیپال کی وی یو سی ایل کےایم ڈی جناب سوریا پرساد رجال، نیپال میں فوکوٹ کرنالی ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ (480 میگاواٹ) کی ترقی کے لیے، وزیر اعظم ہند نریندر مودی اور نیپال کے وزیر اعظم جناب پشپا کمل ’پرچنڈ‘ کی موجودگی میں دہل حیدرآباد ہاؤس، نئی دہلی میں مفاہمت نامہ کی دستاویزات کا تبادلہ کرتے ہوئے

'منی رتن' کی حامل شیڈول 'اے' کی ایک کمپنی، این ایچ پی سی لمیٹڈ، حکومت ہند کی، ہائیڈرو پاور کی ترقی کے لئے ہندوستان میں ایک سرکاری شعبہ کی اہم کمپنی ہے اور نیپال کی ودھیوت اُتپادن کمپنی لمیٹڈ(وی یو سی ایل) ، نیپال میں سرکاری نجی شراکت داری کے ماڈل میں بڑے پیمانے پر ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کو چلانے ، ان کی ترقی، تعمیر، ملکیت اور خود مختاری کا ذمہ دار ادارہ ہے۔

مفاہمت نامہ کا تبادلہ، این ایچ پی سی کےچیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب آر کے وشنوئی، اور وی یو سی ایل کےمنیجنگ ڈائریکٹر جناب سوریہ پرساد رجال نے کیا۔ اس مفاہمت نامے پر دستخط کرنا بجلی کے شعبے میں تعاون پر، ہندوستان-نیپال کے مشترکہ وژن کی جانب ایک تاریخی قدم ہے۔

یہ منصوبہ، دریائے کرنالی کے بہاؤ کو بجلی کی پیداوار کے لیے استعمال کرے گا اور پیدا ہونے والی بجلی، نیپال کے مربوط پاور سسٹم میں بھیجی جائے گی۔ منصوبے کی نصب صلاحیت 480 میگاواٹ ہوگی جس کی اوسط سالانہ پیداوار تقریباً 2448 گیگا واٹ ہوگی۔ منصوبے کی اہم خصوصیات میں 109 میٹر اونچا آر سی سی ڈیم اور زیر زمین پاور ہاؤس ہے جہاں 79 میگاواٹ کی 06 ٹربائنیں لگائی جائیں گی۔ مزید برآں، کم از کم ماحولیاتی اسائل کو استعمال کرنے کے لیے 6 میگاواٹ صلاحیت کے ایک سرفیس پاور ہاؤس یعنی 3 میگاواٹ کی دو مشینیں بنانے کا بھی منصوبہ ہے۔ اس پروجیکٹ کو پیکنگ رن آف ریور (پی آر او آر) قسم کی اسکیم کے طور پر تصور کیا گیا ہے۔

*****

U.No.5734

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1929215) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi