ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پلاسٹک سے مبرا بین الاقوامی دن کے موقع پر تمل ناڈو کی کووالم بیچ پر ،مشن لائف کے موضوعات کے بارے میں ساحلی صفائی ستھرائی سے متعلق تقریب اور بیداری مہم کاانعقاد کیاگیا

Posted On: 25 MAY 2023 8:43PM by PIB Delhi

ماحولیات کے بین الاقوامی دن  (5جون) سے قبل ، 25مئی 2023کو کئی سرگرمیوں کاانعقاد کیاگیا۔ اس سال حکومت ہند ، کی  ماحولیات ، جنگلات اور   آب وہوا کی تبدیلی  کی وزارت کا مشن لائف پر زوردیتے ہوئے ماحولیات کا بین الاقوامی دن منانے کا پروگرام ہے ۔

  1. فطری تاریخ سے متعلق قومی میوزیم (نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری-این ایم این ایچ)

این ایم این ایچ نے این زیڈ پی  کے اشتراک سے ماحولیات کے لئے لائف اسٹائل کے موضوع پر پوسٹرتیارکرنے سے متعلق ایک مقابلے کا انعقاد کیا ، جس میں 370طلباء نےحصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001O84L.jpg

  1. زولوجیکل سروے آف انڈیا –زیڈایس آئی نے 25مئی 2023کو رانچی میں ، رانچی یونیورسٹی کے مقام پر آب وہوا کی تبدیلی کے بارے میں ایک قومی کانفرنس میں شرکت کی ۔ اس کانفرنس میں زیڈایس آئی کے ڈائریکٹرڈاکٹردھیرتی بینرجی نے  تقریبا 500شرکاء سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انھوں نے اس بارے میں بات کی کہ ماحولیات کے لئے سازگارطرز زندگی (لائف )اختیارکرکے ہم کس طریقے سے ہمہ گیرماحولیات کے لئے آب وہوا کی تبدیلی سے نمٹ سکتے ہیں ۔رانچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹراجیت کمارسنہا ، محکمہ جنگلات کے عہدیداران  ، مدعومہمانوں  ، مختلف یونیورسٹیوں   سے آئی  ممتاز شخصیات اور طلباء نے  لائف عہد کیا۔

A group of people in a roomDescription automatically generated with medium confidence

25مئی 2023کو مشن لائف کے بارے میں رانچی یونیورسٹی کے مقام پر منعقدہ ایک اورتقریب میں زولوجیکل سروے آف انڈیا کی ڈائریکٹر ڈاکٹردھیرتی بینرجی نے زولوجی کے پوسٹ گریجویٹ طلباء سے خطاب کیا۔ اس موقع پر 50طلباء اورفیکلٹی کے ارکان نے عہد کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003BCQ2.jpg

3-ہمالیائی خطے کے ماحولیات سے متعلق جی بی پنت نیشنل انسٹی ٹیوٹ (این آئی ایچ ای)

25مئی 2023کو ہمالیائی خطے کے ماحولیات سے متعلق قومی ادارے( این آئی ایچ ای  )کے لداخ کے علاقائی مرکز نے اس مشن کے تحت مرکز کے زیرانتظام علاقے لداخ میں چانگ تھانگ ویلی میں ترچٹ کے مقام پربیداری پیداکرنے اور ایک عملی مہم کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں کل 45گاؤوں والوں  ، تحقیق کاروں اورسائنس دانوں نے شرکت کی ۔شرکاء کو لائف موضوعات کے بارے میں باخبرکیاگیا۔ یہ موضوعات ہیں ؛(1) پانی کی بچت اور (2)خوراک کاپائیدارنظام اختیارکرنا۔سبھی شرکاءنے ماحولیات اورآب وہوا کے لئے سازگار طورطریقے اختیارکرنے کی غرض سے لائف عہد کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004MFEK.jpg

4-ہمہ گیر ساحلی بندوبست کے لئے قومی مرکز (این سی ایس سی ایم )

این سی ایس سی ایم ، پلاسٹک سے مبرا بین الاقوامی دن کے موقع پر ماحولیات اورآب وہوا کے لئے سازگارطرز زندگی  (لائف) کے موضوعات کو فروغ دینے کے تئیں عہد ہے۔ این سی ایس سی ایم نے ، ماحولیات کے محکمے اورسیاحت کے محکمے کے اشتراک کے ساتھ چینگل پٹّو ضلع میں ایک بلیو فلیگ ماحولیات کےلیبل والی بیچ ، کووالم کےمقام پرمشن لائف کے موضوعات کے بارے میں ساحلی صفائی ستھرائی سے متعلق ایک تقریب اور بیداری پیداکرنے کی ایک مہم کاانعقاد کیا۔ یہ بیچ تمل ناڈو میں چینئی کے لگ بھگ 40کلومیٹردور ایسٹ کوسٹ روڈ پرواقع ہے ۔ اس بیچ کی قابل دید خوبصورتی اوراس کی اصلی حالت میں موجود قدرتی بیچوں کے ساتھ ساتھ مٹّوکاڈو میں بیک واٹر سیاحت کے لئے بڑی تعداد میں گھریلواوربین الاقوامی سیاح وہاں پہنچتے ہیں ۔ یہ بیچ ،سرفنگ سمیت ایڈوینچر پرمبنی پانی کے کھیل کود کے لئے ایک جنت کے طورپرمعروف ہیں اور یہ بیچ  ہجرت کرکے آنے والے  25سے زیادہ قسموں کے پرندوں کا مسکن ہے ۔ اس کی وجہ سے پرندوں کا نظارہ کرنے والوں کے لئے یہ علاقہ بہت پرکشش ہے ۔ کووالم بیچ کو ستمبر2021میں باوقار بلیو فلیگ  بیچ لیبل سے نوازاگیاہے ۔ بلیو فلیگ  سرٹیفکیٹ ان بیچوں کو عالمی طورپر  تسلیم کرنے کی ایک سند ہے جو سائنسی بنیادپر اورجامع طورپر پانی کے معیار، حفاظت،  نہانے سے متعلق سہولتیں ، کچرے اورکوڑا کرکٹ سے  بالکل صاف ستھراکرنے کانظام ، قابل تجدیدتوانائی اوربیچوں کی باضابطہ طورپر صفائی ستھرائی سے متعلق 33سخت پیمانوں پرکھرااترتی ہے ۔ کووالم بیچ میں ٹھوس اوررقیق کچرے سمیت  آلودگی کی روک تھام سے متعلق بنیادی دھانچے کی پہلے ہی سہولتیں موجود ہیں ۔یہ بیچیں،  ایکونظام سے متعلق مختلف قسم کی خدمات فراہم کرتی ہیں ۔ جن میں سے کئی انسانی زندگی کے لئے نہت اہمیت کی حامل ہیں َ۔یہ بات سبھی لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ سمندری کوڑا کرکٹ خاص طورپر پلاسٹک سے بناکچرا ایک عالمی مسئلہ ہےاور معاشرے اوربحری ماحول پراس کے زبردست   اورناقابل تلافی نقصانات مرتب ہوتے ہیں  ۔اس کے علاوہ ماحولیات کے ساتھ ساتھ اس کے دیگرمضراثرات بھی ہوتے ہیں ۔صفائی ستھرائی کی مہم کے دوران لگ بھگ 9کلوگرام بنیادی طورپر نامیاتی کچرااکٹھاکیاگیا۔ بیداری پیداکرنے کے لحاظ سے ، این سی ایس سی ایم  کے سائنس دانوں نے بیچ کا دورہ کرنے والے تقریبا150 افراداور سیاحوں کے ساتھ ساتھ بلیو فلیگ بیچ کے 20کارکنان کو مشن لائف  سے اصولوں کے بارے میں حساس بنایا ۔ اس تقریب کے دوران  انھوں نے ماحولیات کے لئے سازگارمتبادل اشیاء استعمال کرکے واحد استعمال والی پلاسٹک کی اشیاء سے گریز کرنے ، ذمہ دارانہ سیاحت  ، کچرے کو اس کے اصل ذریعہ سے ہی علیحدہ علیحدہ کرنا،پانی کی بچت اورحفاظت  توانائی ، حیاتیاتی تنوع  اور ہمہ گیر طرز زندگی  اختیارکرکے واحد استعمال والے پلاسٹک  کو بالکل ختم کردینے کی اہمیت پرزوردیا۔ اس تقریب کے دوران  بیچ پرآنے والے افراد کو ان کے ماحولیات  اور مسکن اور فطرت کے ساتھ مکمل طورپر ہم آہنگی کے ساتھ رہنے کے بارے میں مکمل طورپر آگاہ کئے جانے کی اہمیت کواجاگرکیاگیاہے ۔ اس تقریب کے بدولت سیاحوں کو ساحلی ایکونظام اور ریت سے متعلق نباتاتی زندگی کے بارے میں ایک عمومی جائزہ پیش کیاگیا، جس سے انھیں  ان نازک ایکونظاموں کا دورہ کرنے کے دوران کوڑاکرکٹ پھیلانے سے گریز کرکے ریت کے تحفظ کو سمجھنے میں مدد ملی ۔ بیچوں کے ذریعہ فراہم کی جانے والی ایکونظام سے متعلق مختلف خدمات کے بارے میں بیچ گھومنے والوں ، سیاحوں ، دوکانداروں ، بیچوں پر گھوم پھرکر اپنا سامان فروخت کرنے والوں اور  بیچ آپریٹرس کے مابین  بیداری پیداکرنا ،  اوراپنی روزمرہ کی زندگی میں کوڑاکرکٹ پھیلانے میں کمی کرنے پر مزید زوردینا،ماحولیات اورآب وہواکے مثبت  فائدوں کی جانب سب سے زیادہ اہم قدم ہے ۔ سائنس دانوں نے کوڑاکرکٹ  اورکچرے کو پھیلانے میں کمی کرنے سے متعلق  ترتیب (کمی کرنا ، دوبارہ استعمال کرنا ،ازسرنو قابل استعمال بنانا ، بازیابی اوربرآمدگی اور ٹھکانے لگانا )پر عمل کرنے کی  ضرورت کو اجاگرکیا۔ کچرے کے بندوبست سے متعلق طریقہ کارمیں کچرے کے استعمال میں کمی کرنا ، تخفیف کرنا، بیچ کے ماحول کا بندوبست اور ماحولیات سے آب وہواسے متعلق  تعلیم فراہم کرکے کوڑا کرکٹ پھیلانے کے  برتاؤ اورطریقہ کارمیں تبدیلی لانا ، وغیرہ شامل ہیں ۔ بیداری پیداکرنے سے متعلق اس پروگرام کے شرکاء نے لائف عہداور دستخط مہم  میں حصہ لیاتاکہ آب و ہواکا تحفظ کیاجاسکے ۔ اس تقریب کے حصے کے طورپر ، بیچ پر پلے کارڈس ، پوسٹرس اور لائف میس کوٹس یعنی علامتی نشانات کی نمائش کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0056KW8.jpg

***********

(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -5584



(Release ID: 1928074) Visitor Counter : 88


Read this release in: English