وزارت دفاع
طیارہ بردار بحری جہاز وکرانت پر مِگ-29 کے ، کی دن رات لینڈنگ
Posted On:
25 MAY 2023 8:45PM by PIB Delhi
آئی این ایس وکرانت، پہلا دیسی طیارہ بردار بحری جہاز اور ہمارے ملک میں میسرز کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ کے ذریعہ بنایا گیا، اب تک کا سب سے پیچیدہ جنگی جہاز، 04 اگست 21 کو اپنے پہلے بحری سفر کے بعد سے بڑے پیمانے پر سمندری آزمائشوں سے گزر چکا ہے۔ 02 ستمبر 22 کو ہندوستان کے عزت مآب وزیر اعظم کی موجودگی میں ہندوستانی بحریہ میں شامل کردہ ، طیارہ بردار جہاز حکومت ہند کے 'آتم نر بھر بھارت' ویژن کے لئے ایک بڑی تقویت ہے۔
طیارہ بردار جہاز اس وقت روٹری ونگ اور فکسڈ ونگ طیاروں کے ساتھ ایئر سرٹیفیکیشن اور فلائٹ انٹیگریشن ٹرائلز سے گزر رہا ہے، تاکہ جلد از جلد 'جنگ کے لئے تیار' حالت کی صلاحیت حاصل کر سکے۔ ٹرائلز کے ایک حصے کے طور پر،مگ-29 کے اور مقامی ایل سی اے (نیوی) کی پہلی دن میں لینڈنگ 06 فروری 23 کو حاصل کی گئی۔ تب سے، نیول انوینٹری میں تمام ہیلی کاپٹروں کے دن اور رات کے لینڈنگ کے ٹرائلز کو آگے بڑھایا گیا ہے۔ ایوی ایشن ٹرائلز کے محرک کے تسلسل میں، بحریہ نے 24 مئی 23 کو مگ – 29 کے ، کی پہلی رات کی لینڈنگ کا آغاز کر کے ایک اور تاریخی سنگ میل حاصل کیا ہے۔ پہلی دن کی لینڈنگ کے تین ماہ کے اندر یہ چیلنج کرنے والا کارنامہ ہندوستانی بحریہ، وکرانت کا عملہ اور نیول پائلٹ کے عزم، ہنر مندی اور پیشہ ورانہ مہارت کو ظاہر کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-5498
(Release ID: 1927423)
Visitor Counter : 157