زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

زراعت کے لئے ڈجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچہ ، کھلے وسیلے ، کھلے معیاراور باہمی طورپر لائق استعمال عوامی فلاح وبہبود کے طورپر تیارکیاجاتاہے :ڈاکٹرپرمودکمارمہیردا


اس پروجیکٹ کا مقصد کاشت کاراور اس کے ذریعہ بوئی فصل کے اعداد وشمار کے سلسلے میں ایک مصدقہ مبنی برحقائق وسیلہ تیارکرناہے

ڈجیٹل فصل سروے کے بارے میں ریاستوں کے ساتھ ایک ورکشاپ کاانعقاد کیاگیا

Posted On: 25 MAY 2023 6:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی میں 25 مئی 2023 کو حکومت ہند کی زراعت اور کسانوں کی بہبودکی وزارت (ایم او اے اینڈ ایف ڈبلیو) کی طرف سے ریاستوں کے ساتھ ڈیجیٹل فصل  سروے کے بارے میں  ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا آغاز ، ایڈیشنل سکریٹری، حکومت ہند ، ڈاکٹر  پرمود کمار مہیردا صاحب کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا ،جنہوں نے کانفرنس کا سیاق و سباق طے کیا۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے لیے ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچہ ، کھلے وسیلے ، کھلے معیاراور باہمی طورپر لائق استعمال عوامی فلاح وبہبود کے طورپر تیارکیاجاتاہے۔ یہ فصلوں کی منصوبہ بندی اور صحت،کاشت کاری سے متعلق  معلومات تک بہتر رسائی، قرض اوربیمہ، فصل کے تخمینے میں مدد، مارکیٹ کے بارے میں تازہ ترین معلومات  اور زرعی ٹیک صنعت  اور اسٹارٹ اپس کی ترقی کے لیے سپورٹ کے لیے متعلقہ معلوماتی خدمات کے ذریعے جامع،اورمبنی برشمولیت اور کسانوں پرمرکوز حل  فراہم کرے گا ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈیجیٹل فصل  سروے ، مختلف زرعی موسموں کے دوران ملک کے تمام کھیتوں میں بوئی جانے والی فصل کے بارے میں  واضح  معلومات فراہم  کرے گا۔ پراجیکٹ کا مقصد کاشت کاراور اس کے ذریعہ بوئی فصل کے اعداد وشمار کے سلسلے میں ایک مصدقہ مبنی برحقائق وسیلہ تیارکرناہے۔ ڈجیٹل لحاظ سے فصل کے بارے میں کئے جانے والے سروے کا نظام ، ایک مضبوط، موثر، بروقت، شفاف ڈیجیٹل طور پر چلنے والا فصل سروے کا نظام ہے جو جدید ترین تکنیکی ترقیات جیسے بصری اور جدید تجزیات، جی آئی ایس –جی پی ایس  ٹیکنالوجیز اور اے آئی /ایم ایل کا استعمال کرتا ہے، اس طرح  یہ نظام مندرجہ بالا درج مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کی ایک اہم ضرورت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WRA4.jpg

اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے  ڈجیٹل فصل  سروے کے متعلقہ کوائف کے  تناظر میں، سکریٹری، محکمہ زمینی وسائل (ڈی اوایل آر)، حکومت ہند،  جناب اجے ٹرکی،نے  ایگری اسٹیک کے وسیع تر فیڈریٹڈ ویژن کو پورا کرنے کے لیے،ارضیاتی  ریفرنس والے پلاٹوں کی مطابقت اور ان کو کیسے لاگو کیا جائے گا پر ایک بصیرت معلومات پیش کیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GMYY.jpg

اس کے بعد، حکومت ہند کے  زراعت اور کسانوں کی بہبود (ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو)، کے سکریٹری ،جناب منوج آہوجا، ، نے اس بارے میں ایک عمومی  جائزہ پیش کیا کہ ڈجیٹل  عوامی بنیادی ڈھانچہ یعنی  ایگری اسٹیک اور کرشی ڈی ایس ایس  کس طرح زرعی شعبے میں درپیش مسائل اور چیلنجوں کو حل کریں گے۔ ورکشاپ میں ان  نتائج پر زور دیا گیا، جوریاستوں سے توقعات اور سپورٹ سینٹر ریاستوں کو ڈجیٹل فصل سروے کے مؤثر اور کامیاب نفاذ کے لیے فراہم کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003BNXV.jpg

اس کے بعد، ویب پورٹل اور ڈجیٹل فصل سروے سے متعلق موبائل ایپلیکیشن کے لیے استعمال میں آسان ایک مینوول یعنی ہدایت نامہ جاری کیاگیا، جس کے بعد بنیادی سیشن ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004HOIK.jpg

حکومت ہند کی زراعت اورکسانوں کی بہبود کی وزارت (ایم اواے اینڈ ایف ڈبلیو)کی مشیرمحترمہ روچیکا گپتا،  نے مختلف  متعلقہ فریقوں اورشراکت داروں  کے لیے ڈی سی ایس  کے ڈجیٹل  فصل سروے کے فوائد، مرکز ی حکومت کی ذمہ داریوں کے نفاذ کے منصوبے کو اجاگرکیا۔اس کے بعدحکومت ہند کے علم ودانش اورمعلومات کے اعلیٰ عہدیدار (سی کے او) اور زراعت اورکسانوں کی بہبود کے محکمے کے صلاح کار جناب راجیو چاولہ، نے ‘‘ڈجیٹل  فصل  سروے کی کلیدی خصوصیات’’ پیش کیں۔ انہوں نے ریاستوں کی کسانوں کی رجسٹری ، ڈیٹا اسٹینڈرڈز – اسٹیٹ رجسٹری اسکیما، مرکزی  ڈیٹا بیس اسکیما، اورفصل رجسٹری، ڈجیٹل فصل سروے کی کم از کم قابل عمل خصوصیات وغیرہ کی تشکیل میں مشترکہ ملکیتی پلاٹوں اور مرحوم کسانوں سے نمٹنے کے مسائل کے بارے میں بتایا۔

 حکومت ہند کے ڈی اوایل آرکے  ایڈیشنل سکریٹری جناب حکم سنگھ مینانے ‘‘ڈرون سروے کے لیے ارضیاتی  ریفرنسنگ ٹول کے استعمال’’ پر ایک پریزنٹیشن دی۔ اس  سلسلے میں انہوں نے ڈرون سروے کے لیے ارضیاتی  ریفرنسنگ ٹول کے استعمال اور اس کے فوائد کے بارے میں بتایا۔

نوڈل افسروں اور ریاستوں کی تکنیکی ٹیم کوسمجھانے کے مقصد سےاین آئی سی حکام کے ذریعے ڈجیٹل  فصل  سروے کی ویب ایپلیکیشن اور موبائل ایپ کامظاہرہ بھی کیا گیا۔  ریاستوں کے ذریعہ ڈجیٹل فصل سروے ایپلی کیشن کی ترتیب اور تخصیص کو سمجھانے کے لئے ڈیموکا مزید  مظاہرہ کیاگیا۔

ریاستوں میں ڈجیٹل فصل سروے کے آغاز کے ساتھ  پیش رفت کرنے  کے لیے، آسام، گجرات، مدھیہ پردیش، اڈیشہ، راجستھان، اتر پردیش کی ریاستی سرکاروں  اور حکومت ہند  کے درمیان مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005YKWQ.jpg

*********** 

 (ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -5495



(Release ID: 1927427) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi