وزارت خزانہ
محکمہ اقتصادی امور کا انفرااسٹرکچر فنانس سکریٹریٹ نے 24 اور 25 مئی 2023 کو بھوپال میں حکومت مدھیہ پردیش کے ساتھ شراکت داری میں انفرااسٹرکچر آؤٹ ریچ ورکشاپ کا اہتمام کیا
انفرااسٹرکچر آؤٹ ریچ ورکشاپ میں 8 ریاستوں کے 60 سے زیادہ مندوبین نے حصہ لیا
Posted On:
25 MAY 2023 7:33PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی وزارت خزانہ کے محکمہ اقتصادی امور کے انفرا اسٹرکچر فنانس سکریٹریٹ (آئی ایف ایس) نے حکومت مدھیہ پردیش کے ساتھ شراکت داری میں 24 اور 25 مئی 2023 کو بھوپال میں ایک انفرا اسٹرکچر آؤٹ ریچ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ یہ ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی بنیادی ڈھانچے کی وزارتوں کے ساتھ مل کر منصوبہ بند آؤٹ ریچ ورکشاپوں کی سیریز میں چوتھی سیریز ہے، جس کا مقصد بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو شروع کرنے میں پروجیکٹ اسپانسرنگ اتھارٹیز کو درپیش زمینی مسائل کی درست سمجھ فراہم کرنا ہے۔
اس دو روزہ ورکشاپ کا افتتاح مہمان خصوصی جناب اجیت کیساری، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات، حکومت مدھیہ پردیش نے کیا۔ انھوں نے شہریوں کی ضروریات اور امنگوں کو سمجھ کر اور شناخت شدہ ضروریات کو ترجیح دے کر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ایک طویل مدتی وژن تیار کرنے پر زور دیا۔ دستیاب چیلنجنگ ماڈلز اور متبادل کی تلاش وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لیے اہم ہے۔
ورکشاپ میں مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، اڈیشہ، راجستھان، مغربی بنگال اور دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو کی ریاستی حکومتوں کے 60 سے زیادہ اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ساتھ مرکزی بنیادی ڈھانچے کی وزارتوں، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ)، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) اور وزارت صحت و کنبہ بہبود (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) کے 60 سے زیادہ سینئر افسران نے شرکت کی۔
ورکشاپ کا موضوع بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور اس کی مالی اعانت کے لیے کلیدی توجہ کے شعبوں پر بات چیت پر مرکوز تھا۔ چیلنجز اور ممکنہ حل اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں نجی شعبے کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈی ای اے کے جوائنٹ سکریٹری جناب سولومن اروکیراج نے ملک میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے متعلق چیلنجوں اور ممکنہ حل پر غور و فکر کرنے کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومت کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ نجی حصص داروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی ضرورت پر زور دیا۔
مدھیہ پردیش، اڈیشہ، جھارکھنڈ، راجستھان، مرکز کے زیر انتظام علاقوں دادر و نگر حویلی، دمن و دیو کے نمائندوں کے علاوہ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی)، نیشنل انویسٹمنٹ اینڈ انفرا اسٹرکچر فنڈ لمیٹڈ (این آئی آئی ایف)، ایس بی آئی کیپٹل مارکیٹس لمیٹڈ، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی)، اور این آئی آئی ایف– انفراسٹرکچر فنانس لمیٹڈ (این آئی آئی ایف- آئی ایف ایل) کے سینئر افسران نے بھی ورکشاپ میں شرکت کی، تاکہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی مالی اعانت کے لیے قرض دہندگان کے نقطہ نظر کو پیش کیا جا سکے۔ کے پی ایم جی اور آئی ایف سی نے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے نجی شعبے کے نقطہ نظر اور نجی شعبے کے عمومی خدشات کو پیش کیا۔
ڈی ای اے کے جوائنٹ سکریٹری جناب بلدیو پروشارتھ نے حکومت ہند کی آئی آئی پی ڈی ایف اور وی جی ایف اسکیموں کے بارے میں بتایا کہ پروجیکٹ کی تیاری میں پروجیکٹ اسپانسرنگ اتھارٹیز کو ضروری تعاون فراہم کرنے اور بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کو قابل عمل یا منافع بخش بنانے کے لیے فنانس کی کمی کے خلا کو کس طرح پورا کیا جا سکتا ہے۔
ورکشاپ کے پہلے دن شہری اور سماجی بنیادی ڈھانچے اور ریاستوں کے لیے پی پی پی پالیسی کی ضرورت پر ایک پینل ڈسکشن دیکھنے کو ملا، اس کے بعد بی آئی ایس اے جی- این ، کے ذریعے گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان اور انویسٹ انڈیا و ڈی ای اے کے ذریعے نیشنل انفرا اسٹرکچر پائپ لائن (این آئی پی) کے نفاذ پر کئی سیشن ہوئے۔ اعلیٰ اداروں کے ساتھ شراکت داری میں صلاحیت سازی کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
دوسرے دن وسائل کو متحرک کرنے اور بنیادی ڈھانچے کی فنڈنگ پر توجہ دی گئی۔ ورکشاپ کے دوران مدتی قرضوں (ٹرم لون) اور طویل مدتی ایکویٹی کے ساتھ ساتھ ابھرتے ہوئے متبادل مالیاتی ڈھانچہ والے آلات جیسے میونسپل بانڈز اور InvITs کے ذریعے پروجیکٹ فنانسنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ورکشاپ کا مقصد مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان مختلف اسکیموں، مالیاتی آلات اور ہندوستان میں بنیادی ڈھانچے سے متعلق رجحانات کے بارے میں بیداری پیدا کرکے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے افسران، نجی شعبے کے ماہرین اور ماہرین تعلیم کو مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان بات چیت شروع کرنے کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
ڈی ای اے کے زیر اہتمام ریاستی آؤٹ ریچ ورکشاپس کے سلسلے میں یہ چوتھی ورکشاپ تھی۔ آخری ورکشاپ 2022 میں وارانسی میں منعقد کی گئی تھی۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.5493
(Release ID: 1927396)
Visitor Counter : 119