وزارت خزانہ

نیلامی برائے فروخت (دوبارہ اجرا) (i) ’7.06 فیصد جی ایس 2028‘، (ii) ’7.26 فیصد جی ایس 2033‘ اور (iii) ’7.36 فیصد جی ایس 2052‘

Posted On: 29 MAY 2023 7:09PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے یکساں قیمتوں کے طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے توسط سے مشتہر رقم 8000 کروڑ روپے (برائے نام) کے عوض (i) سرکاری سیکورٹی 2028 کا 7.06 فیصد، (ii) یکساں قیمت کے طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے مشتہر رقم 14000 کروڑ روپے (برائے نام) کے عوض  ’’گورنمنٹ آف انڈیا فلوٹنگ ریٹ بانڈز، 2033‘‘،  کا 7.26 فیصد، (iii) ایک سے زیادہ قیمتوں کے طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے مشتہر رقم 11000 کروڑ روپے (برائے نام) کے عوض  سرکاری سیکورٹی 2052 کا 7.36 فیصد، فروخت (دوبارہ اجرا) کا اعلان کیا ہے۔ حکومت ہند کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی ایک یا ایک سے زیادہ سیکورٹی / سیکورٹیز کے عوض 2000 کروڑ روپے تک کا اضافی سبسکرپشن برقرار رکھے۔ یہ نیلامی جمعہ بتاریخ 02 جون، 2023 کو ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی کے ذریعے منعقد کی جائے گی۔

تمسکات کی فروخت کی نوٹیفائڈ رقم کا پانچ فیصد تک کا حصہ سرکاری تمسکات کی نیلامی میں غیرمقابلہ جاتی بولی کی سہولت سے متعلق اسکیم کے مطابق اہل افراد اور اداروں کو مختص کیا جائے گا۔

نیلامی کے لیے مقابلہ جاتی اور غیر مقابلہ جاتی دونوں بولیوں کو ریزرو بینک آف انڈیا کے کور بینکنگ سالیوشن (ای -کوبیر) نظام پر 02 جون، 2023 کو الیکٹرانک شکل میں داخل کیا جائے گا۔ غیر مقابلہ جاتی بولیوں کو صبح ساڑھے دس بجے اور صبح 11 بجے کے درمیان داخل کیا جائے اور مقابلہ جاتی بولیوں کو صبح ساڑھے دس بجے اور صبح ساڑھے گیارہ بجے کے درمیان داخل کیا جائے۔

نیلامیوں کے نتائج کا اعلان 02 جون، 2023 (جمعہ ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی لگانے والوں کی طرف سے ادائیگی 05 جون، 2023 (پیر) کو کی جائے گی۔

یہ تمسکات بھارتی ریزرو بینک کی طرف سے بمطابق سرکلر نمبر آر بی آئی 2018-19/25مورخہ 24 جولائی، 2018 ، جیساکہ وقتاً فوقتا ً ترمیم کی گئی ہے، کی طرف سے جاری مرکزی سرکار کے تمسکات نے جب جاری کیے گئے لین دین سے متعلق رہنما خطوط کے مطابق جب جاری کیے گئے تجارت کے لیے اہل ہوں گے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5599



(Release ID: 1928163) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi