وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

مویشی پروری اور ڈیری سیکٹر کے لیے موسم  گرما کا اجلاس


جناب  پرشوتم روپالا  ’’     فیڈنگ دی فیوچر: فیڈ اور چارے کے لیے پانچ  روزہ ایکشن  اور اے – ہیلپ کی تربیت ‘‘ کی مہم کا آغاز کریں گے

Posted On: 31 MAY 2023 3:08PM by PIB Delhi

مویشی پروری اور ڈیری کا محکمہ   ، حکومتِ جموں و کشمیر کے  زرعی پیداوار کے محکمے کے اشتراک سے یکم جون ،  2023  ء کو دودھ کا عالمی دن منانے جا رہا ہے اور  جموں و کشمیر کے سری نگر میں واقع ایس کے آئی سی سی میں یکم اور 2  جون ، 2023 ء کو مویشی پروری اور ڈیری کے سیکٹر کے لیے موسم ِ گرما کی ایک کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے ۔

دودھ کا عالمی دن دودھ کی غذائیت کی قدر   اور فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے، ڈیری  کسانوں ، پروسیسرز اور صارفین کے تعاون کو تسلیم کرنے اور موسم گرما کے اجلاس کے دوران بامعنی بات چیت اور خیالات کے تبادلے کو فروغ دینے کا ایک بہترین موقع فراہم کرے گا۔  موسمِ گرما کے اجلاس کا مقصد زمینی سطح پر پروگرام کے موثر نفاذ کے لیے ایک  جامع فریم ورک بنانے، اسکیموں کی پیشرفت کا جائزہ لینے اور نتائج اور وسط مدتی اصلاحات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے  ، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی توقعات کی عکاسی کرنا ہے۔ اس پروگرام میں ملک بھر کے ریاستوں کے مویشی پروری کے وزراء اور ریاستوں کے اے ایچ ڈی عہدیدار شرکت کریں گے ۔

اس موقع پر ماہی پروری،  مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا ،مہمانِ خصوصی ہوں گے ، جب کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا،  ماہی پروری،  مویشی پروری اور  ڈیری کے وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان  ، ماہی پروری ، مویشی پروری  اور ڈیری کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل موروگن  بھی اس میں شرکت کریں گے ۔

مرکزی وزیر  جناب روپالا  ’’ فیڈنگ  دی فیوچر :  فیڈ اور چارے کے لیے پانچ روزہ ایکشن اور 24-2023 ء کے لیے  اے – ہیلپ کی تربیت ‘‘ کی مہم کا آغاز کریں گے  ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 5667



(Release ID: 1928764) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu